70

جہاں مسلم لیگ (ن) کا شیر نہیں ہے وہاں جیپ مقابلہ کر رہی ہے،،سردار اویس احمد لغاری،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازی خان متعدد لیگی امیدواروں کے شیر کے بجائے دوسرے نشانات پر الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر امیدوار قومی اسمبلی 191سردار اویس احمد لغاری ،سابق ایم پی اے امیدوار پی پی 289سید عبد العلیم شاہ اور ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) میر مرزا خان تالپور نے مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے فیصلوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والے مفاد پرستوں کو 25جولائی کو عبرت ناک شکست دیں گے اور عوام دشمن طاقتوں کے اوچھے ہتھکنڈے بھی ناکام ہوں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کا شیر نہیں ہے وہاں جیپ مقابلہ کر رہی ہے یہ پی ٹی آئی کے خلاف اور انتخابی سیاسی حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے یہ پی ٹی آئی کو پنجاب اور مرکز میں شکست فاش کا سبب بنے گی اس موقع پر امید وار پی پی حلقہ 290سردار محمد احمد خان لغاری ،ملک محمدسلیم ایڈووکیٹ اور مسلم لیگی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تو امیدوار ہی نہیں مل رہے اور ان کے ورکرز آپس میں دست و گریباں ہیں اور ان کی پارٹی چار چار امیدواروں میں تقسیم ہے الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جا ئے گا سابق وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک گیر سیاسی جماعت ہے اور اس میں شامل تمام کارکن ڈسپلن کے پابند ہیں آج سب شیر کے نشان کے امیدواروں کی نا صرف بھر پور حمایت کر رہے ہیں بلکہ انتخابی مہم بھی خود چلا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا این اے 191،این اے 192اور صوبائی حلقوں میں 288،289،290،291اور 292کی انتخابی مہم میں میاں محمد شہباز شریف خود بھی یہاں آئیں گے اور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ اس وقت 250سے زائد عمائدین از خود انتخابی مہم چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امید وار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے جبکہ این اے 192پر میاں محمد شہباز شریف کلین سویپ کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 190پر پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کریں ہمارے جو بھی دوست ووٹر سپورٹر ہیں وہ مسلم لیگ(ن) کے ڈسپلن کے پابند ہیں جبکہ حال ہی میں بننے والے برساتی مینڈکوں کے غیر فطری الائنس ریت کی دیوار ثابت ہوں گے جنہوں نے جیپ کا نشان لیا ہے ان کی فطری وابستگی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بنتی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے پی ٹی آئی کے خلاف ہو رہا ہے جنہوں نے جیپ کا نشان لیا ہے وہی بہتر بتا سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج سے الیکشن کے روز تک آنے والے حالات پی ٹی آئی کے مکو ٹھپنے کا باعث بنیں گے پریس کانفرنس میں ضلعی صدر میر محمد مرزا خان تالپور اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے فیصلوں کے مطابق شیر کے نشان کے امید واروں کا ساتھ دیں گے ان کی مہم چلائیں گے اور انہیں ہی کامیاب کرائیں گے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) نے جو ترقیاتی کام کرائے ہیں ضلع کے عوام لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم خود چلا رہے ہیں لیگی امید واروں کو اور پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف کو مثالی کامیابی دلائیں گے ضلع ڈیرہ غازی خان کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ثابت کریں گے اور میاں محمد شہباز شریف اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی جمہوری ترقی کا سفر جاری رہے گا اور 25جولائی کا دن تمام غیر جمہوری قوتوں کی شکست فاش کا دن ہو گا ۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شفیق الرحمن خان نے گورنمنٹ شہدا اے پی ایس میموریل ہائی سکول ڈیرہ غازیخان میں جاری پریذائیڈنگ آفیسر ز کی تربیتی ورکشاپ کا معائنہ کیا وہ ہر کمرے میں گئے اور ماسٹر ٹرینر کی طرف سے تربیت کے طریقہ کار اور دیگر مراحل کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ جلد ہی پولنگ عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں گی انتخابات کے پرامن انعقاد اور دیگر مراحل کیلئے جدید آلات استعمال کیے جائیں گے تربیت کا مقصد انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی طرف سے سامنے آنے والے اعتراضات کا احسن طریقے سے جواب دینا اور مسائل کو حل کرنا ہے انہوںنے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے اور دیگر پولنگ سٹاف غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کردارادا کریں پولنگ عملہ کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں مکمل سکیورٹی اور پر سکون ماحول فراہم کیا جائے گا سکیورٹی کیلئے پولیس ، بی ایم پی کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں اس موقع پر ضلعی فوکل پرسن سول جج جام فیض محمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر الحسن ، سی ای او تعلیم ثناءاللہ سرانی، ڈی ایم اومحمد اسدعلی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر بتایاگیاکہ ضلع میں 1024پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیںحساس پولنگ سٹیشنوں پر خفیہ کیمروں اور دیگر آلات کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ضلع کے انتخابی عملہ کی تربیت ڈیرہ اور تونسہ میں دس جولائی تکجاری رہے گی اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی مٹیریل کے ذریعے عملی تربیت کا مظاہرہ کرایاگیا

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے افسران کی طرف سے رات کے وقت موبائل فون بند رکھنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو الیکشن کے انعقاد تک موبائل فون 24گھنٹے آن رکھنے اور کال وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے انہوںنے چاروںاضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ کے ذریعے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گریڈ 17اور دیگر اعلی افسران اور محکموں کے سربراہان کو پابند کیاجائے کہ الیکشن کے انعقاد تک 24گھنٹے موبائل فون آن رکھیں ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے انہوںنے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںافسران سے رابطہ ممکن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے ماں او ربچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی محکمہ صحت ، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر ز اوردیگر عملہ متحرک کردار ادا کرے انہوںنے یہ بات اپنے آفس میں تعینات سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر وجیہہ الحسن کو ضلعی فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے معاملات دیکھنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کی خدمات کسی بھی سرکاری امور کی بہتر ی کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے ہر سپروائزر کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزوجیہہ الحسن ، زبیر مصطفی ، شہزاد احمد ، لعل کھوسہ ، صائمہ سردار ، مہوش خان ، فوزیہ اقبال ، جویریہ خورشید ، ماریہ جمیل ، روبینہ اعجاز اور دیگر موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میںمائل نیوٹریشن پروگرام شروع کر دیا گیا ہے او رضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں پنجاب میں ہر تیسرا جبکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کا ہر دوسرا بچہ غذائی قلت کا شکار ہے جس کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں بتایاگیا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں میں عمر کے لحاظ سے وزن میں کمی ، چھوٹا قد او ردیگر بیماریاں پیدا ہوتی ہیں غذائی قلت دور کرنے کیلئے مخصوص خوراک کے ساشے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور پیدائش کے دو سال تک غذائی قلت کے شکار بچوں کی صحت بہتر کی جاسکتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، فشریز ، لائیو سٹاک اوردیگر محکمے مل کر کام کریں تاکہ ماں اور بچہ کو متوازن غذا فراہم کر کے بچوں کو صحت مند بنایا جاسکے اجلاس میں سی ای ا و ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، سی ای او ایجوکیشن ثناءاللہ سرانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلاننگ محمد عمران پلاننگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد شاہین ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ہما مہدی لغاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سجاد سلطان او ر دیگر موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈی جی خان کلب کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صفائی ، جاگنگ ٹریک کی بہتری او رجھاڑیوں کی تلفی کا کام شروع کرا دیا ہے اور انہوںنے کلب میں موجود رہ کر بھاری مشینری کے ذریعے ٹریک کی بہتری ، زمین کی ہمواری اور دیگر کام کی نگرانی کی ڈپٹی کمشنر نے گھاس کی کٹنگ او رخالی رقبہ پر مزید گھاس لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں انہوں نے محکمہ واٹر منیجمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ لیزر لیولر کے ذریعے زمین کو ہموار کرائیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری ، ثنا ءمحمد ، سی او میونسپل کارپوریشن امجد حسین اور دیگر موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈیرہ غازیخان شہر میںجاری صفائی مہم کا جائزہ لیا ماڈل ٹاون روڈ ، گدائی روڈ ، ریلوے روڈ اور دیگر مقامات پر جا کر صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں اور مقامات پر موجود کچرے کے ڈھیر فوری ہٹائے جائیں تجاوزات کے خاتمہ ، عمارتی مٹیریل کو ہٹانے سمیت دیگر اقدامات یقینی بنائے جائیں علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز غازی پارک کابھی معائنہ کیا صفائی اور لانز کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارک کے ٹھیکیدار کو طلب کرتے ہوئے صفائی بہتر کرنے ، مختلف عمارتوں کی چھتوں کی مرمت اور دیگر احکامات دیئے ڈپٹی کمشنرنے ٹراما سنٹر میں جا کر جام پور بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی او رانہیں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے پریذائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کے تربیتی سیشن کا بھی جائزہ لیا دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں متعلقہ محکموں کااجلا س طلب کر کے انتخابات ، صفائی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ لی اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی نے ٹراما سنٹر میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل کو عمر بھرکی معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی ویکسین پلانی ضروری ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں ، سول سوسائٹی ، علماءاور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خصوصی پولیو مہم 2جولائی سے باقاعدہ شروع ہو گی جس کیلئے چھ لاکھ بارہ ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا جس کیلئے 1559ٹیموں پر مشتمل 3382افراد قوت فرائض انجام دے گی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمار حسین ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر گل حسن سمیت دیگر افسران موجو دتھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی کی سربراہی میںقائم انکوائری کمیٹی نے جام پور بس حادثہ کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے کمیٹی تین روز کے اندر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن راناگلزار احمد کو رپورٹ پیش کرے گی کمیٹی نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں افسران سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر کمیٹی کے اراکین ایس پی انوسٹی گیشن ظفر بزدار ، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرگل حسن ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات اور دیگر موجود تھے کمیٹی نے سی ای اوہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محمد صدیق ، ایم ایس تحصیل صدر ہسپتال جام پور ڈاکٹر محمد ثقلین او رریسکیو کے نمائندو ں سے معلومات حاصل کیں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع میں غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقا د کیلئے الیکشن سیل قائم کر دیاہے جس کے انچارج ایڈیشنل کمشنر ریونیو جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل معاون انچارج ہو ںگے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ سیکرٹری جبکہ چیف آفیسر ہیلتھ ، ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122، سیکرٹری آر ٹی اے ، ایس این اے آئی ٹی لیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، سول ڈیفنس آفیسر ممبران میںشامل ہیں الیکشن سیل انتخابات کے انعقاد تک تمام مراحل دیکھے گا

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میںانتخابی ضابطہ اخلاق کو دیکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیاگیا ہے اور عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمد انو رعباس انچارج ، سینئر سکیل سٹینوگرافرخادم حسین سیکرٹری ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرمحمد اسد علی ممبر ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ بی ایم پی جاوید اقبال صدیقی اور جونیئر کلرک نظارت برانچ محمد امین معاون سٹاف میں شامل ہیں ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ آبادی کابڑھتا ہوا دباﺅ ملکی وسائل کو تیزی سے ہڑپ کر رہا ہے وسائل کے مطابق آبادی میںتوازن لانے کیلئے کردارادا کیا جائے انہوںنے یہ بات محکمہ بہبود آبادی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آبادی اور وسائل میں توازن نہ ہونے سے معاشی و معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں وسائل کو دیکھتے ہوئے خاندان تشکیل دیا جائے تاکہ ہر بچہ کی بہتر تعلیم و تربیت اور بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن ہو سکے آبادی میں توازن لانے کیلئے علمائ، سول سوسائٹی اوردیگر محکمے مل کر کام کریں ضلعی آفیسربہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ ضلع میں مختلف مقامات پر 37فیملی ویلفیئر سنٹرز کام کررہے ہیں محکمہ صحت کے 1144لیڈی ورکرز 52لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور محکمہ کے دیگر عملہ کے تعاون سے محکمہ بہبود آبادی کو کیسز ریفر کیے جاتے ہیں تاکہ ماں کی صحت کے مطابق بچے کی پیدائش کیلئے بہتر رہنمائی اور طبی سہولیات فراہم ہو سکیں اجلاس میں سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، سی ای او ایجوکیشن ثناءاللہ سرانی ، ایم ایس ڈاکٹر گل حسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ملک خلیل الرحمن ، ڈاکٹر سلیم اللہ اورآئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کی شازیہ موجود تھیں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کھوسہ سردار پی ٹی آئی میں رہ کر ڈیرہ غازیخان کو نیا پاکستان نہیں دے سکتے ،جو بڑے بڑے عہدوں پر رہتے ہوئے گیس بجلی سمیت کوئی منصوبہ نہیں دے سکے ڈیرہ غازیخان کوسیوریج کا ایسا نظام دیا جوکرپشن کے باعث تباہ کن تھا جس کی وجہ سے آج تک ڈیرہ غازیخان اس کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے امیدوار NA191 سردار اویس احمد لغاری نے چیئرمین مسلم ورکرزطارق علی خان کاکڑایڈووکیٹ کی طرف سے دئےے گئے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنائےں گے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے جس سے لاہور اور ڈیرہ غازیخان کا فرق ختم ہو گا ، کونسلر اور چیئرمین کے تعاون کے ہر گلی میں بہتری لے کر آئیں گے گندگی کے ڈھیر آٹومیٹک مشینیں اٹھائیں گی انہوںنے کہاکہاپنے حلقے کے دیہاتوں کو لاہور کے برابر لاکھڑا کیا ہے اسی محنت کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کو بھی محنت کے ساتھ برابری پر لے جائےں گے مانکہ کینال شہر میں زہر اگل رہاہے جو آگے جاکے تباہی پھیلا رہاہے اس کو سائنسی طریقے سے اصولوں کے تحت صفائی کروائیںگے اور بین العقوامی میعار کے مطابق شہر کو ترجہی بناو گا۔اس موقع پرطاہر بلال طور، رانا اسلام ،ریاض لغاری ،رفیق کھوکھر،طاہر شیروانی نے بھی خطاب کیا۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی میئر شےخ اسرار احمد نے بطور آزاد اُمیدوار اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ڈیرہ غازیخان کے عوام مجھ پر اعتماد کرکے مجھے کامیاب کرائےں۔عوام کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے ڈیرہ غازیخان شہر کو جدید ترقی یافتہ شہر بناﺅں گا۔میرا ماضی گواہ ہے عوام کی خدمت میرا منشور ہے ان خےالات کا اظہار پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے بطور آزاد اُمیدوار میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شےخ اسرار احمد نے بلاک کے اور عبداللہ ٹاﺅن میں اپنی انتخابی مہم کے آغاز میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا شےخ اسرار احمد نے مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد اُمیدوار کے طورپر الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے او ر انتخابی نشان ٹیلی ویثرن لیاہے پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار مراد علی کھتران تحریک انصاف کی اُمیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ کے علاوہ بھی متعدد اُمیدوار ہیں۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)2018ءکے الیکشن میں پاکستان بھر میں سندھ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے اُمیدوار شبیربجرانی کی بلامقابلہ کامیابی پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بات کرنے والوں کے منہ پر سیاسی طمانچہ ہے ۔پیپلز پارٹی کی کامیابی کے سفر کا آغاز ہوگا۔سینیٹ الیکشن کی طرح قومی الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی حیران کن نتائج دے گی ۔اگلے وزیراعظم پیپلز پارٹی کے ہونگے ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی اُمیدوار قومی اسمبلی بیگم پروین اختر صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار علی مراد خان کھتران پی پی سٹی صدر باباطاہر شاہ ،ڈاکٹر نوید نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاہے ۔انہوں نے پارٹی چیئرمین بلا ول بھٹو آصف علی زرداری ،مخدوم احمد محمود سمیت پارٹی کے جیالوں کو سندھ سے پیپلز پارٹی کے شبیربجرانی کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) باہمت خاتون ہوں الیکشن دلیری سے لڑوں گی اور سرمایہ دار سے خوفزدہ نہیں پچیس جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح لے کر طلوع ہو گا اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے عوام بلے کا نشان پر ٹھپہ لگائیں گے تحریک انصاف میں دھڑے بندی تیزی سے ختم ہو رہی ہے انصاف لائرز فورم میری بھر پور انتخابی مہم چلائے گا تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی پی پی 289ڈیرہ غازی خان شہر سے امید وار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے انصاف لائرز فورم کے ڈویژنل صدر یونس خٹک کے ہمراہ ان کی رہائش گا پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے ڈویژنل صدر اور پی پی 289سے امید وار محمدیونس خٹک نے پی پی 289سے ٹکٹ ہولڈر اور پی ٹی آئی کی امید وارڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا اور انصاف لائرز فورم کی طرف سے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی محمد اکبر عطائی بھی موجود تھے ڈاکٹر شاہینہ نجیب نے کہا کہ کپتان عمران خان کی قیادت میں با ہمت اور دلیر خاتون ہو تے ہو ئے مد مقابل امید واروں کا الیکشن میں بھر پور مقابلہ کروں گا پچیس جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی فتح لے کر طلوع ہو گاپی ٹی آئی میں دھڑے بندی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور ووٹ صرف بلے کا نشان پر ملے گا ۔

ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 289 شیخ عثمان فاروق نے کہا ھے کہ عوام کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کرکےاور مجلس عمل کو کامیاب بنائیں۔دفتر جماعت اسلامی میں شیخ برادری کے سرکردہ بزرگوں اور نوجوانوں کے اعزاز میں عشائیہ اور الیکشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے 20کروڑ عوام کو سودی قرضوں کی لعنت سے آزاد کرائے گی اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ا±کھاڑ پھینکے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اس وقت روایتی جاگیرداروں اور ان کے گماشتوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ھے اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے مداریوں نے رنگ برنگ دوپٹے گلے میں ڈال کر سارے لٹیروں کو نام نہاد تبدیلی کے جہاز پر سوار کرلیا ھےاور اب یہ جہاز اپنے ہی وزن سے ڈوب رہا ھے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں چوری ڈاکے عروج پر ہیں اور تعمیراتی منصوبوں میں گھپلوں کے باعث شہر عمارتیں سیم کے باعث بوسیدہ ہورہی ہیں۔سیوریج کا نظام تباہ ہورہا ھے۔انہوں نے کہاکہ عوام ہمارا ساتھ دیں اور الیکشن میں مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔میں ان شاءاللہ عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔اس موقع پر شیخ برادری کے سرکردہ بزرگوں شیخ عبدالغفار،شیخ محمد صدیق، شیخ محمد قاسم،معروف اورسینئر جرنلسٹ مشتاق احمد شیخ،ڈاکٹر محمود احمد شیخ،شیخ عبدالستار،شیخ صہیب ستار،شیخ نصیر احمد،حاجی شیخ ظفر فاروق،شیخ محمد خالد،شیخ زاہد رنگ والے،ڈاکٹر محمد سعید،شیخ جمیل،طارق شیخ،مقبول شیخ،شیخ محمد احسان،شیخ محمد جاوید صادق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اپنی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کے جنرل سیکریٹری منیراحمد کلاچی اور امیر شہر انجینئر سجاد احمدبلوچ نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔

ڈےرہ غازےخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) تبادلہ ہونے پر ڈی اےس پی جاوےد اختر جتوئی ، ڈی اےس پی سٹی سےد اظہر رضا گےلانی ، ڈی اےس پی صدر رےاض حسےن بخاری ،ڈی اےس پی کوٹ چھٹہ حےدر حسےن ، ڈی اےس پی تونسہ وسےم اعجاز جکھڑ اور ڈی اےس پی رےاض شاہد کے اعزاز مےں الوداعی تقرےب کا انعقاد کےا گےا،تبادلے اور تعےناتی ملازمت کا حصہ ہےں دوران ملازمت خدمت کو شعار بناےا ےہ بات دوران تقرےب DSPsہائے نے الوداعی تقرےب کے انعقاد مےں کہی ۔ تفصےلا ت کے مطابق ڈی پی او ڈےرہ غازےخان وقاص حسن نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی تعےناتی کے دوران ہمےشہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کےفر کردار تک پہنچانے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی کےونکہ کامےاب ہونے کے لئے ٹےم مےں شامل تمام کھلاڑےوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامےابی حاصل ہو تی ہے اور آپ تمام لوگوں کی ضلع ڈےرہ غازےخان مےں عوام الناس کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کو ہم سہراتے ہےں کےونکہ آپ لوگوں نے دن رات محنت کر کے ضلع ڈےرہ غازےخان کی عوام الناس کی خدمت کو ہمےشہ اپنا شعار بناےا ۔ اس موقع پر ڈی اےس پی جاوےد اختر جتوئی اور ڈی اےس پی سٹی سےد اظہر رضا گےلانی نے کہا کہ ہمےں ڈےرہ غازےخان کی عوام الناس سے بہت پےار ملا اور ملازمان پولےس ڈےرہ غازےخان کو مےں ہمشہ ےاد کرتا رہوں گا جو پےار محبت مجھے ان لوگوں نے دےا ہے مےں ان کا شکر ےہ ادا کرتا ہوں۔ ڈی اےس پی کوٹ چھٹہ حےدر حسےن اور ڈی اےس پی تونسہ وسےم اعجاز جھکٹر نے کہا کہ ہم نے عوام الناس کے تحفظ اور اپنے سرکل مےں امن و امان قائم کرنے کے لئے دن رات محکمہ کے کام کاج مےں گزارکر اپنے سرکل مےں کرائم کو کنڑول کےا ۔ الوداعی تقرےب مےں ڈی پی او وقاص حسن، اےس پی انوسٹی گےشن محمد ظفر بزدار ، ڈی اےس پی جاوےد اختر جتوئی ، ڈی اےس پی اظہر گےلانی ، ڈی اےس پی وسےم اعجاز جکھٹر، ڈی اےس پی حےدر حسےن ، ڈی اےس پی ٹرےفک رےاض انور، ڈی اےس پی جاوےد اختر جتوئی ، ڈی اےس پی رےاض شاہد،ASPسلےم شاہ ، آفس سپرنٹنڈ نٹ راﺅ عمران ساجد، اکاﺅنٹنٹ شفقت محمود، MTOغلام مجتبیٰ، OASIسلےم عباس، رےڈر DPOکامران اقبال اور PROکاشف حسےن موجود تھے ۔ تقرےب کے آخر مےں تبدےل ہونے والے DSPsصاحبان کو ڈی پی او وقاص حسن کی طرف سے اعزازی شےلڈ بھی دی گئےں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں