30

(ن) لیگی رہنماکی مقامی صحافی کے خلاف عدالت میں درخواست،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) اعلیٰ عدلیہ اور فوج کے خلاف جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنا کر ہرزہ سرائی کر نے والے (ن) لیگی رہنمانے مقامی صحافی کے خلاف درخواست دائر کرا دی (ن) لیگ یوتھ ونگ کے رہنماءامجد سردار نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی صحافی نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں درخواست گزار کا موقف اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ کے نائب صدر امجد سردار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے درخواست کے مطابق ایک مقامی صحافی عبدالعزیز نے درخواست گزار امجد سردار کے خلاف سوشل میڈیا پر الزام تراشی کی بعد ازاں اس کے دفتر آکر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیںجس پر جج نے ایس ایچ او گدائی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ صحافی عبدالعزیز کے مطابق درحقیقت اس کے خلاف درخواست وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کے کہنے پر دی گئی ہے لیکن وہ ایسے ہتھکنڈوں سے پریشان نہیں ہوگا اور یونہی کرپٹ اور ظالم سیاستدانوں کو بے نقاب کرتا رہے گاانہوں نے کہا کہ درخواست دہندہ نے ایک خاتون کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا کر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی جس پر اس نے اسے بے نقاب کیا جس کے تمام ثبوت موجود ہیں عدالت میں بھی پیش کروں گا اور اس کو ہر فورم پر بے نقاب کروں گا عدالت میں 2جون کو پیش ہو کر اصل صورتحال سے پردہ اٹھاﺅنگا ۔

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) رمضان کریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئس فیکٹریز اوردیگر مضر صحت خوراک بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاون، ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میںراجن پور میں خواجہ آئس فیکٹری اور مدینہ آئس فیکٹری کوصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پرسیل کر دیا جبکہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے پر لیہ میں مدینہ آئس فیکٹری اور مظفر گڑھ میں الکرم ڈرنکنگ واٹر کو سربمہرکر دیا گیاراجن پور میںغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 169000 کے جرمانے کیے گئے اور 47کلوگرام گلے سڑے پھل/سبزیاں اور 20 کلوگرام رنگدار پاپڑ تلف کرا دیئے گئے 16ساشے زائدالمیعاد مصالحہ جات اور8باکسز غیرمعیاری چائے کے پتے تلف کئے گئے ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ شہزاد مگسی نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں روزہ داروں کو معیاری خوراک مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تمام فوڈ پوائنٹس کو معیار میں بہتری نہ لانے پرسیل اورجرمانے کیے گئے عوام کو معیاری سحروافطار فراہم کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات کام کر رہی ہیںجبکہ ٹیموں کی طرف سے مزید کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ناصر کھوسہ نے نگران وزیراعلی بننے سے انکار کرکے تحریک انصاف کو آئینہ دکھادیا کہ کردار کیاہوتاہے ۔تحریک انصاف اب یوٹرن نہیں اباﺅٹ ٹرن والی پارٹی بن گئی ہے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی پی ٹی آئی میں گھمسان کارن پڑنے والا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا پول کھول رہی ہے ۔پیپلز پارٹی 2018ءکے الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل سینئر صدر میرشہریار خان تالپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر شہریار خان تالپور نے کہا تحریک انصاف فصلی بیٹروں سرداروں اور نوابوں کو پارٹی میں شامل کرکے پارٹی کا نظریاتی چہرہ برباد کرچکی ہے ۔ناصر کھوسہ کو نگران وزیراعلی نامز د کرکے ان پر بھر پور کردار کشی کے بعد ان کا نام واپس لیاگیا کیوں کہ تحریک انصاف یوٹرن کے بعد اب اباﺅٹ ٹرن کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ ناصر کھوسہ نے نگران وزیراعلی بننے سے انکار کرکے پی ٹی آئی کو دکھادیا کہ کردار کیاہوتاہے۔

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)بھتیجی پر تشددکا معاملہ،، ملزم عبدالمجید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کردیاگیا عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کردی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ کی حدود بستی سکھیرہ ارائیں میں بھتیجی طاہرہ بی بی پر تشدد کے واقعہ میں گرفتار ملزم چچا عبدالمجید کو آج جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیاعدالت میں ڈیوٹی جج سعید احمد ورک نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چاردن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ چار جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیاعدالتی ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ جسمانی میں مزید گیارہ دن کی توسیع کی استدعا ءکی تھی تاہم عدالت کے جج سعید احمد ورک نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا صرف چار روز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔اس موقع پر ملزم عبد المجید نے ایک مرتبہ پھر میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی طرح بھتیجی کی وجہ سے گرفتار ہے اور اسے اس بات پر کو ئی شرمندگی نہیں کہ میں نے اسے پیٹا ہے کیو نکہ وہ اپنے والد کے بارے میں غلط الفاظ بول رہی تھی اور اس کی گستاخی پر میں اسے گھسیٹا تھا ۔

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)متحدہ مجلس عمل ضلع ڈیرہ غازی خان میں پوری تیاری اورقوت سے انتخابی میدان میں اترے گی اور سیکولر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اور امیدوار صوبائی اسمبلی 289شیخ عثمان فاروق نے دفتر جماعت اسلامی میں ایم ایم اے ضلع ڈیرہ غازی خان کی سپریم کونسل کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مجلس عمل کے اتحاد نے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ضلعی صدر ایم ایم اے مولانا قاری جمال عبدالناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس عمل میں شامل جماعتیں اپنے ترجیحی حلقوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیں۔ ان شاءاللہ ہم کوشش کریں گے کہ متفقہ سفارشات مرکز کو بھیج دی جائیں۔جے یوآئی،جماعت اسلامی،جے یو پی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے راھنماوں ملک فیض محمد ایڈووکیٹ،منیر احمد کلاچی،حافظ احمد حسن ورک ایڈووکیٹ،محمداسلم خان چانڈیہ نے اپنی اپنی جماعتوں کے ترجیحی حلقوں کے بارے میں بریف کیا جبکہ اسلامی تحریک کے راھنماءکرم حسین زرگرنے ایم ایم اے کے فیصلوں پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں محمد اسلم خان چانڈیہ کے بھائی پر قاتلانہ حملے،عبدالرزاق بزدار کے بہیمانہ قتل اور شہر میں چوری،ڈکیتی اور قتل وغارت کی وارداتوں کی شدید مذمت کی گئی اور قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پولیس حکام امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر فوری توجہ دیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اجلاس میں ایم ایم اے کے راھنماوں مولانا عبدالغفور سیفی،قاری عبدالجبار ربانی،یاسرفیض ایڈووکیٹ،علمدار حسین لنگاہ،جاوید اقبال بلوچ،شیخ عبدالستار،انجینئر سجاد احمد بلوچ،شیخ سعد فاروق،عمران عباس،حاجی حیدر خان اور دیگر راھنماوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین نے ٹاسک فورس اور ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی کمی کے باعث کاشتکار آبپاشی کے باکفایت طریقے اپنائیں کپاس کی کاشت کے اہداف کے بروقت حصول کیلئے کردار ادا کیاجائے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی کویقینی بنائے انہوںنے کہاکہ کپاس ملکی معیشت میں اہم حیثیت رکھتی ہے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کاشت سے چنائی تک کاشتکاروں کی رہنمائی کریں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایاکہ ضلع میں کپاس کی کاشت کا دو لاکھ 52ہزار ایکڑ ہدف مقرر کیاگیا اور اس وقت دو لاکھ 35ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت مکمل کر لی گئی ہے کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے استعمال ہونے والے گاسیپلیور روٹس کیلئے قرعہ اندازی کی گئی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سجاد سلطان ، کاشتکار تنظیموں کے حافظ خالد روف ، میاں حسن دھریجہ ، میاں قاسم قریشی ، ٹیکنیکل آفیسر زراعت ملک کلیم کوریہ سمیت دیگر افسران اور کاشتکار تنظیموں کے نمائندے موجود تھے اجلاس میں کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی دستیابی ، کھاد اور زرعی ادویات کے نمونوں کی تجزیاتی رپورٹ ، پانی و زرعی زمین کا تجزیہ ، نہری پانی کی فراہمی او ردیگر مسائل پر گفتگو کی گئی

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران پر مشتمل ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی از سر نو تشکیل کر دی گئی ہے 25رکنی کمیٹی میں چیئرمین ڈی ڈی ایم اے ڈپٹی کمشنر ہوں گے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیکرٹری کمیٹی اور دیگر اراکین میں چیئرمین ضلع کونسل ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، ڈیرہ ، تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و سوشل ویلفیئر ، ڈی ایف سی ، بلڈنگز ، میپکو ، ہائی ویز کے ایگزیکٹو انجینئرز ، اے ای این پاکستان ریلوے ، انچارج سوئی گیس ، بزنس منیجر پی ٹی سی ایل ، کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے ، ڈائریکٹر پلاننگ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سیکرٹری ا ٓر ٹی اے ، ڈی او سول ڈیفنس کے علاوہ این جی اوز اور سول سوسائٹی کی طرف سے العصر اور غزو ہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندے شامل ہیں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر توصیف طاہر نے کہا ہے کہ ضلع کے چاروں رمضان بازاروں میں مقررہ ایام میں معیاری گوشت کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جا ر ہی ہے چکن اور انڈوں کے علاوہ دیگر پولٹری اشیاءکے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جارہا جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کا مانیٹرنگ سٹاف مقررہ اوقات کے دوران رمضان بازاروں میں موجودگی کو یقینی بناتا ہے لائیو سٹاک سے وابستہ کاروباری افراد کے تعاون سے رمضان بازار کو کامیاب کرایا جا ر ہاہے انہوںنے یہ بات رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے کہی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایاکہ چھوٹے بڑے گوشت کے علاوہ برائلر مرغیوں اور انڈوں کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے موسمی شدت کو دیکھتے ہوئے سٹالز مالکان اور مصنوعات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں عوام رمضان با زاروں کا رخ کرکے مارکیٹ کی نسبت معیاری اشیاءسستے داموں حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں