82

رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ کیلئے 30سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ متعین،،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ کیلئے 30سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ متعین کر دیئے گئے ہیں نئے نرخوں کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایاجائے گا گرانفروشی ، ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے چاروں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیاگیا ہے رمضان بازاروں میں اوپن مارکیٹ کی نسبت اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کی جائیں گی جس کی نگرانی کیلئے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیںرمضان بازاروں میں دس کلو آٹے کا تھیلا 250روپے میں فروخت کیا جائے گا رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں ماہ صیام کے دوران صرف گرین تھیلے میں آٹا فروخت کیا جائے گا سفید تھیلے میںآٹے کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے رمضان بازار میں چینی 46روپے کلو فروخت کی جائے گی اجلاس میںجن اشیاءکے نرخ از سرنو متعین کیے گئے ان میں دال مسور باریک رمضان بازار میں 104روپے اور ا وپن مارکیٹ میں 106روپے کلو ، ، بیسن 88اور 90روپے ، دال مسور موٹی 60اور 62روپے ، دال ماش دھلی چمن 90اور 92روپے ، دال ماش دھلی برما 78اور80روپے ، دال مونگ دھلی 76اور 78روپے ، چنا سفید موٹا 140اور 144روپے ، چنا سفید باریک 88اور 90روپے ،بیسن 85، 90روپے ، چاول کرنل کچی 103اور 113روپے ، کچی چھوٹی 58اور 60روپے، اری چھ 45اور46روپے، سوجی میدہ 40اور 42روپے، مرچ پسی ہوئی 240، 250روپے، مسور ثابت 58اور 60روپے، گوشت چھوٹا 540اور 550روپے، گوشت بڑا 290اور 300روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا اسی طرح دہی 75روپے، برف پانچ روپے کلو فروخت کی جائے گی سو گرام وزن کی روٹی چار روپے میں فروخت ہو گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، ای اے ڈی اے اطہر جلیل ، ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی کے علاوہ حبیب الرحمن لغاری ، میاں جاوید اقبال ، سجاد غوث ، محمد انور ، ڈاکٹر محمد اشرف ، بلال احمد ، شاہ نواز ، علی عباس کھوسہ ، ملک محمد کلیم ، محمد فاروق ، محمد صادق او ردیگر متعلقہ افراد موجود تھے

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج،انعامات تقسیم کرنے کی تقریب15مئی کو دس بجے دن منعقد ہو گی
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں پوزیشن ہولڈراور ہونہار طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب15مئی کو دس بجے دن منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید ہوں گے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری سمیت دیگر مہمان شرکت کریں گے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر نے یہاں بتائی

دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں ساتویں تعلیمی سیشن کا آغاز
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں ساتویں تعلیمی سیشن کا آغاز کر دیاگیا ہے 200طلباﺅطالبات کو مفت تعلیمی ، رہائشی ، میڈیکل اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی پرنسپل کرنل (ر) افتخار حسین نے نئے داخل ہونے والے طلباءکو خوش آمدید اور والدین کو حکومت کے انقلابی اقدامات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب نے یتیم اور کم وسائل رکھنے والے خاندان کے بچوں کو معیاری تعلیم مفت فراہم کرنے کیلئے دانش سکول کا اجراءکیا او راس ادارہ میں اب سال اول کی کلاسز بھی شروع ہو چکی ہیں اس موقع پر طلبہ کو یونیفارم بھی دی گئیں

ضلع ڈیر ہ غازیخان کے چاروں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیاگیا
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیر ہ غازیخان کے چاروں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیاگیاہے ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اورفراہم سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا ، ڈی ایم او محمد اسد علی اورد یگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر رمضان بازاروں کے مختلف سٹالز پر گئے نرخ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اشیاءکے معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروں میںہر طبقہ کے صارفین کیلئے ریلیف مہیا کیاگیاہے اوپن مارکیٹ کی نسبت معیاری اشیاءسستے داموں فراہم کی جارہی ہیں عوام رمضان بازاروں کا رخ کریں ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار ، چوک چورہٹہ ، کو ٹ چھٹہ اور تونسہ میں قائم رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعزیت کا اظہار
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے صدرسردار عباس علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر عطا شفیع تنویر اے شیخ، نائب صدر مرزا محمد اقبال، سابق صدورخواجہ محمد یونس، خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمداقبال، خواجہ محمد جلال الدین رومی ، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سابق سینئر نائب صدور طارق اسماعیل قریشی، محمد حنیف خان پتافی ، زاہد نظام قریشی ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد ارشد، خواجہ محمد اصغر، شہباز علی نصوحہ، ملک غلام قاسم، عبدالکریم خان، حمید اختر، عامر سلیم شیخ، ڈاکٹر محمد حارث، سردار خلیل احمد خان علیانی، محمد لطیف خان پتافی، جان عالم خان لغاری، جاوید اسحق خان مستوئی، شیخ محمد راشد،مرزا محمد اقبال، رانا حاجی نذیر احمد ،محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبراور مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین شیخ معراج الدین قریشی نے ملک غلام مصطفی عارف کھنڈوا ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چھوٹے بھائی ملک محمد جمال کھنڈواکے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے- مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے رسم قل خوانی بروزبدھ صبح آٹھ بجے بمقام امجد فاروق فلورملز جام پور روڈ ڈیرہ غازیخان ادا کی جائے گی۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کی جانب سے پریس کلب ڈیرہ غازیخان کو الیکٹرک واٹر کولر تحفہ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے سابق صدر اور سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد یونس نے پریس کلب ڈیرہ غازیخان کو اپنی طرف سے الیکٹرک واٹر کولر تحفہ پیش کیا جو کہ پریس کلب کے صدر سردار مدثر منظور لاشاری ، انجمن صحافیان کے صدرفاروق احمد غوری ، نائب صدر شیخ محمد طاہر معراج، پریس کلب کے چیئرمین شاہد فرید خان خٹک اور ان کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔خواجہ میں محمد یونس نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر وقت پریس کلب اور انجمن صحافیان کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اور آپ کے ساتھ ہیں اس موقع پرڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کے صدر بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ، سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سابق سینئرنائب صدر شیخ طارق اسماعیل قریشی،ممبران ایگزیکٹو کمیٹی زاہد نظام قریشی،مرزا محمد اقبال، مرزا ظفر اقبال، شیخ محمد آصف رزاق، جاوید اسحاق خان مستوئی، حاجی محمد حسین ، چوہدری ظل الرحمن ، حمید اختر ، خلیل احمد خان علیانی ،سردار اشفاق سرور خان دستی اور سیکریٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک و دیگر اراکین چیمبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

معروف قانون دان سندس رحیم ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا کوآرڈی نیٹر وومن رائیٹس مقرر
ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)معروف قانون دان سندس رحیم کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا کوآرڈی نیٹر وومن رائیٹس مقرر کردیاگیاصدرہائیکورٹ بار خالداشرف خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاجوکہ ڈیرہ غازی خان بار سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل کے لیے اعزاز ہے کوآرڈی نیٹر وومن رائیٹس سندس رحیم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور خواتین کے تشدد اور حراساں کئے جا نے کے خلاف آواز بلند کرنا اور مفت قانونی معاونت کرنا میری زندگی کامقصد ہے سندس رحیم نے مزید کہا کہ کم عمری کی شادی ونی کالاکالی وٹہ سٹہ قرآن پاک سے شادی جیسی فرسودا رسومات نے ہمارے معاشرے کے حسن کوماند کردیا ہے اسلام نے عورت کوبہت اعلیٰ مقام دیا ہے مگر یہ فرسودہ رسومات انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں انہوں نے کہا کہ مظلوم خواتین بلاجھجھک میرے چیمبر آئیں ان کومفت قانونی امداد دی جائے گی۔

نیو سپر سٹار گرین کرکٹ چیمپئن لیگ2018
ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان سے منظور شدہ نیو سپر سٹار گرین کرکٹ چیمپئن لیگ2018 بمقام سوجھلا دی گریٹ ڈی پی ایس اینڈ کالج کرکٹ گرا¶نڈ میں سوجھلا کرکٹ کلب کے کپتان فوزان واثق خان نے ایوالوشن کرکٹ کلب کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ40 اوورز میں محمد اسحاق مستوئی نے شاندار128 رنز، محمد کلیم کے56رنز اور عنصر عباس کے18 رنز کی مدد سے264 رنز بنائے۔ ایوالوشن کلب کی طرف سے کپتان ذیشان ریاض اور دانش نے تین تین وکٹیں جبکہ عمیر نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایوالوشن کی پوری ٹیم محمد فیصل کے 36رنز اور محمد ابو بکر کے 20رنز کی مدد سے پوری ٹیم140بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ سوجھلا کلب کی طرف سے طلحہ فرید نے تین کھلاڑی جبکہ محمد اسحاق ، حمزہ فرید اور محمد علی کے دو دو اور فوزان واثق نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ محمد اسحاق کو اس کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

ےوسی 11 مسلم ٹاو¿ن کی سیوریج سسٹم خراب گندا پانی گھروں میں داخل ، گلیاں جوہٹر میں تبدیل
ڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)ےوسی 11 مسلم ٹاو¿ن کی سیوریج سسٹم خراب گندا پانی گھروں میں داخل ، گلیاں جوہٹر میں تبدیل ،علاقہ گندے پانی میں زیر آب آگیا ، مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،پیٹر آپریٹر غائب ،روزانہ 20لیٹر ڈیزل کرپشن کی نظر ،عوامی نمائندے ووٹ لے کر غائب،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث یوسی فلتھ ڈپو بن چکاہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 11مسلم ٹاو¿ ن کی گلی نمبر 1 میں عرصہ دو سال سے سیوریج لائن بیٹھ جانے سے سسٹم بند ہے گندا پانی نکالے کے لئے پیٹر انجن لگایا گیا ہے پیٹر آپریٹر غائب رہتا ہے روزانہ ملنے والا 20لیٹر ڈیزل کرپشن کی نظر ہو رہاہے اہل محلہ سے چندہ جمع کر کے ڈیزل خریدا جاتا ہے سیوریج سسٹم بند ہونے سے گلیاں جوہڑ میں تبدیل ہوگئیں گندگی اور تعفن سے وبائی امراض پھوٹنے لگے ہیں صفائی و ستھرائی نہ ہونے کے نتیجے میں کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے گلے سمیت سانس اورپھیپھڑوں کی دیگر وبائی امراض نے شہریوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے محمد شہزاد ،محمد ناصر ،میں امین ،محمد اعظم ،کرم الہی ،دلدار بیگ ،محمد آصف بیگ ،زاہد حُسین ،نذیر احمد و دیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے بند سیوریج سسٹم بحال نہ کرنے پر مکینو ں کا عوامی نمائندوں اور حکومتی ایم این اے ،ایم پی اے اور میونسپل کارپوریشن آفیسران کی دانستہ عدم توجہ اور غفلت پر مکینو ں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل میونسپل کارپوریشن آفیسران اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے گدائی میں سیوریج کے مسائل فوری حل کرائے جائےں۔

میاں صاحب فوج اور عدلیہ کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں
ڈیرہ غازےخان(بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)میاں صاحب آپ کیلئے اس سے بڑھ کر این آر او کیا ہوگا ۔فوج اور عدلیہ کے خلاف اور مودی کی زبان بول رہے ہیں پاکستان کو دوٹکڑے کرنے والے مجیب الرحمن کی تعریف کررہے ہیں پھر بھی دندناتے پھررہے ہو ۔ممبئی حملہ کیس پر نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔نواز شریف اور الطاف حسین ایک جیسے ہیں عوام پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ان خےالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وفاقی سجادہ نشین دوبار سلیمانیہ پیر پٹھان خواجہ عطاءاللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ عطاءاللہ نے کہا نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلا رکھی ہے ۔جبکہ میاں نواز شریف بھارتی وزیراعظم مودی سے دوستی نبھاتے ہوئے ان کی زبان بول رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں نواز شریف کے انڈین کاروباری ساتھی بغیر ویزہ کے پاکستان آتے جاتے ہیں ۔الطاف حسین اور میاں نواز شریف کی نیت ایک ہے ان کے خلاف اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔نواز شریف کا ممبئی حملہ پر بیان ملک دشمنی کے مترادف زبان خلق کہہ رہی ہے نواز کا جو یار ہے وہ ملک کا غدار ہے۔

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کا دو سال کا آڈٹ کرایاجائے
ڈیرہ غازےخان(بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)میونسپل کارپویشن ڈیرہ غازیخان کے بڑوں کی کارکردگی نے ڈیرہ غازیخان شہر کو کچر ا کنڈی بنادیا۔شہر میں صفائی عملہ کے کام نہ کرنے سے گندگی کے انبار سٹرکوں چوکوں ،گلیوں اور اب فٹ پاتھوں پر بھی لگے ہوئے ہیں ۔ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی کاوشوں کو بھی برباد کردیاگیا ۔صفائی عملہ گھروں پر اور ٹریکٹر زمینوں پر لگا رکھے ہیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہاولپور سے تعاون کیا جاتا تو شہر صاف ستھرا ہوجاتا۔میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کا دو سال کا آڈٹ کرایاجائے کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہوگی ۔گٹروں کے ڈھکن کے 85لاکھ روپے بھی خرد برد ہوگئے ۔لائٹس کی رپیئرنگ پر پونے دو کروڑ روپے کے اخراجات آڈٹ ہوا حقائق سامنے آجائےنگے ۔ہر ممکن تعاون کے باوجود نااہل میئر ڈپٹی میئر کی کارکردگی زیرو بدنامی کا باعث بن رہی ہے ان خیالات کا اظہار سید عبدالعلیم شاہ ایم پی اے کے حامی یونین کونسلوں کے چیئرمین محمد سرور صدیقی ،ظفرطاہر مستوئی ،وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا ،قاری شفیق بزدار نے مشترکہ بیان میں کیاہے ۔مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر اپنی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار سید عبدالعلیم شاہ ایم پی اے کو قرار دے کر راہ فرار اختیار کررہے ہیں ان کی ناقص کارکردگی اور کرپشن نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کو تباہ کرکے رکھ دیاہے ۔شہر جنوبی پنجاب کا گندہ ترین شہر اور کچر اکنڈی بن گیاہے ۔اب شہر کے فٹ پاتھوں پر بھی گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کرپشن کا گڑھ اس کا دو سال کا آڈٹ کراکے کرپشن کو بے نقاب کرینگے۔

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،، 107 بوتل کپی شراب برآمد
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)ڈی ایس پی سٹی اظہر رضا گیلانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ پولیس تھانہ سٹی نے بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار کر لیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے سب انسپکٹر محمد کامران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر شراب فروش محمد نوید عرف ایکٹر ولد عبدالقدیر قوم شیخ بلاک G سے 107 بوتل کپی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم محمد نوید عرف ایکٹر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں