29

الیکشن 2018،،ضلع میں 1024پولنگ سٹیشنز اور 2946پولنگ بوتھ قائم کیے جائیںگے،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے ڈی پی اووقاص حسن کے ہمراہ شہر کے حساس پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا پولنگ بوتھ کی تیاری ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں غیر جانبدار اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے حساس قرار دیئے گئے پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی عمل کی خفیہ کیمروں اوردیگر ذرائع سے مانیٹرنگ کی جائے گی انہوںنے بتایاکہ ضلع کے چار قومی حلقوںاین اے 189تا 192اور آٹھ صوبائی حلقوں پی پی 285تا 292میں 1024پولنگ سٹیشنز اور 2946پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جن میں92مردانہ، 90زنانہ اور 842مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں جہاں 1329079ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے رجسٹرڈ ووٹروں میں 755082مرداور 573997خواتین شامل ہیں ڈ پٹی کمشنرنے غازی یونیورسٹی ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک 17سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا

جام پور بس حادثہ کی تحقیقات،،، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے جام پور بس حادثہ کی تحقیقات اور سرکاری محکمو ںکی ذمہ داریوں کے تعین کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرے گی زخمیوں کی منتقلی ، علاج معالجہ اور دیگر کارروائی کی تکمیل میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے یہ احکامات زخمیوں کی عیادت کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیاء، رانا شوکت علی ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، لیاقت گیلانی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ایم ایس ڈاکٹر گل حسن ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، نیورو سرجن ڈاکٹر اختر عباس ، انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے قبل ازیں کمشنر زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان پہنچے اور سرکاری خرچ پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے کمشنر نے نیورو اور آرتھوسرجن کی سربراہی میں معاون ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگاتے ہو ئے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی تمام زخمیوں کو حکومتی خرچ پر نیا لباس دینے ، ضرورت کی خوراک او ر دیگر انتظامات کی ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنرز ڈیرہ ، کوٹ چھٹہ او رجام پور بالترتیب شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار اور لیاقت گیلانی کو ذمہ داریاں سونپیں کہ وہ ہسپتال میں موجود رہ کر علاج معالجہ کو یقینی بنائیں زخمیوں کی شناخت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں کمشنر نے تمام زخمیوں کے حکومتی خرچ پر سی ٹی سکین اور دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کیں کمشنر رانا گلزار احمد نے بس حادثہ کے جاں بحق ہونے والے چاروںافراد کی میتوں کو حکومتی خرچ پر ان کے گھروں میں پہنچانے کے بھی احکامات جاری کیے اور ایک ذمہ دار ملازم کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ وہ ان کے ساتھ گھروں تک جائیں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیت دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا کمشنر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں زیر علاج ہر زخمی کے بیڈ پر گئے اور ڈاکٹروں سے مریضوں کے زخموں اور علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں کمشنر نے زخمی ہونے والے پاک آرمی کے پانچ جوانوں کو ان کی خواہش پر ریسکیو 1122کی گاڑیوں کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان اور ایک کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے اور میڈیکل آفیسرز کو ساتھ بھجوانے کی ہدایات جاری کیں انہوںنے میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ وہاں موجود رہیں اور علاج معالجہ یقینی بنانے کے ساتھ صورتحال کے بارے میں باقاعدگی سے رپورٹ دیتے رہیں کمشنر کو بتایاگیاکہ آج 28جون کو پونے تین بجے جام پور میں بس حادثہ پیش آیا ریسکیو 1122نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ تحصیل صدر ہسپتال جام پو رمنتقل کیا اور 21زخمیوں کو بعدازاں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں پانچ بجے صبح منتقل کیاگیا جن میں سے ایک زخمی کو ضروری معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیاگیا 13زخمیوں کا علاج معالجہ کرایا جا رہا ہے

دارالامان ، سوشل ویلفیئر کمپلیکس ، محکمہ خزانہ ، پراونشل ہائی وے و ایم این آر کمپلیکس اور دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے دارالامان ، سوشل ویلفیئر کمپلیکس ، محکمہ خزانہ ، پراونشل ہائی وے و ایم این آر کمپلیکس اور دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ کیا انہوںنے دارالامان میں مقیم خواتین سے گفتگو کی اور سپرنٹنڈنٹ دارالامان کو خواتین کیلئے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے ، ان کی کردار سازی اور بچوںکی تعلیم وتربیت کی ہدایات جاری کیں محکمہ خزانہ کے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پنشنر ز اور ملازمین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں سرکاری دفاتر میں صفائی کا بہتر نظام ہونا چاہیئے گرین لانز او رداخلی مقامات سے کباڑ اور کچرا اٹھایا جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کی طرف سے پودوں کی کانٹ چھانٹ اور خوبصورتی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا انہوںنے سنگم چوک ، ریلوے روڈ ، ہسپتال چوک ، کالج روڈ ، کالج چوک ، عظمت روڈ اور دیگر مقامات پر پی ایچ اے کی طرف سے جاری مہم کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری صفائی مہم کا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرنے گزشتہ شب نواز شریف فیملی پارک اور ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس کی بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں

ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم2جولائی سے شروع ہو گی
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم2جولائی سے شروع ہو گی جس کیلئے پانچ سال تک کے چھ لاکھ 12ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے 3382افرادی قوت پر مشتمل 1559ٹیمیں بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائیں گی یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع دکی اور لورالائی میں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع میں پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے ڈیرہ غازیخان کو بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ صوبوں سے ملحق ہونے کی وجہ سے انتہائی حساس ضلع قرار دیاگیاہے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ٹیموں کو متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے داخلی و خارجی مقامات کو فوکس کر کے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع میںداخل ہونے دیاجائے پولیس ، بی ایم پی ، بلوچ لیوی اور دیگر فورسز و محکموں کے تعاون سے مسافر گاڑیوں کو روک کر بچو ںکو قطرے پلائے جائیں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی ، مائیکرو پلان پر عملدرآمد اور دیگر احکامات کو یقینی بنایاجائے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمدسی ای او تعلیم ثناءاللہ سرانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سعید ، ایم ایس ڈاکٹر گل حسن ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر عابد حسین ، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر علی شیر کے علاوہ زاہد ہ نواز ، قاری جمال عبدالناصر ، ہما مہدی لغاری اور دیگر موجود تھے

ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نامنظور، سٹرکوں پر احتجاجی بینر اویزاں
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ،پی پی 289 ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نامنظور، سٹرکوں پر احتجاجی بینر اویزاں،پی ٹی آئی کارکنوں کے مظاہرے گلی گلی میں پھیل گئے ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ےوتھ ونگ کے عہدیداروں نے ٹریفک چوک پر مظاہر ہ کیااور اعلی قیادت کے خلاف احتجاج کیامظاہرین میںاحتشام اعوان،تھہیم لکھیسر،عزیرگشکوری ،حمزہ غوری ،رضوان مشعوری ،ارسلان لغاری ،شہزاد راجپوت شامل تھے انہوں نے کہا کہ پی پی 289 کا ٹکٹ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو دیا گیا ہے جو پارٹی میں فعال نہیں ہیں اور جیتے کی پوزیشن میں نہیں ہیں پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نظر ثانی کرے ورنہ PP289 میں ورک نہیں کریں گے ۔

ٹکٹوں کی غلط تقسیم ، نظریاتی کارکنوں کو نظراندازپی ٹی آئی ورکرز مایوس، پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ٹکٹوں کی غلط تقسیم ، نظریاتی کارکنوں کو نظراندازپی ٹی آئی ورکرز مایوس،پی پی 289،پی پی 290 پر کمزور امیدوار لائے گئے ،پی ٹی آئی ورکر زکا پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ ، میرٹ کی دھجیاں اڑائیں گئیںڈالر لے کر ٹکٹیں فروخت کی گئیں ،ٹکٹوں کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جائے ورنہ بنی گالا کا گھیراو کریں گے۔مظاہرین تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر ےوتھ سردارشریف خان لغاری کی قیادت میں پریس کلب ڈیرہ کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی سردار شریف خان لغاری نے کہا کہ سردار احمد علی خان دریشک پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رہے پی ٹی آئی کے لئے ان کی بے پناہ خدمات ہیں اور حلقہ میں مضبوط امیدوار ہیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ن لیگ کے مقابلے میں کمزور امیدوار لائے گئے انہوںنے کہا کہ ٹکٹ ان افراد کو ٹکٹ دیئے گئے جن کی پارٹی کیلئے کوئی خدمات نہیںیہ انتہائی زیادتی کی ہے پارٹی کی اعلی قیادت نے اپنے فیصلوں پر فوری نظرثانی نہ کی تو الیکشن کا بائےکاٹ کریں گے اس موقع پرسردار اعجاز احمد خان لغاری ،ڈاکٹر ریاض لغاری ،حبیب دریشک ،موسیٰ خان دریشک ،الطاف حُسین کھوسہ ،ڈاکٹر سجاد کھوسہ ،اکبر عطائی ترین،حافظ محمد شفیع خان لغاری ،مظہر خان حجانہ ،شہزاد رشید جسکانی ،ملک صفدر،نادر خان گبول ،محمد عاشق،محمدرمضان،محمد اکرم لشاری ،وقار بخاری ،ملک سجاد،محمد حنیف،حاجی اﷲ ڈتہ دریشک ،محمد حسین خان لغاری ،سراج خان لغاری بھی موجود تھے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری
ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری،گرائنڈنگ یونٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،ڈائریکٹر آپریشنز سا¶تھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میں رحیم یار خان میں الکرم اللہ مرچ گرائنڈنگ یونٹ کوصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سربمہرکر دیا گیا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو108500کے جرمانے کئے گئے جس میں غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرمختلف فوڈ پوائنٹس کو ڈی جی خان میں 50ہزار،لیہ میں 25ہزار، مظفرگڑھ میں 23500روپے اوررحیم یارخان میں 10ہزارکے جرمانے کیے گئے اسی طرح 210کلوحشرات زدہ مٹھائی،103کلوناقص سرپ اور 45کلوخراب دہی، 52ساشے گٹکا،29کلوغیر معیاری خوراک اور15لیٹر خراب آئل موقع پر تلف کر دیا گیا ہے ڈائریکٹر آپریشنز سا¶تھ شہزاد مگسی نے کہا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت خوراک مہیا کرنے پر سیل اور جرمانے کیے گئے اور ”ملاوٹ سے پاک پنجاب” فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے عوام کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔

انسداد دہشت گردی ،،، دو ملزمان کو پانچ سال قید
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سی ٹی ڈی ملتان کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو ملزمان کو پانچ سال قید اور تمام جائیداد ضبطی کی سزا سنا دی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق 19جنوری 2018کو تونسہ بائی پاس کے قریب 2ملزمان درویش رضا اور ناصرحسین علاقہ میں دہشت کر نے کے لئے ہینڈ گرنینڈ اور دیگر اسلحہ میں موجود تھے جنہیں سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 2/18زیر دفعہ 7ATA،ایکسپلوزیو ایکٹ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک زاہد حسین نے عدالت کی معاونت کی گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے دونوں ملزمان درویش رضا اور ناصر حسین کو پانچ ،پانچ سال قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی کی سزا سنا دی فیصلہ کے بعد ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ملک جھنجھ برادری کے بزرگ ملک امام دین جھنجھ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ملک جھنجھ برادری کے بزرگ ملک امام دین جھنجھ گزشتہ شام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم ملک امام دین اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد کے ماموں ،مقامی نیوز ایجنٹ ملک غلام سرور اور وائس چیئر مین یونین کونسل ملک اللہ وسایا کے بھائی تھے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی علاقہ چاہ چیلاں والا میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں شہریوں کے علاوہ اخبار فروش یونین کے عہدیداروں،اراکین ،صحافیوں ،تاجروں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی اور خاندا ن میں ایک ہی ہفتہ میں با پ بیٹے کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا مرحوم امام دین کے چھوٹے بیٹے احمد نواز ملک کا چھ روز پہلے ہارٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے تھے اور ایک ہفتہ کے ہی والد بھی خالق حقیقی سے جا ملے سانحہ پر علاقہ مکینوں کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں