21

جون 2018ء،،، بجلی بلوں کی مد میں صارفین سے 91کروڑ 80لاکھ روپیہ وصول،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)جون 2018ءمیں بجلی بلوں کی مد میں صارفین سے 91کروڑ 80لاکھ روپیہ وصول کرکے 102%فیصدر یکوری کی جو سرکل میں سب سے زیادہ ہے ،سالہاسال سے چلے آرہے باقیداران سے 80لاکھ روپیہ بھی وصول کیا گیا،پراگریسو لائن لاسز گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6%فیصد کم ہیں جوکہ 60لاکھ یونٹس بنتے ہیںیعنی 6کروڑ روپیہ کی بجلی چوری ہونے سے بچائی ،صارفین کی شکایات پر 90ٹرانسفارمر ز کوخراب ہونے پر تبدیل کیاگیاجبکہ 315 اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کی جگہ ان سے بڑی طاقت کے ٹرانسفارمرز لگائے گئے ، صرف ڈویژن ڈیرہ غازیخان کے 1لاکھ 70ہزار میپکوکنزیومر ز ہیں جن کودن رات بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے ایس ای ڈیرہ غازیخان کے حکم پر عملہ اور افسران تندہی سے اپنے فرائض نبھارہے ہیں ،ایکسین میپکوفسٹ شیخ عزیزالرحمان نے میپکو کارکردگی صحافیوں کے سامنے رکھ دی ۔انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کوبتایاکہ رمضان شریف اور عید کے موقع پر عوام کوبلاتعطل بجلی فراہم کی گئی حالانکہ درمیان میں زور دار ہواکے جھکڑ وں اور بارشوں کی وجہ سے ہماراسسٹم معطل بھی رہالیکن میپکوعملے نے طوفان کی پرواہ کی اور نہ بارشوں میں رکے بلکہ جہاں فالٹ ملااسے فوری طور پر دور کیاگیاگرے کھمبے اور تاریں فوری طور پر لگاکرعوام کیلئے بجلی کی فراہمی کویقینی بنایاگیا،علاوہ ازیں ڈویژن فسٹ کے تمام علاقوں میں جہاں بھی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایت آئی اسے فوری تبدیل کیاگیاجس میں ہم نے 200KVAکے پانچ ،100KVAکے 9،50KVAکے 47،25KVAکے 20اور 15KVAکے 8ٹرانسفارمر تبدیل کئے گئے ،اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں اوورلوڈ ہوکر (آگمینٹیشن) جلنے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ ان سے زیادہ طاقت کے ٹرانسفامرز رکھے گئے جن میں 200KVAکے 47 ،100KVAکے 81،50KVAکے 85،25KVAکے 91اور 15KVAکے11ٹرانسفارمرشامل ہیں ،شیخ عزیز الرحمان نے مزید بتایاکہ میپکوکے وہ ڈیڈ ڈیفالٹرز جوکہ سالہاسال سے میپکوکے باقیداران چلے آرہے تھے ان سے بھی 80لاکھ روپیہ وصول کیاگیاان باقیداران میں کمرشل ،ڈومیسٹک ، سرکاری ادارے اور زرعی کنزیومرز شامل ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم نے اس مرتبہ بجلی چوری پر بڑا فوکس کئے رکھاجس کی بناءپر گزشتہ سال کے مقابلے میں پراگریسور لائن لاسز میں واضح کمی ہوئی اور تمام عملے نے دن رات کام کرکے 60لاکھ یونٹس بجلی چوری ہونے سے بچائے جس کی رقم تقریبا6کروڑ روپیہ بنتی ہے ، انہوںنے آخر میں کہاکہ ایس ای ڈیرہ غازیخان رانامحمدایوب کے حکم پر میپکوڈیرہ غازیخان کے تمام شعبہ جات اپنی کارکردگی کو نہ صرف بہتر بنارہے ہیں بلکہ سسٹم کو امپروو بھی کررہے ہیں ۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا آوٹ ڈور کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرمی اور حبس پر مزید ایئر کنڈیشنڈ ، پنکھے اور ایگزاسٹ فین لگانے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے بیٹھنے کیلئے بہتر انتظام کی ہدایات جاری کیں انہوںنے مریضوں سے ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے استفسار کیا ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ، آرتھوپیڈک ، میڈیکل ، آئی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا انہوںنے فورتھ ایئر کلاسز کے طلبہ سے بھی گفتگو کی اور ٹیچنگ ہسپتال کے بارے میں معلومات حاصل کیں قبل ازیں انہوں نے پرانی عمارت مسمار ہونے کی جگہ پر موجود عمارتی مٹیریل اٹھانے ، ہموار کر کے گرین لانز بنانے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوںنے سائیٹ کا معائنہ کیا ہسپتال انتظامیہ او ر پی ایچ اے کے تعاون سے ہسپتال کے داخلی مقام کو خوبصورت بنانے کے کام کا بھی جائزہ لیا جس پر آج ہی سے کام شروع کر دیا گیا ہے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس آفس میں متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کر کے ہسپتال کی بہتری کیلئے احکامات جاری کیے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سید اعجاز حسین بخاری، ثنا محمد اور دیگر موجود تھے بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی خان کلب کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے کلب کی زمین ہموار ، جھاڑیوں کو تلف کر لیاگیا لیزر لیولر کے ذریعے زمین تیار کر کے گراسی لانز بنائے جائیںگے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے پریذائیڈنگ افسران کے تربیتی سیشن میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے محکموں کے سربراہان کو طلب کرلیا اپنے آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انتخابات قومی فریضہ ہیں انتخابی ڈیوٹی کیلئے منتخب ہونے والے سرکاری ملازم تربیتی سیشن میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کا سربراہ ذمہ دار ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی موجودگی کو یقینی بنائے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ قومی فریضہ کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں ڈی ایم او محمد اسد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ملک خادم حسین سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخا ن میں سٹامپ پیپرسے منسلک افراد کا ریکارڈ طلب کرلیاگیاہے سٹامپ کی غیر قانونی وصولی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے سٹامپ پیپرز کے لائسنس ہولڈرز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں انہوں نے کہاکہ سٹامپ فروش خرید و فروخت کا ریکارڈ مرتب کریں جلد اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اس موقع پر اے ڈی سی آر میاں محمد اقبال مظہر مہار ، اے ڈی سی جی فاروق صادق ، صدر بار محمد ندیم غوث ، جنرل سیکرٹری بار کے علاوہ ریڈ کریسنٹ کے محمد سجاد غوث اور دیگر موجو دتھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہاہے کہ ضلع میں پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے خارجی و داخلی مقامات کو سیل کر کے ہر مسافر بچہ کو قطرے پلا کر ضلعی حدود میں داخل ہونے دیاجائے پولیو مہم میں کسی کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یہ بات گزشتہ شب اجلاس میں پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ لیتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ خانہ بدوش اور مسافر بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے پولیو ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق کام کریں ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں محمد اقبال مظہر مہار ، فاروق صادق ، ڈی ایم او محمد اسد علی، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر سعید احمد ، ڈاکٹر محمد خلیل ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر حماد شاہ ، یونیسف کے خلیل اللہ طاہر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر عابد ، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز اور دیگر افسران شریک تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈ زکے اجراءاو ردیگر معاملات کے حوالے سے آٹھ رکنی ضلعی عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیکرٹری ہوں گے دیگر اراکین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ، سی ای او ہیلتھ ، صدر بار کے علاوہ پولیس ، خواجہ سرا کے نمائندے شامل ہوں گے کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آگاہی ا قدامات کےساتھ خواجہ سراﺅں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے کام کرے گی اجلاس منعقد کر کے قواعد و ضوابط کے مطابق کام کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر سہولیات سنٹر قائم کریں انہوںنے ایم ایس، پولیس ، سکیورٹی برانچ کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں علاوہ ازیں فوکل پرسن محمد بشیر اور سید سجاد حسین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی عملدرآمد کمیٹی اور سہولیات سنٹر سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے خواجہ سراﺅں کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں تعینات صوبائی محکموں ، میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹییز اور خود مختار اداروں کے سربراہان و افسران کی تحریری اجازت کے بغیر ہیڈکوارٹر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ضلعی سپورٹس آفیسر کو ویجیلینس آفیسر مقرر کیاگیا ہے اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کی حاضری چیک کر کے روزانہ 11بجے دن تک رپورٹ پیش کریں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر نے حکمنامہ جاری کر دیا ہے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ ڈویژن میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ڈیرہ کے حساس مقامات پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کاسلسلہ شروع کر دیاگیا ہے اپنے ذاتی سٹاف اور سکواڈ کے جوانوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ضلع اور شہر کے داخلی و خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ کےساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے آر پی او نے بتایاکہ ڈویژن میں امن وامان کی فضابہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے اور اس سلسلے میں چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ بھی اپنے اضلاع میں اقدامات کر کے سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں دریں اثنا آر پی او محمد عمر شیخ نے مختلف مقامات پر تعینات ملازمین کو بھی چیک کیا اور ہدایات جاری کیں واضح رہے کہ آر پی او نے اپنی پائلٹ سکواڈ اور ذاتی سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں جنہوںنے شہر کے مختلف مقامات گراس منڈی ، شاہ سکندر روڈ اوردیگر مقامات پر ناکہ بندی کر کے شہریوں کی شناخت کے کوائف چیک کیے علاوہ ازیںچاروں اضلاع کی پولیس نے بھی ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر دیاہے

ڈےرہ غازےخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)تھانہ جات کا رےکارڈ آئن لائن کرنے کے لئے خصو صی اقدامات کئے جائےں فرنٹ ڈےسک پر آنے والے سائلےں کی درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی عمل مےں لائی جائے اورعوام الناس کے ساتھ خوشی اخلاقی اور اچھے روےے کے ساتھ پےش آئےں اپنا کام فرضی شناسی اور محنت اور اےمانداری سے انجام دےں ےہ بات ڈسٹرکٹ پولےس آفسےر وقاص حسن نے سےنئر اسٹےشن اسسٹنٹ، پولےس اسٹےشن اسسٹنٹ اور محرران تھانہ کو خصوصی ہداےات جاری کرتے ہوئے کہی ۔ مےٹنگ مےں اےس پی انوسٹی گےشن محمد ظفر بزدار ، ASPسلےم شاہ ، DSPہےڈ کوارٹر محمد اشرف ، MTOغلام مجتبی ، OASIسلےم عباس ، رےڈر DPOکامران اقبال اور PROکاشف حسےن موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کا رےکارڈآئن لائن کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائےں فرائض مےں غفلت ، سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی تمام پولےس آفسےران اپنی ذمہ دارےاں بہتر طرےقے سے ادا کرےںتاکہ محکمہ پو لےس کا وقار بلند ہو۔ ڈی پی او نے کہا کہ فرنٹ ڈسک کا قےام عوام الناس کے لئے روشن اقدام ہے اس سے عوام الناس اپنی شکاےت کو بروقت آن لائن درج کروا سکتے ہےں ڈی پی او نے فرنٹ ڈسک پر تعےنات سےنئر اسٹےشن اسسٹنٹ اور پولےس اسٹےشن اسسٹنٹ سے کہا کہ آپ محکمہ پولےس کا حصہ ہےں آپ کو چاہےے کہ آپ پولےس کے مورال کو ہمےشہ بلند رکھےں گے ۔ آخر مےں ڈی پی او وقاص حسن نے کہا کہ آپ عوام الناس سے بہتر اور مہذب طرےقے سے بر تاو کرےں گے تاکہ آپ کے بر تاﺅ سے عوام الناس اور پولےس مےں اچھا امےج پےد ا ہو ۔ڈی پی او وقاص حسن نے آفےسران پولےس آفےسران کو ہداےا ت دےتے ہوئے کہا کہ آپ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ فرنٹ ڈےسک کے دورے کر کے کار کردگی کو مزےد بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرےں ۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ایک دہائی سے پیپلز پارٹی میں ہوں ۔پارٹی سے انمٹ وفاداری ہے مجھے بتایا گیا کہ آپ پی پی 287سے اُمیدوار ہونگے ۔پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ نے اس حلقہ میں آزاد اُمیدوار اپنے بھائی سردار عرفان اللہ خان کھوسہ کی جیت کی راہ ہموار کرنے کیلئے مجھے ٹکٹ نہ لینے دیا۔عارف منجوٹھہ کو ٹکٹ لے کر دی جس کو پیپلز پارٹی کے کارکن جانتے تک نہیں ۔ضلع بھر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کرپشن کی گئی ضلعی صدر کو فوری عہدے سے برطرف کیاجائے ۔ان خےالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل صدر وسینئر راہنما سردار امجد خان لُنڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاکہ پی پی 287شادن لُنڈ سے ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ نے اپنے بھائی کو کامیاب کرانے کیلئے مجھ جیسے متحرک اور فعال کارکن کو جس کی پارٹی سے وفاداری ایک دہائی سے ہے ۔مجھے پارٹی ٹکٹ نہیں لینے دیااور عارف منجوٹھہ نامی شخص کو ٹکٹ دلوایا۔جس کو پارٹی کارکن اور راہنما جانتے تک نہیں ۔اس حلقہ میں ضلعی صدر کے بھائی آزاد اُمیدوار ہیں ۔ضلع بھر کے متعدد حلقوں میں اسی طرح کا کھیل کھیلا گیا اور ٹکٹوں پر کرپشن کی گئی ۔سردار عرفان اللہ خان کھوسہ کو ضلعی صدر کے عہدہ سے فوری برطرف کیاجائے۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے پارٹی کارکن متحد اور متحرک ہوجائےں ٹکٹوں کی تقسیم پر رنجش دور کرکے پارٹی اُمیدواروں کو کامیاب کرائےں ۔پاکستان تحریک انصاف پچیس جولائی کو کامیاب ہوگی۔اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے ۔جیپ کی کوئی کہانی نہیں ۔عوام جیپ کو نظرانداز کرکے بلے پر مہر لگائیں گے ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عون محمد بپی نے اپنے دورہ ڈیرہ غازیخان میں پارٹی ٹکٹ سے محروم رہنے والے ذوالقرنین خان نتکانی اور پارٹی کارکنوں سے تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے آفس میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ذوالقرنین خان نتکانی اور عون محمد بپی نے ضلع کی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خےالات کیا۔عون محمد بپی نے ڈیرہ غازیخان شہر سے اخوند ہمایوں قومی اسمبلی کی اُمیدوار محترمہ زرتاج گل سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)بیٹا کہہ رہا ہے سیاسی جماعتوں کی ہم ضرورت نہےں باپ ایک سیاسی جماعت کی ٹکٹ لے کر سر جھکائے کھڑا ہے ۔کھوسہ سرداروں پر مشکل وقت ہے ۔مسلم لیگ ن سے بے وفائی مہنگی پڑگئی ہے سردار دوست محمد خان کھوسہ اپنے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو بھی بطور آزاد اُمیدوار الیکشن لڑنے کا کہیں جیپ اور بلا غیرجمہوری قوتوں کے نشان مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی اور ملکی ترقی کے سفر پر کامیابی حاصل کرے گی ۔عوام ووٹ کو عزت دینگے اور شیر کے انتخابی نشان پر ہی ٹھپہ لگائےنگے ۔ان خےالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیرہ غازیخان پی پی 289سے اُمیدوار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے اپنی انتخابی مہم میں یونین کونسل نمبر17بہاری کالونی ،یونین کونسل نمبر16،بھٹہ کالونی ،یونین کونسل نمبر15میں کارنرمیٹنگوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار محمد علی کھوسہ نے ساتھیوں سمیت شمولیت او ر حمایت کااعلان کیا۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کھوسہ سرداروں کو مسلم لیگ ن سے بے وفائی مہنگی پڑرہی ہے ۔سردار دوست محمد خان کھوسہ کہتے ہیں کہ کھوسہ سرداروں کو نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کو ہماری ضرورت ہے ۔دوسری طرف ان کے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کپتان عمران خان کے آگے سرجھکا کر کھڑے نظر آئے اور پی ٹی آئی کے بلے کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں ۔شاہد بیٹے کو کسی سیاسی جماعت کی ضرورت نہیں ۔جبکہ باپ کو سیاسی جماعت کے بغیر کامیابی نظر نہےں آتی ۔جیپ اور بلا غیر جمہوری قوتوں کا نشان عوام پچیس جولائی کو شیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر نواز لیگ کو کامیاب کرائےنگے۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدبیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر عطاشفیع تنویر شیخ اور نائب صدر مرزا آصف اقبال نے نگران حکومت کی طرف سے دوسری بار پیٹرول ،ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حالیہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے گزشتہ تین ہفتوں کی قلیل مدت کے اندرپیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کافی اضافہ کر دیا ہے جو کہ عوام پر بہت بڑا ظلم ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات اور مسائل کا شکار ہے۔ مزید حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام اور کاروباری لوگوں کی پریشانی اور مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں حکومت کو اُن کا بخوبی اندازہ ہونا چاہئے کیونکہ ان نرخوں کی آڑ میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور ضروری اشیا کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی جاتی ہیں اور ان پر انتظامیہ کا کوئی چیک بھی نہیں رکھا جاتا۔صدرچیمبر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مسائل میں مبتلا کرنے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹس کو اعتدال میں رکھتے ہوئے عوامی مشکلات میں کمی لائے اور پٹرولیم مصنوعات میں جو اضافہ کیا ہے اسے فی الفور واپس لے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے انہوں مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کے کاروباری برادری اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور ان اقدامات سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف یا کسی مخصوص ایجنڈا پر کام کر کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید تکلیف میں مبتلا کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں