126

ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرے گی:پروفیسر حافظ محمد سعید

سرگودھا (پاکستان اپ ڈیٹس )امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرے گی۔ ہم قوم کی خدمت اوراس ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔ الیکشن اورسیاست کو نفع بخش کاروبار بنادیا گیا ہے۔ جماعتیں اپنا الیکشن لڑیں گی ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑناہے۔ہم نے بیرونی قوتوں کی مداخلت کے راستے بند کرنے ہیں۔ کسانوں،تاجروں اورصنعتکاروں کو بہتر مستقبل کے لئے ماحول مہیاکرنے کی ضرورت ہے۔ملی مسلم لیگ لوگوں میں پھیلنے والی مایوسیاں ختم کرے گی۔وہ مین بازار 46اڈا سرگودھا میں این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حافظ طلحہ سعیدکی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں پی پی 75 سے آزاد امیدوار میاں اکرام الحق ، پی پی 79سے آزاد امیدوار چوہدری اکبر سندھو اور یوسی 136جنوبی کے چیئرمین چوہدری نوید آرائیں نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ۔انتخابی جلسہ میں مقامی سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرشرکاءمیں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جلسہ میں شریک افراد کی جانب سے ملی مسلم لیگ اور حافظ محمد سعید کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جاتی رہی۔ جلسہ عام سے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوارحافظ طلحہ سعید ،حمید الحسن، محمد ادریس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کی آمد پر شرکاءکی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ لوگ انتخابات میں حصہ کاروبارکیلئے لیتے ہیں‘ہم نے کاروبار نہیں کرنا بلکہ اس ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی پارٹی جیت کر جاتی ہے وہ قرضے لیکر پاکستان کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑدیتی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے رویہ سے قوم کو بہت مایوس کیا ہے۔ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک روایتی انتخابی مہم نہیں چلائے گی۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ ہم ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت ہم نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اس ملک میں اسلام کی حکمرانی ہو گی لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ستر برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ہم نے اللہ رب العزت سے کئے گئے اپنے عہد کو پورا نہیں کیا۔دوقومی نظریہ پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے وطن عزیز کو سخت نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ ہمیں آپس کے جھگڑوں کو ترک کر کے ملک میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کرناہو گی۔ ہم نے صرف اپنی جماعت نہیں بپاکستان کا الیکشن لڑناہے۔ہم نے امیدوں کے چراغ جلانے ہیں۔ کارکنان عام لوگوں، مزدوروں اور غریبوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک برپا کریں۔جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہنظریہ پاکستان کی بنیاد پر ملک میں زبردست تحریک کھڑی کریں گے۔ ملی مسلم لیگ ہماری سیاست خدمت انسانیت کا نعرہ لیکر میدان میں اتری ہے۔انتخابی مہم کے ذریعہ لوگوں میںپھیلنے والی مایوسیاں ختم کریں گے۔ ملی مسلم لیگ کے صد ر سیف اللہ خالد نے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچانے کا وقت ہے۔ ہم پاکستان کو بچانے کی سیاست کرنے نکلے ہیں۔ ہم نے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں۔مزدور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے۔ہم نے ٹیکسوں کے نظام کو ختم اور مزدور کو ریلیف دینا ہے۔ این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار حافظ طلحہ سعید نے کہاکہ این اے 91میں لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم خدمت کی سیاست کا عزم کر کے میدان میں نکلے ہیں۔ ملی مسلم لیگ اس ملک میں ان شاءاللہ سیاست کر کے دکھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں