111

ڈیرہ غازیخان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں، ن لیگ کروپ کی قلابازیاں،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )ڈیرہ غازیخان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں ، سابق وفاقی وزیر و سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے دیرینہ ساتھی و امیدوار حلقہ پی پی 290سردار ذیشان خان لغاری اور چیئر مین یونین کونسل فورٹ منرو سردار اقبال خان لغاری نے ساتھیوں سمیت لغاری گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے لغاری گروپ کے امیدوار حلقہ این اے 191سے سردار اویس احمد خان لغاری ، سردار احمد خان لغاری حلقہ پی پی 290کے حق میں دستبردار ہوگئے ، سردار ذیشان خان لغاری کی رہائش گاہ پر سابق وفاقی وزیر و امیدوار حلقہ این اے 191سردار اویس احمد خان لغاری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن متفق ہے اور پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہے جبکہ جیپ کا نشان تحریک انصاف کو ہرانے کےلئے ہے اور پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور انشاءاللہ کامیاب ہوکر ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہم ہی پہلے کی طرح صوبہ جنوبی پنجاب کی آواز اٹھائینگے اس موقع پر سردار ذوالفقار خان لغاری ، چیئر مین یونین کونسل فورٹ منرو سردار اقبال لغاری ، سردار احمد خان لغاری ، عمار اویس ، شاہل خان اور اکبر خان لغاری اور ان کے حامیوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ہم دونوں مل کر اس حلقہ کی غریب عوام کے ساتھ علاقہ کی ترقی و خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے سردار اویس احمد خان لغاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کھوسہ گروپ کی حمایت کر کے نہ صرف اپنی سیاست کا نقصان کیا ہے بلکہ اس کا اختتام کیا ہے اور 25جولائی کے رزلٹ آنے کے بعد انہیں ضرور احساس ہوگا کہ عوام قطعی طو رپر ان کےساتھ نہیں ہے کیونکہ ان کا اتحاد بد نیتی پر ہوا نہ کہ عوام کی ترقی کےلئے کیا گیا ہے اویس خان لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر آنے والے دن مضبوط ہو رہی ہے اور الیکشن کے موقع پر پہلے سے زیادہ متحد نظر آئے گی ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں ترقی کا سفر شروع کیا تھا وہ اب پہلے سے زیادہ تیز ہو گا کیو نکہ یہ اب مستقبل کے وزیر اعظم کا حلقہ ہو گا اور ہم نے میاں شہباز شریف سے وعدہ لیا ہے کہ وہ یہ حلقہ نہیں چھوڑیں گے اور یہاںبھی لاہور کی طرح ترقیاتی پیکج دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں ناراض مسلم لیگیوں سے بھی رابطہ میں ہےں جلد وہ بھی واپس آجا ئیں گے اس موقع پر چیف آف لغاری قبیلہ سردار جمال خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حلقہ این اے 192کی اپنی آسان ترین نشست مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کےلئے پیش کر کے قربانی دی ہے اور انشاءاللہ میاں شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اور وہ بہت جلد آئندہ چند دنوں میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ بھی کرینگے اس موقع پر سردار ذیشان خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2012ءمیں اپنے قبیلہ کے غریب عوام کے حقوق کی خاطر لغاری سرداروں سے کچھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے لیکن اب ہم ایک ساتھ ہیں کیونکہ لغاری سرداروں نے ڈی جی خان ایئر پورٹ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج ، ہسپتال و دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کرا کر ہمارے قبیلہ کے عوام کے دل جیت لےے ہیں اورہم ایک بار پھر متحد ہوکر ضلع ڈیرہ غازیخان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے صحت ،تعلیم اور صاف پانی پر خصوصی توجہ دے گی آپ لوگ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے امید واروں کو کامیاب کرائیں تاکہ پورے ملک میں عمران خان صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی پر خصوصی توجہ دے سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی امید وار قومی اسمبلی 191محترمہ زرتاج گل نے بلخ سرور سٹی میں پاکستان کے معروف ڈاکٹر حافظ شفیق احمد خان لُنڈ کے کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر روح الامین کھوسہ ،ڈاکٹر فرحان گیلانی ،ڈاکٹر یاسر بھٹی،ڈاکٹر ہارون بلال ،وقاص قریشی ،اسحاق ملک ،رفیق لُنڈ ایڈووکیٹ ،طیب بزدارو دیگر نے شرکت کی محترمہ زرتاج گل نے مزید کہا کہ دور جدید میں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں صحت پانی تعلیم اور امن وامان کی صورتحال سے عوام کی زندگی اجیرن ہے 70سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قوم کو صحت ، تعلیم ، ترقی اور قومی عزت سے محروم کیا ہمارے بچوں اور بچیوں کی جان اور عزت کی حفاظت کرنے کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی عوام ان مفاد پرستوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور 25جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ہو گا اس موقع پر ڈاکٹر حافظ شفیق لُنڈ نے کہا کہ میرا مقصد ڈی جی خان کی غریب عوام کے دکھ بانٹنے کا جذبہ ہے غریب عوام لاہور ملتان کا تکلیف دہ سفرنہ کریں ان کی تمام سہولیات یہیں مہیا کیا جا سکے ۔

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) عوامی خدمت کا اور شہر کی تعمیر و ترقی کا جذبہ لے کر الیکشن میں آیاہوں متعدد برادریوں اور مسلم لیگیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے عوام نے اعتماد کر کے مجھے کامیاب کرایا تو نہ صرف عوامی مسائل حل کروں گا بلکہ ڈیرہ غازی خان شہر کو ڈیرہ پھلاں دا سہرا بنا دوں گا مد مقابل امیدواروں نے عوام کو مایوس کیا 25جولائی کو عوام انہیں مسترد کر دیں ان خیالات کا اظہار پی پی 289ڈیرہ غازی خان شہر سے بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے والے سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان شیخ اسرار احمد نے بلاک نمبر 34اور 35 کی درمےانی سٹرک فوا رہ چوک پراپنی انتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ شیخ لیاقت رفیق ،شیخ محمد رفیع ،سرفراز رضا اللہ والا ،پروفیسر محمود قریشی ،حاجی شکور ،شیخ حاجی محمد صادق ،چاچا فتح ،حاجی مکو ،ساجد جانو،شاہد فرید خٹک،مرزا محمد افضل نے بھی خطاب کیا امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ اسرار احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا عوامی خدمت اور شہر کی تعمیرو ترقی کا جذبہ لے کر الیکشن لڑ رہا ہوں عوام بھر پور اعتماد کر تے ہو ئے مجھے کامیاب کرائیں عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور عوامی مسائل کے حل اور شہر میں عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کام کروں گا ۔

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) معروف دینی ادارہ مدرسہ عربیہ دارالقراءکوٹ ہیبت میں تجوید قرات کی افتتاحی تقریب تعلیمی سال کے آغاز پر باقاعدہ طور پر زیر صدارت مدیر مدرسہ قاری محمد اسماعیل کھلول منعقد ہو ئی استاذالقراءقاری شاہ نواز کھتران نے تجوید و قرات کی معروف کتاب جمال القران کا پہلا سبق پڑھایا مولا نا قاری جمال عبد الناصر مولانامحمد یوسف شہزاد و دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے خود لیا ہے لیکن اس کی حفا ظت کا کام امت سے لیا ہے حافظ قرآن سے الفا ظ القران تلفط قرآن ،علماءکرام ،اور معزز ین سے قرآن کے ترجمہ و تفصیل قرآن مجید کے احکام کی ترویج و اشاعت کا کام لیا قرآن مجید کو تجوید و قرات کے اصول و قواعد کے ساتھ پڑھنا انتہائی لازم ہے دینی مدارس قرآن مجید کی تحفیظ قرآن اور اس کی نشر و اشاعت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں سیکولر طبقہ دینی مدارس کے خلاف برسر پیکار ہے دینی طبقہ کو قمر بستہ ہو کر دینی مدارس کی پشت پر ہو نا چاہئے طلبہ ادب اور احترام کے ساتھ وقت کا ضیاع کئے بغیر تعلیم حاصل کریں اس موقع پر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ،ملک محمد یاسر ایڈووکیٹ ،عطاءاللہ خان کھلول ،علاقہ بھر کے معززین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

ڈیرہ غازیخان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان کی سیاسی تاریخ میں قومی و صوبائی اسمبلی 12نشستوں پر 74امیدوار آزاد حیثیت میں جبکہ 76امیدوار مختلف قو می و صوبائی پارٹیوں کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں این اے 189ڈی جی خان Iمیں 6امیدوار آزاد جبکہ 9مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹس پر این اے 190میں 2آزاد اور 3سیاسی جماعتوں کے نشان پر این اے 191میں 5آزاد اور 8سیاسی جماعتوں کے ٹکٹس پر این اے 192میں تمام امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اسی طرح پی پی 285میں 18امیدوار آزاد حیثیت میں جبکہ 6امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے نشان پر پی پی 286میں 7امیدوار آزاد جبکہ 8امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹس پر پی پی 287میں 5امیدوار آزاد حیثیت میں اور 3امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے نشان پر پی پی 288میں 3امیدوار آزاد اور 3سیاسی پارٹیوں کے نشان پر پی پی 289میں 11امیدوار آزاد اور 10امیدوار سیاسی پارٹیوں کے نشان پر پی پی 290میں 6امیدوار آزاد حیثیت میں اور 3امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے نشان پرپی پی 291میں 5امیدوار آزاد حیثیت میں اور 5امیدوار سیاسی جماعتوں کے نشان پر اور پی پی 292میں 2امیدوار آزاد جبکہ 4امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )پی ٹی آئی ڈیرہ میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم تحریک انصاف خوداپنے امیدواروں کے ساتھ انصاف نہ کرسکی پنجاب کے دیگراضلاع کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی کی وجہ سے ووٹرز مختلف گروپس میں تقسیم ہوگئے ہیں سماجی رہنمااورپی ٹی آئی کے مضبوط امیدوارمحمدحنیف خان پتافی کو پی ٹی آئی کاٹکٹ نہ ملنے پرڈیرہ غازیخان میں سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو گیا جس کے باعث پارٹی دھڑے بندی کاشکار ہو گئی ہے اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان تنویر، مجاھد، اطہر، کامران، ناصر، کاشف،اختر وغیرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے 2013 اور بلدیاتی الیکشن کے دوران کیے گئے غلط فیصلوں سے بھی کچھ سبق نہیں سیکھا ٹکٹوں کی غیرمنصفا نہ تقسیم کے فیصلے کے باعث ناصرف این اے 191حلقہ پی پی 289 اور290 پر مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں کا پلہ بھاری ہو گیا ہے بلکہ حلقہ این اے 191 پر پی ٹی آئی کی امیدوار زرتاج گل کوبھی خفت آمیزشکست کاسامناکرنا پڑ سکتا ہے پی پی 291 پر بھی محی الدین کھوسہ پہلی مرتبہ جلوگر ہو رہے ہیں جن کی علاقہ میں کوئی خدمات نہیں ہیں اور ان کے سامنے منجھے ھوئے سیاست دان محمود قادر لغاری کھڑے ہیں ڈیرہ غازیخان میں حنیف خان پتافی کوپی پی 289 کاٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی ورکرزمیں بہت زیادہ غم وغصہ پایاجاتاہے ڈیرہ غازیخان کے سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی نے محمدحنیف خان پتافی کوٹکٹ نہ دیکر پارٹی کے دیگر امیدواروں کی کامیابی کو بھی خطرہ میں ڈال دیا ہے کیونکہ اپنی شمولیت کے قلیل عرصہ میں اس نے الیکشن کی بھرپور تیاری کر رکھی تھی اور مالی طور پر بھی مستحکم ھونے کے سبب سب امیدواروں کو سپورٹ کرنا تھا جس سے یہ بات کھل کرسامنے آتی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کرنے والے پی ٹی آئی کے ارباب اختیار پارٹی کودانستہ طورپرناقابل تلافی نقصان پہنچاکرمخالفین کے ایجنڈاکی تکمیل میں مصروف نظرآتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مقامی سیاسی حلقوں میں ہرجگہ یہ بات زیربحث ہے کہ پی ٹی آئی کے ارباب اختیارنے حلقہ این اے 191 اور پی پی 289 کاٹکٹ دو ایسی خواتین کو دے دیا ھے جن کو نہ تو الیکشن لڑنے کا تجربہ ھے اور نہ ذاتی ووٹ بنک اور نہ ھی اپنے حلقوں میں اثر رسوخ اور رابطہ کی حامل ھیں ان کا تکیہ صرف بلے کے نشان پر ھے ان کوپارٹی ٹکٹ دے کر پارٹی نے جیتی ھوئی نششتوں کو انتہائی مشکل بنا دیا اس وقت ڈیرہ غازیخان کے پی پی 289 پر پی ٹی آئی کے ھی چار امیدوار سابق ٹکٹ ھولڈر ھمایوں رضا، حنیف پتاقی، ذولقرنین نتکانی اور ٹکٹ ھولڈر ڈاکٹر شاھینہ نجیب کھوسہ جبکہ ان کے مقابلے میں تجربہ کار مضبوط امیدوار مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ، آزاد امیدوار سابق وزیرآعلی سردار دوست محمد کھوسہ، جماعت اسلامی کے شیخ عثمان فاروق، آزاد امیدوار شیخ اسرار احمد و دیگر الیکشن میں حصہ لے رھے ھیں اگر پی ٹی آئی کے چاروں امیدواریکجا نہ ھوئے تو اس کا فائدہ یقیناً مخالفین کو پہنچ سکتا ہے۔

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)لیڈی ہیلتھ ورکرز کی محنتیں رنگ لے آئیں، بقایاجات ملنے شروع ہوگئے سپر وائزرز کو پرموٹ کر کے دسویں سکیل دے دیا گیا جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پرموٹ کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ڈیپارٹمنٹ پر موشن کمیٹی بنانے کیلئے احکامات جاری کردیئے،یونین کی جنرل سیکرٹری سلمیٰ نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا تھا جس پر حکومت کے نمائندوں نے مذاکرات کے نعد انہیں یقین دھانی کرائی تھی کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام مطالبات منظور کر لیے گئے ھیں اور قانونی مراحل مکمل ہونے پر انکے بقایاجات اور پرموشن سکیل اپ گریڈ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا جس پر عمل درآمد کرتے ھوئے ان کی بقایاجات کی پہلی قسط دے دی گئی ھے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سپروائزرز کو گریڈ سات سے گریڈ دس دینے کی منظوری بھی دی گئی ھے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے باقاعدہ طور پر احکامات جاری ہو چکے ہیں سلمیٰ نواز نے ایسے یونین کی صدر روبینہ شاہین فہمیدہ کوثر سمیت سمیرامجید، سعدیہ بیگم، سکینہ بی بی، مسرت بی بی، آسیہ قادر، یونس قیصرانی، ملک شہزاد ملانہ دیگر کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ھے سلمیٰ نواز نے چیف آفیسر ڈاکٹر خلیل سکھانی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زوہیب خالد کے ھر مقام پر مکمل تعاون کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پرموشن کا مراحل بھی مکمل کرلیا جائے گا۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) سپریم کورٹ نے سردار نصراللہ دریشک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ریٹرننگ افسر این اے 194 راجن پور نے سردار نصراللہ دریشک کے کاغزات نامزدگی نامنظور کیے تھےالیکشن ٹریبیونل نے ان کے بیان حلفی کو جھوٹا قرار دے کر انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھالاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے بھی الیکشن ٹریبیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا تھاکیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا انڈس شوگر مل نہ تو سردار نصراللہ دریشک کی ھے اور نہ ان کااس سے تعلق ہے، انڈس شوگر مل میں علی رضا دریشک کے 6.34 فیصد شیئرز ہیں،اور وہ خود مختار ہے اور وہ اپنا کاروبار کر رھا ھے سردار نصراللہ دریشک کا کاروبار سے کوئی تعلق نہیں، سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ھوئے سردار نصراللہ دریشک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی عدالت نے الیکشن ٹریبیونل اور لاہور ہائیکورٹ ڈویژن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاسپریم کورٹ نے نصراللہ دریشک کے صاحبزادے علی رضا دریشک کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی واضح رھے کہ نصراللہ خان دریشک اور علی رضادریشک پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات 2018میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ناز تھیٹر ڈیرہ غازیخان میں پروڈیوسر جمیل عاشق کے پیش کردہ ڈرامہ میں معروف ادا کارہ پنکش خان نے میلہ لوٹ لیا اور ان کے دلفریب رقص نے شائقین کے دل لوٹ لیے، جبکہ دیگر اداکار وں ارم خان، انمول خان، کنگنا خان، علیزا خان نے بھی خوب داد وصول کی جبکہ کامیڈین عمران ڈپلو نے عوام کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا، ڈرامہ میں پنکش خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے بہترین رقص کے باعث ڈرامہ کے تمام شو ہا¶س فل جا رہے ہیں اس موقع پر پنکش خان نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اسی بنا پر مجھے عوام کی طرف سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے جس کیلئے میں ان کی شکر گذار ہوں انہوں نے کہا کہ میں قبل ازیں بھی متعدد سٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہوں اور میری بہترین کارکردگی کے باعث میرے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح اپنے فن کا مظاہرہ کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں