31

نواز شریف کے بیان نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے میں مزید زہر بھر دیا، بھارتی چینلز پاکستان دشمنی میں پاگل

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس) ”ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک غیر ریاستی عناصر کے اہلکار ملوث تھے“۔ نواز شریف کے بیان نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے میں مزید زہر بھر دیا۔سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے بیان پر بھارتی میڈیا بھی پاگل ہو گیا۔ انٹرویو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے پیچھے پاکستان میں متحرک کالعدم تنظیموں کا ہاتھ تھا۔ نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار کر کے ممبئی میں ڈیڑھ سو افراد کو قتل کرنے کی اجازت دینی چاہیے تھی؟ اس بات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے کہ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کیوں مکمل نہیں ہو رہی؟نواز شریف کے بیان نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے میں مزید زہر بھر دیا ہے۔ ممبئی حملے کی حقیقت کیا ہے؟ بھارتی میڈیا سب کچھ جان کر بھی انجان بنا بیٹھا ہے۔ممبئی حملے میں اسرائیل، امریکا اور بھارت گٹھ جوڑ زبان زدِ عام ہے لیکن بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان پر جھوٹ کی گردان پکڑ لی۔ ایک کے بعد ایک چینل پاکستان دشمنی میں ساری حدیں پار کر رہا ہے۔ حد یہ ہے کہ مودی سرکار بھی میڈیا کے بہکاوے میں آ گئی ہے۔پاکستان دشمنی کے جذبات تلے دب کر فیض احمد فیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کو بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے دہلی گئیں تھیں جہاں ان کو کانفرنس میں شرکت سے بھی روک دیا گیا۔ خبر کو مفروضوں سے جوڑ کر بھارتی نیوز چینلز پر نت نئی فلمی کہانیاں چل رہی ہیں۔ ممبئی حملے کی فلم کا ڈائریکٹر بھارت ، مگر ایکشن پاکستان سے منسوب کرنے پر تلا ہے۔دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ ممبئی حملوں کی حقیقت ایک جرمن صحافی نے گزشتہ سال ہی بے نقاب کر دی تھی۔ ایلیس ڈیوڈسن کی گزشتہ سال آنے والی کتاب میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ممبئی حملہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ تھا۔جرمن صحافی کے مطابق دہلی سرکار اور بھارت کے بڑے اداروں نے حقائق مسخ کیے۔ ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسران کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔ ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی چشم دید گواہوں نے حملے سے دو روز قبل نریمان ہاؤس میں اجمل قصاب اور چند دیگر افراد کو اکٹھا ہوتے دیکھا لیکن بھارتی تحقیقاتی اداروں نے ان گواہوں کے بیانات کو تحقیقاتی رپورٹ میں شامل ہی نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں