152

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایجوکیشن کے مزیددس ایم فل ریسرچ سکالرزپاس آوٹ،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازی خان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس ڈیرہ غازیخان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے مزیددس ایم فل ریسرچ سکالرزجن میںایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے محمدوجاہت،بشری فیض ،صنوبر گل خان،شازیہ غفار، رفعت بی بی ،منیر حسین،محمد ظفر،سعدیہ نورین اور ثناءسحر بلوچ جبکہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے محمد یوسف نے اپنے ایم فل تحقیقی مقالہ کا دفاع کامیابی سے مکمل کر لیا جس کی ایویلویشن / ڈیفنس کمیٹی میں ایکسٹرنل سپر وائزر ڈاکٹر ڈاکٹر فاروق مشہدی (بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی ملتان)ڈاکٹر بشیر احمد (بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی ملتان)ڈاکٹر بخت علی (خواجہ غلام فرید یونیورسٹی رحیم یار خان )اور ڈاکٹر رانا دلشاد (اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور)،چئیرمین ڈیفنس کمیٹی ڈاکٹر محمد امین الدین (پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کیمپس) انٹر نل سپر وائزرز میں ڈاکٹر سید محمد انیس الحسنین شاہ بخاری ،ڈاکٹر ارسلان رحیم ،ڈاکٹر ساجد علی انصاری اور ڈاکٹر محمد سلیم موجود تھے نے اس موقع پر ڈاکٹر ارشد جاوید،ڈاکٹر ظفر اللہ و دیگر بھی موجود تھے تمام ریسرچ سکالرز نے اپنے اپنے ڈیفنس کے موقع پر سوالوں کے جوابات دیئے اور اپنی ریسرچ سے حاصل ہونے والے نتائج کے بارے میں بریفنگ دی اس ڈیفنس کے اختتام پر تمام ریسرچ سکالر نے ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی میدان میںڈاکٹر محمد امین الدین پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کیمپس کی دیرینہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کامیابی کو اپنی محنت،اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاوں کانتیجہ قراردیاہے ۔

،فورٹ منرو سے واپس آنے والے باپ بیٹا جاں بحق
ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس )تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،فورٹ منرو سے واپس آنے والے باپ بیٹا جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد میتیں ورثاءکے حوالے تفصیل کے مطابق گدائی ریلوے کراسنگ کے قریب سخی سرور روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نمبریNAB471 نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں فورٹ منرو سے گھر واپس آنے والے بھٹہ کالونی کے رہائشی باپ بیٹا محمد کلیم اللہ ا ور غلام عباس جاں بحق ہو گئے موقع پر موجود لوگوں کے مطابق غلام عباس ولد محمد کلیم اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ محمد کلیم اللہ ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی دم توڑ گیا دونوں باپ بیٹے کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ورثاءکو غشی کے دورے پڑنے لگے دوسری طرف پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن ، 2 منشیات فروش گرفتار
ڈیرہ غازیخان ( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)مکرہ دھندہ میں ملوث اور نوجوان نسل کو منشیات فراہم کرنے والے 2 منشیات فروش کو پولیس تھانہ بی ڈویژن نے گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن جعفر حبیب کی سربراہی میں پل پیارے والی سے منشیات فروش مصطفے بھم بھانی اور طارق کوریہ کو شراب کی بوتلوں سمیت موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ملزمان شراب کی بوتلوں کو گٹو میں چھپا کر فروخت کے لئے جا رہے تھے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزمان کے قبضہ سے 20 عدد بوتل شراب برآمد کر لی۔گرفتار ک گ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اغوائ،بدفعلی، ہوائی فائرنگ، جعلسازی، الگ الگ مقدمات درج
ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس ) مردوخاتون کے اغوائ،بدفعلی، ہوائی فائرنگ، جعلسازی، نقدی چھیننے و طلائی زیورچرانے پر پولیس نے مدعیان کے بیانات پر الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کاشف نے گدائی پولیس کو اطلاع دی کہ آصف سمیت دوملزمان نے زیورونقدی سرقہ کی، ملک عمران کے بیان پر انور سمیت چھ ملزمان کےخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج، جھوک اتراکے کلیم کے بیان پر نامعلوم ملزمان کےخلاف ہوائی فائرنگ و گھرداخل ہونے پر کارروائی کی گئی، کوٹ مبارک کی پروین نے بھی الزام عائدکیا کہ ربنواز گھر داخل ہوا فائرنگ کی جس سے گائے زخمی ہوئی، حاجی قادر بخش نے تحریر دی کہ فرید سمیت پانچ ملزمان نے دھمکیاں دیں، غلام فرید نے کہاکہ غلام عباس نے نقب لگا کر ایک لاکھ57ہزار نقدی چرائی، عباس کا موبائل فون و نقدی محمد بخش نے چھین لی، دراہمہ کے محمد ظفر نے تحریر دی کہ نذر سمیت دو ملزمان نے اسکے کزن ایوب کو اغواءکیا، عامرشہزاد نے بتلایا کہ امجد سمیت پانچ ملزمان نے اسکے بھانجے سے بدفعلی کی کوشش کی،تونسہ صدر کے عباس نے تحریر دی کہ عبدالغفار سمیت پانچ ملزمان نے اسکی بیٹی کو اغواءکرلیا۔

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)پولیس نے انسدادی کارروائیاں کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، تیز رفتاری پر مقدمات درج ، اشتہاری کو پناہ دیئے جانے پر بھی کارروائی شروع۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ صدر کے کفایت، تھانہ کالا کے محمد احمد، دراہمہ کے محمد بلال، سخی سرور کے عرفان شاہ، کوٹ چھٹہ کے اعجاز ویگن ڈرائیوران کےخلاف تیز رفتاری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے، صدر دین پولیس نے دوران گشت ظفر سے پسٹل تیس بور، جبکہ زیرحراست ملزم سجاد سے تیس بور پسٹل برآمد کئے جانے کے علاوہ عبدالحکیم کےخلاف اشتہاری ملزم کو پناہ دیئے جانے پر مقدمہ درج کیاگیا، تھانہ گدائی پولیس نے نذر سے، سول لائن پولیس نے عامر سے تیس تیس بور پسٹل ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری میں الزامات لگانے والے بھاگ رہے
ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)کرپشن کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں نیب اور دیگر ادارے مجھے الزامات سے کلیئر قرار دے چکے ہیں الزامات اور پروپگنڈہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیاہے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو نوٹس بھجوادیتے ہیں ۔محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری میں الزامات لگانے والے بھاگ رہے ہیں کسی سے بلیک میل نہیں ہونگا۔ان خیالات کا اظہار پنجاب سمال انڈسٹری ،ڈیرہ غازیخان کے ریجنل ڈائریکٹر منصور غازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔منصور غازی نے بتایا کہ مجھ پر کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر مجھے لاکھوں روپے دینے کو کہاگیالیکن میں نے بلیک میل ہونے سے انکار کردیا جس پر ان لوگوں نے جھوٹی درخواستیں دیں ۔نیب نے ریکارڈ چیک کرکے مجھے کلیئر کردیا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کو تفتیش میں کچھ ثابت نہ ہوا۔میں نے ان حضرات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیاہے اور انہیں قانونی نوٹس بھجوا دئیے ہیں خود پر کرپشن کے الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں ۔

خطرناک ملزم فرار ہونے میں کامیاب
ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس) پولیس تھانہ گدائی کے ملازمین کی ملی بھگت سے بھونگا لیکر مال مسروقہ واپس کرانے کا خطرناک ملزم فرار ہونے میں کامیاب.محمد رمضان کے خلاف پولیس تھانہ گدائی نے مقدمہ نمبر 320 جس میں اس پر بھونگا لیکر مال مسروقہ.واپس دلانے کا مقدمہ درج تھا..اسے حراست میں لیا اور گذشتہ شام اس کے خلاف اقدام خود کشی کا ایک اور مقدمہ نمبر324 کے درج کر کے اسے ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا.ایف.آئی آر کے مطابق ملزم نے حوالات میں خود کو زخمی کر کے خود کشی کی کوشش کی.اور اسے پولیس حراست میں ہسپتال داخل کرادیا.جہاں سے وہ صبح پانچ بجے غائب پایا گیا.سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ملازم کیا کر رہے تھے اور ہتھکڑی میں جکڑا ملزم فرار کیسے ہوا پولیس ڈیرہ غازیخان اس موضوع پر کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے.اور نہ ہی ملزم کی سیکیورٹی پر مامور ملازمین کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے.

ڈیوٹی پر مامور اہلکاران خوابِ خرگوش کے مزے لیتے رہے، ملزم کی حوالات میں گلہ کاٹ کر خودکشی کی کوشش
ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس )زیرحراست ملزم ٹیچنگ ہسپتال سے فرار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاران خوابِ خرگوش کے مزے لیتے رہے، مسروقہ موٹرسائیکل بھونگلہ لےکر واپس کئے جانے کے الزام میں زیرحراست محمد رمضان نے حوالات میں گلہ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے ٹراماسنٹر علاج معالجہ کےلئے لایاگیا وقوعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل سید اظہر رضاگےلانی ، ایس ایچ او تھانہ گدائی محمد اشرف قریشی بھی ہسپتال پہنچ گئے ، ملزم کےخلاف اقدام خودکشی کا ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیاگیا، دوران علاج پہرہ نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر ملزم رفوچکر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولےس نے محمد عاطف کی مدعےت میں مسروقہ موٹرسائیکل بھونگہ لےکر واپس کئے جانے پر 10مئی کو مقدمہ نمبر320/18 بجرم 381A/215/411 ت پ کے تحت درج کیا اور ملزم محمد رمضان ولد محمد بخش قوم گاڈی سکنہ فریدآباد کالونی کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چینی کے کپ کو توڑ کر زیرحراست ملزمنے اپنی گردن کے دائیں اور بائیں طرف وار کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے فوری طور پر حوالات کھلوا کر زخمی حالت میں علاج معالجہ کیلئے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر بھجوایاگیا مضروب ملزم کے خلاف محمد مٹھوخان اے ایس آئی تھانہ گدائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر324/18 بجرم325 ت پ کے تحت درج کرلیاگیا ہے زیرحراست ملزم کی اقدام خودکشی کی خبر ملنے پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل سید اظہر رضاگیلانی فوری طور پر ٹراماسنٹر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ گدائی اشرف قریشی کو ہدایات دیں کہ زیرحراست ملزم کی سکیورٹی سخت کی جائے ساڑھے آٹھ بجے شب ہسپتال لائے جانےوالے ملزم محمد رمضان دوسرے روز علی الصبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو سوتا دیکھ کرپولےس حراست سے بھاگ گیا ۔ زیرحراست ملزم محمد رمضان کے فرارہونے پر نہ تو کسی قسم کی کوئی انکوائری شروع ہوئی اور نہ ہی کسی اہلکار کےخلاف محکمانہ کارروائی ہوسکی۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں