39

نواز شریف مودی کی محبت میں اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ انہیں اب ملک کے وقار اور سالمیت کا بھی لحاظ نہیں رہا :صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس)نواز شریف کی حکومت نے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی ،خواتین حقوق کی آڑ میں جنسی بے راہ روی کے قوانین بنائے جمعیت علماء پاکستان (نورانی)ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے آستانہ عالیہ نقشبندیہ جھنگ کے سجاہ نشین پیر محمد حسین نقشبندی نے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرحمن راجپوت،محمد زاہد،محمد اسلم صدیقی،محمد انوار میمن محمد رفیق، جاوید نقشبندی بھی موجود تھے دونوں رہنماں نے ختم نبوت ،ناموس رسالت کے قوانین کے تحفظ ،نظام مصطفےٰ کے عملی نفاذ کیلئے اہلسنت کے گرینڈ الائنس نظام مصطفےٰ محاز کی تشکیل ،اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل اور قومی دولت لوٹنے والے ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کے خلاف بھرپورجدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف مودی کی محبت میں اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ انہیں اب ملک کے وقار اور سالمیت کا بھی لحاظ نہیں رہا وہ قومی وقار اور ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا نے پر تلے ہوئے ہیں نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کو عالمی دباؤ میں لا نے کی مکروہ سازش ہے جس کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید دیوار سے لگا ئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنایا جاسکے ن لیگ کی حکومت نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ریاستی اداروں کو اس خوفناک سازش کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے کشمیر اوربھارتی جاسوس کلوبھوشن کے معاملہ پر بھارت نواز پالیسی کاتدارک کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اہلسنت کی سیاسی قوت نظام مصطفےٰ محاذ کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہے ہم اہلسنت کے تمام بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک تسبیح میں پرونے کی کوشش کررہے ہیں نواز شریف کی حکومت نے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی ،خواتین حقوق کی آڑ میں جنسی بے راہ روی کے قوانین بنائے اوراس وقت پارلیمنٹ میں موجود مذہبی رہنما ان غیر اسلامی قوانین پرنا صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے بلکہ عوامی احتجاج پر حکومت کے وکیل صفائی بن گئے اور اب الیکشن قریب آتے ہی انہیں غیر شرعی قوانین یاد آنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلسنت ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین میں کسی بھی ترمیم کو برداشت نہیں کریں گے سر سے کفن باند ھ کر ملک کے ایٹمی اثاثوں کا تحفظ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں