23

ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرے:پومپیو

واشنگٹن(پاکستان اپ ڈیٹس) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔ واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارکہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کیے ہیں وہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ تہران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لیے متحد کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں