63

سپیشل جج انسداد دہشتگردی نے تھانہ کمیر والا کے تین پو لیس انسپکٹروں ،سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)سپیشل جج انسداد دہشتگردی نے تھانہ کمیر والا کے تین پو لیس انسپکٹروں ،سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال نے بیلف اغواءکیس میں تھانہ کمیر والا کے تین پو لیس انسپکٹروں ایک سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا تین انسپکٹروں اللہ دتہ ،طارق محمود ،عزیز احمد سب انسپکٹر رستم علی اور اے ایس آئی محمد بو ٹا کی گرفتاری کے بعد بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پو لیس کو حکم دیا کہ پانچ آفیسروں کو گرفتار کر کے 15مئی کو عدالت میں پیش کیا جا ئے ۔18مئی 2017کو چک 9/114ایل کی عورت عشرت بی بی عدالتی بیلف کے ذریعے پہنچے اور بچوں کی برآمد گی کر لی تو کمال دین وغیرہ مسلح افراد نے بیلف اور عورت کو اغواءکر لیا اور حملہ آور ہو ئے عشرت کی بے حرمتی کی جس پر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اب سر کار بنام کمال دین وغیرہ 6ملزموں کے خلاف مقدمہ عدالت مین زیر سماعت ہے اور عدالتی احکامات کی پو لیس آفیسران نے مقررہ تا ریخ پر پیش ہوئے جس پر عدالت نے گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)اساتذہ کا معاشرے کی کردار سازی اور نوجوانوں کو مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ دوسروں کے لئے رول ماڈل بنیں تا کہ پاکستان دنیا میں باعزت مقام حاصل کر سکے -یہ بات گورنمنٹ امامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر شہزاد رفیق نے کالج کے سالانہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق ،وائس پرنسپل محمد سلیم خان بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن عمران جعفر کامیانہ ،ڈائریکٹر سپورٹس ساہیوال بورڈ فیاض سلیمی ،پروفیسر کاشف شہزاد ،پروفیسر رفیق شاہد بھٹہ ،پروفیسر محمد اقبال ،او رپروفیسر محمد اشرف فاروقی کے علاوہ ساہیوال بار کے سینئر رکن شیخ محمد احسان اور کالج اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی -انہو ںنے امامیہ کالج کو ایک تاریخی کالج قرا ر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج کی کھوئی ہوئی عزم رفتہ کو بحال کرنے کی بھر پور کوشش کی جا ئے گی جس کے لئے شہریوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا -انہوں نے کالج کے ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر محمد اشرف فاروقی کی خدمات کو سراہا اور انہیں یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی –

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) احتسابی اداروں کا قیام حضرت عمر کے دور میں ہی شروع ہو گیا تھا جس کی افادیت کے پیش نظر اسے پوری دنیا میں اپنایا گیا -فیڈرل ٹیکس محتسب سلیم رضا نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال چیمبرکے ڈیموکریٹ گروپ کے کورکمیٹی کے ممبران اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا -عشائیے میں ریجنل آفس کے افسران اور مقامی صنعت کاروں ،تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میںسابق صدور شیخ عظمت سلیم ،سہیل انجم انصاری ،شیخ شہزاد ریاض کے علاوہ سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس کامران سعید ،کے ایم خان ،شیخ فیصل اکرام ،شیخ محمد نعیم ،بشارت ندیم ،شیخ اعجاز رضا ،میاں سلیم اور ساجد شریف بھی موجود تھے -ٹیکس محتسب سلیم رضا نے کہا کہ فیڈرل ٹیکس آفس ملتان ریجن میں ایک سال کے دوران12سو کیسز کے فیصلے کئے گئے جبکہ صرف 47کیسز کی اپیل صدر پاکستان کو گئی -انہوں نے بتایا کہ فیڈرل ٹیکس آفس میں فیصلے دینے کا نظام انتہائی تیز رفتار سے جاری ہے جس کا فائدہ نہ صرف محکمے بلکہ ٹیکس دہندہ کو بھی ہے -اس سے پہلے شیخ عظمت نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ٹیکس محتسب تاجروں کو در پیش مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا جس سے ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا –

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان 4موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات چوک پاکپتن کے قریب ہوئی یہاں ریسکیو 1122کا اہلکار محمداعظم رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل نمبری 5516/LERپر گھرسے ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ پاکپتن چوک کے قریب 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹرسائیکل مالیتی 50ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات ننگل انبیاءسکول کے قریب ہوئی یہاں یہاں عبدالقیوم اپنی بیوی ک ہمراہ موٹرسائیکل پر جھال روڈ پر میرج ہال جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے سامنے آکر زبردستی ڈرا دھمکا کر نقدی اورطلائی زیورات اورموبائل والا پرس مالیتی1لاکھ 32ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں باہر والا اڈہ میں نامعلوم ملزمان نے خالد علی کی موٹر سائیکل نمبری 9935/SLLمالیتی 90 ہزار روپے ‘سبزی منڈی میں نامعلوم ملزمان نے فاروق ارشد کی موٹرسائیکل نمبری 5236/SLOمالیتی 35ہزار روپے ‘موکل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمدارسلان طاہر کی موٹرسائیکل نمبری 68/SLKمالیتی 50ہزار روپے گھرکے باہر سے چراکرلے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال (بیورورپورٹ)ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے پہلے شریف برادران پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین الزام تراشی کرتے تھے اب نیب نے بھی الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ نیب کو چاہئے کہ سنگین الزام تراشی سے قبل ثبوت اکٹھے کرے اور پھر بعد میں کوئی بیان داغے نیب ایک ادارہ ہے ادارے کی جانب سے بغیر کسی تحقیق کے الزام تراشی اس کی جانبداری کا اظہار ہے ۔ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ واحد حکومتی جماعت ہے جس کے اقتدارمیں آتے ہی عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبے شروع ہو جاتے ہیں اورملک ترقی کی جانب اپنی منازل طے کرنے لگتاہے لیکن مخالف قوتوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوتی اور وہ ٹانگیں کھینچنا شروع کرکے ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردیتی ہیں اور یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی مسلم لیگ ن برسراقتدار آئی اورمخالف قوتیں سرگرم ہو کر سازشیں شروع کردیتی ہےں ۔ اس وقت سی پیک جیسے منصوبے پر تیزی سے کام ہورہاہے جس سے ملکی تقدیر بدلنے والی ہے اپوزیشن سیاسی جماعتوں ودیگر قوتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔

ساہیوال ( بیورورپورٹ)مقامی سماجی تنظیم اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے منشیات کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ اعجاز احمد رضا اور وسیم مراد اور دیگر نے کی ۔ ریلی جوگی چوک سے شروع ہوئی جو ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی ساہیوال پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاءنے کتبے اوربینر اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف ‘ منشیات سے بچنے اور روک تھام کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔اس موقع پر شیخ اعجاز احمد رضا نے بتایا کہ ریلی کا مقصد عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ منشیات کا استعمال ترک کرکے نوجوان نسل کو بچایا جائے اور متعلقہ اعلیٰ حکام کو یہ باور کرانا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرکے ان کا قلع قمع کیا جائے۔انہوںنے مزید کہاکہ سرکاری طور پر منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کرکے چوکوں میں لگائی جائیں اورکئی کئی مقدمات میں ملوث منشیات فروشوں کے ضلع بدری کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل منشیات فروشوں سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں