69

فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی ،او آئی سی کا کردار مایوس کن اوربزدلانہ ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا کردار مایوس کن اوربزدلانہ ہے۔ فلسطین صرف قراردادوں سے حل نہیں ہوگا، ہمیں سفارتی اور عملی جدوجہد بھی کرنا ہوگی۔ اب تک کسی اسلامی ملک نے عملی طور پر اسرائیل اور امریکہ کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ اقوام متحدہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کا موثر کردار نظر نہیں آتاتو فلسطینی مظلوم مسلمان کیا محسوس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹر عبدالغفو ر راشد نے کہا کہ بکھری اور منتشر امت فلسطینیوں کی مدد نہیں کرسکتی۔ تمام اسلامی ممالک کو محض اجلاسوں اور قراردادوں پر اکتفانہیں کرنا چاہیے۔ تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ بھی کرنا چاہیے ۔ ورنہ محض اجلاس تو متعدد بارپہلے بھی ہوئے ہیں مگر انہیں موثر بنانے کے لئے اسلامی کے ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کاعملی مظاہرہ کرنا چاہیے تھا جوکہ کہیں نظرنہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کا کشمیر اور فلسطین پر منافقانہ کردار قابل تشویش اور ہمارے کے لئے سبق آموز بھی ہے کہ ہم فلسطینیوں کو تحفظ اور آزادی فراہم کرنے میں ناکام کیوں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں