118

بھارت ،امتحانات میں طلبا پر جوتے پہننے پر پابندی عائد

بھارت میں میٹرک کے امتحانات کے دوران طلبا پر جوتے پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میںمیٹرک کا امتحان دینے والے 17 لاکھ سے زائد امیدواروں کےلئے 1200 مراکز قائم کئے گئے ہیں،ان میں سے اکثریت بغیر جوتوں کے امتحان دینے پہنچی۔بعض طلبا نے صرف موزے یا چپلیں پہن رکھی تھیں،جوتوں پر پابندی امتحانی بورڈ کی جانب سے لگائی گئی،جس کا مقصدامتحان میں نقل کو روکنا ہے، ایسے طلبا جو امتحانی مراکز تک جوتے پہن کر آئے،انہیں ایک ہی صورت میں پرچہ دینے کی اجازت دی گئی کہ وہ جوتے اتار کر آئیں،جوتوں پر پابندی کے بعد طلبا کے مختلف ردّ عمل دیکھنے میں آئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبا کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں چپلیں پہن کر امتحان دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ نقل روکنے کے بجائے تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے اقدامات کرے تو اچھا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں