109

ناصر محمود کھوسہ کا وزیر اعلیٰ نامز د ہونا ڈیرہ غازیخان کےلئے کسی اعزا زسے کم نہیں،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ، سینئر نائب صدر میاں عطا شفیع تنویر شیخ اور نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال سابق صدورخوا جہ محمد یونس ،خواجہ محمد الیاس ، خواجہ محمد اقبال، خواجہ محمد جلال الدین رومی ،خواجہ محمد انیس، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،محمد حنیف خان پتافی ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر اراکین چیمبراور انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین شیخ معراج الدین قریشی نے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو نگران وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اورفخرڈیرہ غازیخان ناصر محمود کھوسہ کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامز د ہونے پردلی مبارکباد دی ہے اور ان کی نامزدگی کو ملک کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے ان کی نامزدگی سے جو ملک میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے وہ اختتتام پذیر ہوگا اور ان باہمت اور باصلاحیت لوگوں کی کاوشوں سے ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ناصر محمود کھوسہ کا وزیر اعلیٰ نامز د ہونا جنوبی پنجاب او ربا لخصوص ڈیرہ غازیخان کےلئے کسی اعزا زسے کم نہیں ہے ۔ ان کی ڈیرہ غازیخان کےلئے خدمات پہلے بھی قابل تحسین ہیں انہوں نے ماضی میں بھی علاقے کی ترقی کےلئے بھر پور کردار ادا کیا ہے ان کی علاقے کی ترقی اور بہتری کےلئے خدمات علاقے میں منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ناصر محمود کھوسہ کا بطور نگران وزیر اعلیٰ نامزد ہونا جنوبی پنجاب اور خاص طورپر ڈیرہ غازیخان کی تجارتی و صنعتی ترقی کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاڈیرہ غازیخان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ایک دیرینہ مسئلہ ہے اس مسئلہ کے حل کے نگران وزیر اعلیٰ خصوصی توجہ دیکر اس کے قیام کی منظوری دیں گے اور اس سلسلے میں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کرنے کی منظوری بھی دیں گے اس سے علاقے میں بے روزگاری ختم ہوگی اور علاقے میں صنعتی ترقی آئے گی نیز ان سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ علاقے کی بزنس کیمونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ڈیرہ غازیخان میں نئے بائی پاسسز کی تعمیراور سڑکوں کے نئے منصوبوں اور دیگر مسائل کی طرف خصوصی توجہ دیں گے علاقے کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں ان کے وزیر اعلیٰ نامزد ہونے سے علاقہ تجارتی و صنعتی طور پر بھرپور ترقی کرے گا پہلے بھی علاقے سے متعلق ان خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید کی ہدایت پر موضع حاجی غازی شرقی میں موجود 124کنال سات مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے پولیس نفری کی موجودگی میں ٹریکٹروں کے ذریعے حل چلا کر ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ واگزارکرایاگیا تمام مراحل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید خود کرتے رہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری رقبہ پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا سرکاری محکمے املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں کمشنر نے دیگر سرکاری املاک وا گزار کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازیخان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان ثناءاللہ سرانی کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے نام حکم جاری کر دیا ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے مراسلہ کے مطابق شیخ عبدالواحد بنام زونگ کمپنی وغیرہ کے مقدمہ میں سی ای اوایجوکیشن سے تفصیلات طلب کی گئیں کہ سائل کی بیٹی کو خدمت کارڈ کی رقم کیوں وصول نہیں ہو رہی لیکن سی ای او ایجوکیشن نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس پر عدالت نے سی ای اوایجوکیشن کو شوکاز جاری کیا جس کا تسلی بخش جواب داخل نہیں کرایاگیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے سی ای اوایجوکیشن ثناءاللہ سرانی کو غیر ذمہ دار اور لاپرواہ آفیسر قراردیتے ہو ئے سیکرٹری ایجوکیشن کو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے علاوہ ازیں کنزیومر کورٹ نے منیجر زونگ فرنچائز نزد ٹریفک چوک ڈیرہ غازیخان کی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں مویشیوں کی دیکھ بھال اور ویکسی نیشن کیلئے فعال عملہ کام کررہا ہے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ لغاری کی سربراہی میں ٹیمیں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں جا کر بھیڑ بکریوں اور دیگر مویشیوں کی ویکسی نیشن ، علاج معالجہ اور دیکھ بھال کیلئے کام کررہی ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہرنے بتایا کہ ضلع کی حدود میں چھوٹے بڑے جانوروں کی مفت ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجارہاہے

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور شعبہ زراعت کی بہتری کیلئے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس اور مشاورتی کمیٹی کا اجلاس 30مئی کو ایک بجے دن ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔

ڈےرہ غازےخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پولیس کانسٹیبل صابر حسین کو زخمی کرنے اور دوران موٹر سائیکل ڈکیتی شہری نذر حسین کو قتل کرنے والالادی گینگ کا اہم سرگرم رکن گرفتار۔ قتل ، ڈکےتی اور رینجرز اہلکاران پر حملے جےسے سنگےن جرائم مےں ملوث خطرناک ملزم راشد عرف راشی قوم جےانی لادی جو کہ لادی گینگ کا اہم رکن ہے،جس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ پولیس کے لئے چیلنج سے کم نہ تھی، جس کے لیےDSP/SDPOصدر سرکل ریاض حسین بخاری کی زیر نگرانی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر لادی گینگ کی گرفتاری کاٹاسک دیا۔ SHOتھانہ کوٹمبارک عبدالغفار برمانی ، عبدالروف SIمعہ ملازمان نے زیر قیادت DSP/SDPOصدر سرکل ریاض حسین بخاری کی دن رات محنت کے بعد مقدمہ نمبر101مورخہ26.04.18بجرم302/397/34 ت پ تھانہ کوٹ مبارک میںملوث خطرناک ملزم راشد عرف راشی قوم جےانی لادی کو حسب ضابطہ گرفتارکیا ۔ مقدمہ نمبر101/18میں ملزمان نے ارشاد حسین بلیلانی کھوسہ سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینا لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ ارشاد حسین نے بذریعہ فون اپنے بھائیوں کو اطلاع کی کہ ملزمان مجھ سے موٹر سائیکل چھین کرپل سلطان لشاری کی طرف جار ہے ہیں ۔ جس پر نذر حسین اور زاہد حسین وغیرہ نے ملزمان کو گھیرا ڈال کر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے جن میں راشد عرف راشی ملزم بھی شامل تھا ، نے اندھا دھند فائرنگ شرو ع کر دی جس سے نذر حسین اور زاہد حسین مضروب ہو گئے جبکہ نذر حسین زخموں کی تاب نہ لا کر موقعہ پر جان بحق ہو گیا۔ ملزم پر 01درجن سے بھی زائد مقدمات درج ہےں ،ملزم راشد عرف راشی پولےس ملازم صابر حسےن کانسٹےبل پر بھی حملے مےں ملوث تھااور ےہ ملزم پولےس تھانہ کوٹ مبارک ، سٹی ڈیرہ ، صدرڈیرہ کو کئی مقدمات مےں مطلوب ہے ۔ تفصےلات کے مطابق اپنے علاقے مےں خوف کی علامت سمجھے جانے والے لادی گےنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ پولےس ڈےرہ غازےخان بھر پور کاروائی عمل مےں لارہی ہے تا کہ جرائم پےشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اسی طرح SHOتھانہ کوٹ مبارک و دےگر پولےس کے دستے لادی گےنگ کے اراکےن کی گرفتاری کے لئے بھر پور کاروائی عمل مےں لارہے ہےں ان جرائم پےشہ عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولےس نے مزےد گھےرا تنگ کر دےا ہے۔مورخہ29.05.18کو ملزم راشد عرف راشی کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا گیا۔ جہاں پر ملزم راشد لادی نے پولےس کانسٹےبل ذوالقرنےن سے سرکاری رائفل چھننے کی کوشش کی دوران کشمکش اےک فائر پولےس کانسٹےبل ذوالقرنےن اور دوسرا فائر راشدعرف راشی لادی کی دائےں پنڈلی مےں لگا جسے زخمی حالت مےں پولےس تھانہ کوٹ مبارک نے قابو کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن کو خطرناک ملزم راشد عرف راشی قوم جےانی لادی کی گرفتاری پر نقد انعام ، سرٹیفکیٹ کی سفارش کرتا ہوں۔ ڈی پی او احمد نواز چےمہ نے دوران پرےس کانفرنس کہا کہ ضلع کو امن و مان خراب کرنے والے مجرمان سے آہنی ہاتھو ں نپٹا جائے گاسنگےن جرائم مےں ملوث مجرمان کے خلاف مزےد گھرا تنگ کر دےا گےا ہے تاکہ جرائم پےشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کہےں بھی چھپنے کی جگہ نہ مل سکے ڈےرہ غازےخان پولےس کا مشن ہے کہ جہاں پر اےسے جرائم پےشہ عناصر پناہ رکھتے ہےں ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل مےں لاتے ہوئے زےادہ سے زےادہ گرفتاری عمل مےں لائی جائےگی۔

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)واٹر سپلائی کی اوپن پائپ لائنوں کو نالیوں سے نکالا جائے مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار سابق چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت علی رفیق نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور میئر کارپوریشن کو ارسال کی گئی ایک عرضداشت میں انہوں نے کہا کہ شہر اور خصوصاً بلاک ایف ،بی اور کے میں واٹر سپلائی کے اوپن پائپ بیشتر جگہوں پر نالیوں اور گٹرز میں ڈوبے ہوئے ہیں اور پائپ لائن لیک ہونے کی صورت میں نالیوں کا گندہ پانی مکس ہو جاتا ہے جبکہ یہ پانی نہ صرف مضر صحت بلکہ ناپاک بھی ہو جاتا ہے اور اس پانی سے وضو اور غسل بھی نہیں کیا جا سکتاانہوں نے استدعا کی شہر کے اوپن پائپ لائنوں کا سروے کرایا جائے اور جن علاقوں میں یہ پائپ لائن نالیوں اور گٹرز میں ڈوبی ہوئی ہے انہیں فوری طور پر تبدیل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو نہ صرف صاف بلکہ پاکیزہ پانی میسر آسکے جس سے وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کر سکیں ۔

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)وفاقی وزیر مواصلات کے آبائی ضلع ڈیرہ غازیکان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قواعد و ضوابط اور پالیسی کے برعکس چھ ٹول پلازے کام کررہے ہیں جن میں سے ایک ہی بائی پاس پر دو ٹول پلازے جبکہ دو رودکوہیوں پر بھی دو ٹول پلازے قائم ہیں جس سے نہ صرف مقامی و بین الاضلاعی اور بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹرز کو ایک ہی ضلع میں متعدد مقامات پر ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز میں اس معاملہ پر کافی بے چینی پائی جاتی ہے اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ڈیرہ۔ملتان شاہراہ N-70 پر دریائے سندھ پر قائم غازی گھاٹ پل پر ٹول پلازہ کو تحویل میں لینے کے وقت واحد ٹول پلازہ کام کررہا تھا جبکہ بعد ازاں 1998میں انڈس ہائی وےN-55کی تکمیل کے بعد حیران کن طور پر انڈس ہائی وے بائی پاس پر دو ٹول پلازے قائم کردیئے گئے واضح رہے کہ ملک بھر میں یہ واحد بائی پاس ہے جس پر بیک وقت دو ٹول پلازے گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصول کررہے ہیں انڈس ہائی وے پر تحصیل تونسہ شریف کی حدود میں کھڈ بزدار کے مقام پر رود کوہی کے پانی کو گزارنے کے لئے بنائے گئے پل پر بھی ٹول پلازہ قائم کرنے سے ضلع میں ٹول پلازوں کی تعداد چار ہو گئی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بعد ازاں تونسہ شہر کے نزدیک رود کوہی سنگھڑ پر تعمیر شدہ چالیس سال سے بھی پرانے پل پر ٹول پلازہ تعمیر کرکے گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی شروع کردی جس پر تونسہ کے ٹرانسپورٹرز نے انڈس ہائی وے پر چوتھے اور ضلع میں پانچویں ٹول پلازہ پر شدید احتجاج اور متعدد مرتبہ انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا تھا اور اس احتجاج کے بعد اس ٹول پلازہ کو ختم کرنے کی بجائے اسے سنجر سیداں کے قریب شفٹ کردیا گیا تھا بین الصوبائی ڈیرہ۔کوئٹہ شاہراہN-70پر شہر سے تین کلو میٹر کے فاصلے پرڈی جی کینال پر تعمیر شدہ پل پر ٹول پلازہ قائم ہونے اور گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی پر ٹرانسپورٹر نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل اس ٹول پلازے کو شفٹ کرکے ائرپورٹ موڑ پر منتقل کردیا گیا اس طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے شاہرات کے مختصر ترین نیٹ ورک کے باوجود ڈیرہ غازیخان واحدضلع ہے جہاں سب سے زیادہ چھ ٹول پلازے ٹیکس وصول کررہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر مواسلات ڈاکٹر حافط عبدالکریم کا تعلق اور ان کا ھلقہ انتخاب بھی ضلع ڈیرہ غازیخان ہے۔علاقہ کے ٹرانسپورٹر ،صنعتکاروں ،تاجروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز قائم ٹول پلازے فی الفور ختم کرائے جائیں ۔

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پنجاب فوڈ اتھارٹی کیرمضان کریم میں معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کاروائیاں ، رمضان بازاروں کی چیکنگ،مختلف سٹالز کو بہتری کے نوٹسز، کوٹ ادو میں واقع نظیر سوئیٹس اور قدیر سوڈا واٹر کو غیر معیاری اشیاءمہیا کرنے پر سربمہرکردیا گیا دائریکٹر ااپریشن ساﺅتھ شہزاد مگسی کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں رحمانی سوئیٹس اور جھولے لال شاہ پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور ممنوعہ اشیاءفروخت کرنے پرسیل جبکہ ڈی جی خان میں مختلف فوڈ پوائنٹس کو 45000،رحیم یار خان میں31500روپے مختلف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری خوراک مہیاکرنے پرلیہ میں 13500،راجن پور میں 4000کے جرمانے کیے گئے اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں 500ساشے گٹکا،300لیٹر مضر صحت دودھ اور 15ساشے چائنہ نمک تلف اور62کلوگرام گلے سڑے پھل/سبزیاں،31زائدالمیعادڈرنکس اور21کیمیکل ڈرمزتلف کر دیئے گئے مظفرگڑھ میں چیک کئے جا نے والے تمام فوڈ پوائنٹس کو معیار میں بہتری نہ لانے پرسیل اورجرمانے کیے گئے۔

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)زکریا رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ،ٹورنامنٹ کے دسویں روز پانچ میچز کھیلے گئے ، رات کے پہلے میچ میں ینگسٹر کلب نے نو رنگ آباد کلب کو با آسانی پچاس رنز سے ہرا دیا نوید مشوری نے شاندار 50رنز بنائے ، رات کے دوسرے میچ میں آئیدیل گروپ نے PTIٹائیگر کو شاندار مقابلے کے بعد 30رنز سے ہرا دیا زین العابدین نے شاندار 60رنز بنا ئے ، رات کے تیسرے میچ میں جو کہ تحفظ گھی الیون اور نصر و الیون کے درمیان کھیلا گیا ، یہ میچ تحفظ گھی الیون نے با آسانی آٹھ وکٹوں سے جیت لیا ، رات کے چوتھے میچ میں ایک دفعہ پھر آئیڈیل گروپ نے اپنا میچ KPبادشاہ کلب سے با آسانی جیت لیا ، رات کے پانچویں اور آخری میچ میںجیڑھ کلب نے واہگہ کلب کو با آسانی شکست دے دی ، رات کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی MSگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان تھے ، انہوںنے اپنے خطاب میں شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ریاض احمد بھٹہ کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایسے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقدہ ہو تے رہیں گے ۔

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اور صدرِ مملکت نے 25جولائی کو الیکشن منعقد کرانے کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔جبکہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردئیے ہیں اسطرح الیکشن کے التواءکے بارے پائے جانیوالے تمام شکوک وشبہات تقریباً دم توڑگئے ہیں لیکن یہ حقیقیت اپنی جگہ مسلمہ ھے کہ موسم کی شدت اور شدید گرمی اور لُو کے موسم میں انتخابات امیدواروں اور ووٹرز کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہونگے۔انتخابات میں حصہ لینے والی بڑی اور چھوٹی پارٹیاں گرم موسم کے باعث پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس موسم میں رابطءعوام مہم اور ڈور ٹو ڈور کیمپین، انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد خاصا مشکل اور دشوار کام ھے لیکن بے یقینی کی صورتحال میں کوئی جماعت یہ ہمت نہیں کرپارہی کہ الیکشن کو دوماہ مخر کرنے کی تجویز پیش کرسکے۔گذشتہ کئی ماہ سے الیکشن کے التوائ،نگران حکومت کی طوالت،دوسال کے لئے ٹیکنوکریٹس کی حکومت اور احتساب کرنے کے لئے الیکشن کو مخر کرنے جیسے خدشات کی خبریں تواتر سے گردش کررہی ہیں اس لئے کوئی جماعت آگے بڑھ کر یہ مطالبہ کرنے سے خوفزدہ ھے کہ الیکشن کے التواءکا الزام اُس کے کاندھے پر نہ رکھ دیا جائے تاہم تمام قومی سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کی خواہش یہی ھے کہ الیکشن محرم الحرام تک مخر کرنے میں کوئی حرج نہیں ھے۔کیونکہ ماضی میں تمام عام انتخابات اکتوبر،نومبر،دسمبر،فروری اور مئی کے مہینوں میں ہی منعقد ہوئے ہیں۔الیکشن کمشن اگر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر الیکشن کو صرف دوماہ کے مخر کردیاجائے تو عوام بہتر موسم میں اپنی رائے کا اظہار کرکے قومی عمل میں حصہ لے سکیں گے اور حکومت کی تشکیل کا کام بخوبی انجام دیا جاسکے گا۔

ڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)20واں یوم تکبیر کی تقریب مسلم ورکرز کے آفس بلاک 5زیر صدارت طارق علی خان کاکڑ ایڈووکیٹ امید وار پی پی 289و ضلعی صدر نظریہ پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد کا رکنا ن و ورکرز سے شمولیت کی طارق علی خان کاکڑ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، آج کے دن حکومت پاکستان ایٹمی دھماکے کر کے وہ تاریخ رقم کی جس کی بہت کم مثال ملتی ہے اور پہلا اسلامی ایٹم بمب بنا یا اور خطے میں طاقت کا توازن دیا۔اس میں اٹامک انرجی کے سائس دان خا ص ڈاکٹر عبدالقدیر خا ں ، ڈاکٹر ثمر مند مبارک و دیگر پاکستان فوج ، پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وہ تاریخی الفاظ کہ میاں صاحب دھماکہ کری دیں وگر نہ پاکستان کی قوم آپ کا دھماکہ کر دے گی اور خاص کر پوری پاکستان کی قوم کی دعائیں شامل تھی آج ہم فخر سے ایک ایٹمی ملک کہلوانے کا اعزاز رکھتے ہیں تقریب کے مہمان اعزاز امجد خان آف کراچی تھے میاں طفیل راو¿ عامر عزیز گجر ، حافظ سعد ، محمداقبال قاضی راشد ملک راشد اخلاق گجر ، عبداللہ و دیگر نے شرکت کی آخر میں ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور 28مئی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اورا±میدوار حلقہ پی پی 289شیخ عثمان فاروق نے کہاہے کہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے عوام متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں اور کتاب کے نشان پر مہرلگاکر ووٹ کی طاقت سے ظالمانہ نظام کو پلٹ دیں۔یونین کونسل نمبر 9 میں نائب امیر ضلع شیخ عبدالستار کی طرف سے دی گئی دعوت افطار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ 71سال گزرنے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں سودی نظام معیشت چل رہاہے اور اخلاق کو تباہ کرنے کے بے لگام میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کررہا ہے۔انہوں نے کہ سیکولر لابی ایک بار پھر بیرونی قوتوں کی آشیرباد سے الیکشن میں مادر پدر آزاد اور نام نہاد روشن خیال عناصر کو کامیاب کرانا چاہتی ہے لیکن متحدہ مجلس عمل کا اتحاد اس سازش کے سامنے مضبوط فصیل کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریگا اورآئندہ عام انتخابات میں بڑی سیاسی قوت بن کر ا±بھرے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ گلے سڑے نظام سے چھٹکارے اور اسلامی شریعت کے نفاذ کے عوام متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں۔دعوت افطارمیں ماسٹر حاجی عبدالرشید،حاجی اعجاز احمد،انجینئر یاسر فیض،جمشید اقبال سومرو ایڈووکیٹ،جاوید اقبال بلوچ،ڈاکٹر غلام رسول ، شیخ محمد قاسم،صہیب ستار شیخ ایڈووکیٹ،عبدالحمید غوری،مولوی نذیر احمد، شیخ سعد فاروق ، سمیت معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) پرانی دشمنی اور زمین کے تنازعات پر فریقین میں تصادم، ایک واقعہ میں فائرنگ کا تبادلہ، فائر لگنے سے چھ افراد شدید زخمی، دو کی حالت انتہائی تشویشناک، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق اراضی کے تنازعہ پر گدائی کے علاقہ میں کھوہ پٹھان والا کے قریب دو رشتہ دار فریقین میں دو گھنٹے تک اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں آٹھ افراد شدید زخمی ھو گئے جن میں دو کی حالت انتہا ئی تشویشناک بتائی جارھی ھے ایک طرف کے فریق اسحاق نے بتایا کہ کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایاز وغیرہ کی پھوپھوسلمی بی بی سے خرید کرتے ھوئے قبضہ بھی حاصل کیا معمول کے مطابق اپنی اراضی پر موجود تھے کہ ایاز اپنے بھائیوں فیاض اور شہزاد کے ہمراہ مسلح وہاں آگئے اور لڑائی جھگڑا کے بعد فائرنگ شروع کر دی اور سیدھے فائر نصراللہ، حمیداللہ، اسحاق اور ثناءاللہ کو مارے جس سے وہ اور طارق ھارون وغیرہ شدید زخمی ھو گئے،جبکہ مخالف فریق کے ایاز وغیرہ کا کہنا تھا کہ ان کی ملکیتی اراضی ہے فصل کوسپرے کرنے گئے تو اسحاق، نصراللہ سمیت بیس سے زائد افراد اسلحہ سمیت آگئے اور اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کی منع کرنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، میں نے اور بھائیوں نے ایک شخص ناصر کو پکڑ کر اس سے اسلحہ چھین کر جوابی حملہ کیا اور اپنی جان بچانے کی کوشش کی لیکن اسی اثناءمیں اس کے دیگر ساتھیوں نے مجھے سوٹوں سے تشدد کرنے کے بعد فائر مارے جس سے وہ اور اس کے بھائی شدید زخمی ھو گئے پویس نے دونوں فریقین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد مقدمات درج کر لیے ہیںدوسرے واقعہ میں تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں پرانی رنجش کی بنیاد پر دو شہانی برادری کے دو گروپس میں تصادم ایک گروپ نے فائرنگ کر کے دوسرے فریق کے 9 افراد کو زخمی کر دیا۔زخمیوں میں چار مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک مضروبین کے مطابق ملزمان نے چار سال قبل ان کے گروپ کے ایک نوجوان کا بازو کاٹ دیا تھا اور اس کیس میں صلح کے لیے ملزمان ان پردباو ڈال رہے تھے صلح نہ کرنے کی پاداش میں آج حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے یہ جارحانہ کاروائی کی زخمیوں کے مطابق چوبیس گھنٹے میں یہ اس گروپ کی طرف سے فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے اور پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کردی ہے زخمیوں میں ذوالفقار۔کریم بخش۔خان محمد۔محمد۔اسمعیل۔کلثوم بی بی۔کنیز بی بی۔فاطمہ۔کندن بی بی طاہرہ بی بی اور عزیز بی بی شامل ہیں۔جبکہ حملہ آوروں کے نام واحد بخش۔عمر۔مرتضی۔رفیق۔عثمان۔نور محمد اور سبحان بتائے گئے ہیںاور ان میں بھی دو افراد زخمی ہو ئے رابطہ کر نے پر ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ سرکل شیخ حیدر علی نے بتایا کہ کل بھی انسدادی کاروائی کی گئی تھی دونوں فریقین میں پرانے مقدمات چل رہے ہیں ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ سجاد شاہ کو موقع پر بھجوا دیا ہے جو کاروائی کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں