198

پشاور،ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکا،3 افراد زخمی

پشاور (پاکستان اپ ڈیٹس )دیر کالونی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں محمد شکیل، ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا جوموٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں