186

احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی کا احتجاج شرمناک ہے: عمران خان

اسلام آباد(پاکستان اپ ڈیٹس ) عمران خان کا کہنا ہے شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے، گارڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں، بطور سیاسی رہنما قانون کی حکمرانی اور احتساب پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے میں سپریم کورٹ گیا ، عدالت عظمیٰ میں اپنی صفائی میں 50 سے زائد دستاویز پیش کیں۔ عمران خان کا کہنا تھا افسروں کے اس ٹولے نے اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو انہیں کیا خوف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں