31

نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر عوام شکرانے کے نوافل ادا کریں، عمران خان

راولپنڈی(پاکستان اپ ڈیٹس) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ کی نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر قوم کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کے 5 سال پورے ہوجائیں گے اور پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت نہیں آئی لہذا قوم اس حکومت سے نجات پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس حکومت نے 5 سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا جب کہ 2008 تک پاکستان پر قرضہ صرف 6 ہزار ارب تھا جس میں تربیلا اورمنگلا ڈیم سمیت بڑے بڑے منصوبے بنے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ اس حکومت میں ایسا کوئی بڑا پروجیکٹ بھی نہیں بنا تو پھر یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں