69

یہودیوں اور نصرانیوں کا مسجد میں داخل ہونا جائز ہے: سعودی امام

ریاض(پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی جامعہ مسجد المحیسن کے امام شیخ عادل الکلبانی نے کہا ہے کہ غیر مسلم خصوصاًیہودیوں اور نصرانیوں کا مساجد میں داخل ہونا جائز ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو امام سعودی جامعہ مسجد المحسین شیخ عادل الکلبانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم وفود کو مسجد نبویﷺ میں خوش آمدید کہا کرتے تھے،نجران کے نصرانیوں کا استقبال بھی مسجد نبوی میں ہی کیا گیا تھا۔ اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہودی اور نصرانی مساجد میں آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں