62

انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک

سماٹرا( پاکستان اپ ڈیٹس ) انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں