93

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے شاندار تحفہ

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے150ٹن کجھوروں کا تحفہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر سعیدنواف المالکی نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔ سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کر پاکستان کی سفارتی ،اخلاقی اور مالی مدد کرنا اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہے۔ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر سعید نواف المالکی نے جمعرات کوسعودی سفارت خانے میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے150ٹن کجھوروں کاتحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شاہ سلمان ہیومنٹیرین اینڈ ریلف سنٹر کے حکام اور پاکستان حکام کی طرف سے برگیڈئیر(ر)ذاکیراحمدخان نے شرکت کی۔سعید نواف المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سخاوت میں مسلم امہ کا لیڈر مانا جاتاہے۔سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کرپاکستان کی سفارتی اخلاقی اور مالی مدد کرنا اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہے سعودی عرب نے اسلامی ممالک اور خاص کر پاکستان کی مدد کرنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا ہے سعودی عرب نے پاکستان کی غیرمشروط مدد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اپنی کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور تحفہ دینے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان کومزید ترقی وخوشحالی دے اوراپنے حفط وامان میں رکھے۔پاکستانی حکام کی طرف سے برگیڈئیر(ر)ذاکیراحمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال سعودی عرب کا پاکستان کو تحائف دینا پاک سعودی عرب مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب نے امت مسلمہ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہر مشکل وقت چاہے وہ سیلاب ہو یا زلزلے کی صورت میں قدرتی آفات ہوں پاکستان کی مدد کی ہے پاکستان نظریاتی ،معاشی اورسماجی طور پر سعودی عرب کے ساتھ جڑاہواہے اورمستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں