45

قوم الیکشن میں ختم نبوت کے غداروں کو مسترد کردے گی ن لیگ کا لبرل اور سیکولر ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے :صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد(پاکستان اپ ڈیٹس)ختم نبوت ،ناموس رسالت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کرنے ،حقوق نسواں بل کی آڑ میں جنسی بے راہ روی کے قوانین بنانے پر کچھ مذہبی جماعتیں پارلیمنٹ میں خاموش تماشائی بنی رہی جمعیت علماءپاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے لیاقت کالونی حیدرآباد میں محمد اختر قریشی کی رہائشگاہ پر دعوت افطار کے اجتماع سے خط کرتے ہوئے کہاکہ قوم الیکشن میں ختم نبوت کے غداروں کو مسترد کردے گی ن لیگ کا لبرل اور سیکولر ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے بیرونی قوتوں کی ایماں پر پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اس ملک کا مقدر نظام مصطفےٰ ﷺ ہے ختم نبوت ناموس رسالت قوانین کا تحفظ نظام مصطفےٰ کا نفاذ اور کرپشن سے پاک پاکستا ن ہمارا انتخابی ایجنڈا ہے جس کےلئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کرتے رہیں گے غلامان مصطفےٰ ﷺاستعماری قوتوں کی تمام سازشوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں اس ملک میں صرف اور صرف رسول اللہ ﷺ کا نظام ہی چلے گااجتماع سے قاری نیاز احمد نقشبندی،مولانا ایاز محمود رضوری،ناظم علی آرائیں ،ڈاکٹر محمد یونس دانش،حافظ اشفاق حسین قادری،قاری طلعت محمود نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ختم نبوت ،ناموس رسالت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کرنے ،حقوق نسواں بل کی آڑ میں جنسی بے راہ روی کے قوانین بنانے پر کچھ مذہبی جماعتیں پارلیمنٹ میں خاموش تماشائی بنی رہی اور امریکہ کے سیکولر ایجنڈا کو پروان چڑھا تی رہی ہیں الیکشن کا آغاز ہوتے ہی انہیں دینی سیاست اسلامی قوانین اور ختم نبوت و ناموس رسالت کے قوانین کی یاد ستانے لگی ہے قوم کے سامنے ان کے چہرے بےنقاب ہو چکے ہیں قوم الیکشن میں ختم نبوت کے وفاداروں کو ووٹ دیں گے انشاءاللہ اس ملک میں رسول اللہ ﷺ کا نظام نافذ ہو کر رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں