50

ہم الیکشن جیتنے نہیں لوگوں کی خدمت کے لیے میدان سیاست میں اترے ہیں:شیخ فیاض احمد

فیصل آباد(عثمان صادق)ہم الیکشن جیتنے نہیں لوگوں کی خدمت کے لیے میدان سیاست میں اترے ہیں ۔ہمارا مقصد عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے ۔کشمیرکے مسئلہ پر سیاست دان مسلسل دھوکہ دے رہے ہیں ۔گرے لسٹ میں نام آنا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔ہم نظریہ پاکستان کے محافظ بن کر سیاست میں آئے ہیں ۔ملی مسلم لیگ کی حمایت میں ہم اپنی الیکشن کمپیئن چلا ئیں گے ۔جو بات بھی کی جائے اسے بہرصورت پورا کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ملی مسلم لیگ پاکستان کے سیکرٹری جنرل و حلقہ این اے 109 کے امیدوارشیخ فیاض احمد نے ضلع فیصل آباد کے اللہ اکبر تحریک سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے 9امیدوار اور صوبائی اسمبلی کے 14امیدوار اپنے میڈیا کوآڈینیٹرز کے ہمراہ موجود تھے ۔قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی سے اللہ اکبر تحریک کے امیدواران نے میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی اساس کی حفاظت کے ساتھ خدمت انسانیت کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔عوام کو سہولیات فراہم کرنامنتخب نمائندگان کا کام ہوتا ہے ۔نوجوانوں کو بہترین سہولیات سے مزین نوکریاں فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ۔کرپشن زدہ ماحول کو بدل کر نظریہ پاکستان کے ماتحت کرنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے ۔ہسپتالوں ، اسکولوں ، کالجوں ، یونی ورسٹیوں ، عدالتوں اور دیگر عوامی جگہوں پر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔عوامی مسائل کو جلد سے جلد منصفانہ طریقے سے حل کرنا ہی ہمارا ایجنڈا ہے ۔نعروں اور دعوﺅں کی سیاست کا وقت اب گذر چکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں