94

بول کے سربراہ شعیب شیخ کو سخت ترین سزا سنا دی گئی ،تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس )عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا اور نجی نیوز چینل بول کے سربراہ شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو مجموعی طور پر 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور تمام ملزمان کو 5,5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری ممتاز حسین نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ شعیب شیخ اور دیگر 23ملزمان کو دفعہ 419کے تحت تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ، دفعہ 420کے تحت 3سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ،دفعہ 471کے تحت 7سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 468کے تحت 7سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔عدالت نے عائشہ شعیب شیخ اور دیگر تین ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا جبکہ تمام ملزمان پر منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری کردیا ۔عدالت کا کہنا ہے کہ تمام سزاﺅں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا واضح رہے کہ دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے کالے دھند کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا۔ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں، پیسے چھاپنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے بھی ایگزیکٹ کے بدنام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں