52

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ صارفین سے اپریل میں 6 روپے 72 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ لہذٰا بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کی جارہی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں