340

چین نے حافظ سعید کے بارے میں بڑا اعلان کردیا، بھارت کو بھی مرچیں لگ گئیں

بیجنگ(پاکستان اپ ڈیٹس)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر نے وزیراعظم پاکستان کو تجویز دی ہے کہ حافظ محمد سعید کو جنوب ایشیائی ملک میں کسی محفوظ جگہ پر منتقل کردیں لیکن اب چین کا موقف بھی سامنے آگیا اور اس ضمن میں چینی صدر سے منصوب خبر کو بے بنیاد قراردیدیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو میڈیا سوالات کے جواب میں حافظ سعید کو پاکستان سے منتقل کرنے کی چینی صدر کی تجویز سے متعلق خبر کو حیران کن اور بے بنیاد قراردیا اور کہاکہ ہم اتنا ہی کہہ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی چند پاکستانی صحافیوں کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانے کی سازش بے نقاب ہوئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی چینی صدر سے ملاقات میں حافظ سعید پر گفتگو کی خبر لگوا دی گئی۔ چینی حکام نے سختی سے تردید کی ہے کہ انڈین اخبار دی ہندو کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔چینی وزارتِ خاجہ کی جانب سے خبر کے حوالے سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے حافظ سعید کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ سے منسوب خبر حیران کن اور بے بنیاد تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں