91

دوران پروگرام میزبان کے ہاں بچے کی پیدائش

امریکا میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی شہر سینیٹ لوئس میں ریڈیو سٹیشن دی آرچ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ ان کے ریڈیو سٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔ کیسڈی پراکٹر نے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔ شو کے دوران بچے کو جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ کیسڈی پراکٹر کے شریک میزبان سپینسر گریوز نے کہاکہ نشریات کے دوران بچے کی پیدائش ایک جادوئی لمحہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں