81

نواز شریف ایک بد دیانت ، جھوٹا اور نا اہل شخص ہے ،سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ میاں برادرانے ہر ادارے کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اس جماعت کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ا یسے حالات میں ترقی ایک خواب ہے جب عام آدمی تعلیم، صحت، صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو،ن لیگ ہار کے خوف سے بروقت انتخابات راہ فرار کی کوشش کررہی ہے25 جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگا کر نیاپاکستان کی تکمیل میں حصہ لیں یہ بات انہوںنے بستی بخشن والا میں مشتاق خان کی طرف سے دئےے گئے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قو م کو صرف لوٹا ہے ، نواز شریف مظلومیت کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ، شریف برادران 35سالوں سے عوام کو سہانے خواب دکھا کر لوٹتے رہے ، نواز شریف ایک بد دیانت ، جھوٹا اور نا اہل شخص ہے ، جس نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، عوام نواز شریف کی اصلیت کو جان چکے ہے ، نواز شریف کے پتلی تماشے اور ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے 25 جولائی کو پی ٹی آئی الیکشن میں عبرت ناک شکست دے گی اس موقع پر سردار سیف الدین خان کھوسہ ،انجینئر عمرخان کھوسہ ،مشتاق خان ،ممبر غلام حیدر کھوسہ امجد بلوچ،عبدالکریم خان کھوسہ ،ڈاکٹر فیاض فرید کھوسہ ،غلام حیدر دستی،صفدرخان کھوسہ ،پرویز خان کھوسہ ،عنایت خان ،غلام اکبر دستی نے بھی خطاب کیا۔


حلقہ این اے 192 سے خادم اعلی میاں شہباز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈیرہ غازیخان کے حلقہ این اے 192کوٹ چوٹی سے خادم اعلی میاں شہباز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین میاں شہباز شریف کی کامیابی میں ہر اول دستہ بنے گی ۔مدمقابل اُمیدوار حلقہ میں انتخابی مہم چلانے کی بجائے کرپٹ ٹھیکیدار کی قیادت میں حلقہ کے باہر سے لوگوں کو لاکر احتجاج کروارہے ہیں ۔سردار مقصود خان لغاری منفی ہتھکنڈوں کا استعمال کرنے کی بجائے عوامی عدالت مےں مقابلہ کریں ۔پرائے مال پر الیکشن لڑنے والے کامیاب نہیں ہوتے ۔ان خےالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی طرف سے این اے 192پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی انتخابی مہم کے آغاز پر دوڑ ٹو دوڑ کمپئن کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں سے میاں محمد شہبا زشریف کی کامیابی سے علاقے کی ترقی کا دروازہ کھل جائیگا۔سردار اویس خان لغاری کی تجویز پرمیاں محمد شہباز شریف اس حلقہ سے انتخاب لڑر ہے ہیں اور میاں شہباز شریف کامیاب ہوکر ثابت کرینگے کہ جنوبی پنجاب بھی مسلم لیگ ن کا ہے ان کے مدمقابل بونے سیاستدان عبرتنا ک شکست سے دوچار ہونگے ۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ آمر ضیاءالحق کا پتلاجلایا گیا
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف جمہوریت پسند متحدہوکر جدوجہد کریں ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میں بحالی جمہوریت کی جدوجہد میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ۔آج ملک میں جمہوریت کا تسلسل پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ذوالفقار علی بھٹو شہید کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹا گیا اور ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔آمر ضیاءالحق کا نام مٹ گیا ۔ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظےر بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں اور تارےخ میں زندہ ہیں ۔2018ءکے الیکشن کے بعد جمہوری قوتیں متحدہوکر حکومت بنائےنگی ۔پانچ جولائی یوم سیاہ پر پاکستان پیپلز کے زیر اہتمام اور پی پی اُمیدواروں کی طر ف سے یوم سیاہ منایاگیا۔پیپلز پارٹی کے راہنما شیخ محمد اقبال کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ آمر ضیاءالحق کا پتلاجلایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ضلع بھر میں متعدد مقامات پر پانچ جولائی یوم سیاہ کی تقریبات ہوئےں جس میں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کی بحالی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بھٹو خاندان کی جمہوری سیاست کو خراج تحسین اور شہد اءکو خراج عقید ت پیش کیاگیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی این اے 191سے اُمیدوار بیگم ثقلین نواب پی پی 289سے اُمیدوار علی مراد خان کھتران ،این اے 189تونسہ سے اُمیدوارسجادہ نشین دربار سلیمانیہ پیر پٹھان ،خواجہ عطاءاللہ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں باباطاہر شاہ ،محمود اختر پرویز،ڈاکٹر نوید ،اعزاز بزدار،امجد خان لُنڈ ،شےخ محمد اقبال ،نثار چوہان ،علی مراد کھتران ،مسرت علی دستی ،غلام فرید جتوئی ایڈووکیٹ ،میر شہر یار خان تالپوردیگر نے اظہار خےال کرتے ہوئے کیا۔آمر ضیاءالحق نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی منتخب حکومت کا پانچ جولائی 1977کو تختہ اُلٹا۔پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے لیکن ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظےر بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں مےں زندہ ہے ۔جبکہ ضیاءالحق کا نام تاریخ میں دفن ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کے نتیجے میں آج ملک میں جمہوریت ہے ۔2018ءکے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر جمہوری قوتوں کے اتحاد سے حکومت بنائے گی۔

سید عبدالعلیم شاہ یونین کونسل نمبر10,13مہتر کالونی میں
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)انتخابی مہم میں ہمیں عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔تمام سروے رپورٹس میں مسلم لیگ ن کا گراف بلند ہے ۔ہم اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیادپر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ مدمقابل اُمیدوار مسلم لیگ ن سے بے وفائی کرنے کے بعد دوسری سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کی بھیک مانگتے نظر آئے ۔اقتدار کے لالچی کامیابی کیلئے غیرجمہوری قوتوں کی جھولی میں بےٹھ گئے ۔ہم انہیں مسترد کردینگے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے پی پی 289ڈیرہ غازیخان سے اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے اپنی انتخابی مہم میں ڈیرہ غازیخان کی یونین کونسل نمبر10,13مہتر کالونی میں کارنرمیٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بھٹی برادری کے موسی بھٹی ،کہیری برادری کے جنید خان اور رانا برادری نے عبدالعلیم شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔قومی اسمبلی کے اُمیدوار سردار اویس خان لغاری وضلع بھر سے دیگر اُمیدوار کامیابی حاصل کرینگے۔پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہےں پی ٹی آئی کے اندر سب دست وگریبان اور کرپشن کی رقم کی تقسیم پر لڑ رہے ہیں ۔ہم اپنی پانچ سالہ کارکردگی لیکر عوام کے پاس جارہے ہیں ۔انتخابی مہم میں بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے ۔25جولائی کو شیر ہی دھاڑے گااور مسلم لیگ ن کی کامیابی سے وزیراعظم مسلم لیگ ن کا بنے گا۔

پاکستان سنی تحریک کے اُمیدوار ملک بھر سے کامیابی حاصل کرینگے
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)آج ملک کو نظریاتی تحفظ کی اشد ضرورت ہے اور ایسے نمائندوں اور لیڈروں کی ضرورت ہے جو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں اور ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صفحوں میں لاسکیں ملک میں انقلابی تبدیلی کیلئے نوجوانوں خصوصاً خواتین کو بھرپو رکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ملکی مسائل کے حل کیلئے عوام کو باہر نکلنا ہوگا۔پاکستان سنی تحریک کے اُمیدوار ملک بھر سے کامیابی حاصل کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار اُمیدوار پی پی 289 ڈیرہ غازیخان شہر سے احسان اللہ خان لاشاری ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احسان اللہ لاشاری ایڈووکیٹ نے پاکستان سنی تحریک کا منشور پیش کیااور وکلاءبرادری سے ان کا ساتھ دینے کو کہا۔احسان اللہ خان لاشاری نے کہا کہ میں انشاءاللہ سرداروں ،جاگیرداروں ،وڈیروں اور سٹیٹس کو کا خاتمہ کرونگااور ان کو شکست فاش دونگا۔وکلاءبرادری نے احسان اللہ لاشاری کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔پروگرام سے صدر ڈسٹرکٹ بار ندیم غوث ،جنرل سیکرٹری بلال خان گوپانگ نے خطاب کیا۔

ملک کو ترقی کی جانب صرف تحرک انصاف ہی لے جا سکتی ہے ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کی پی پی289کی امیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی جانب صرف تحرک انصاف ہی لے جا سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے اور انکے مسائل سے بخوبی واقف ہے میں ڈیرہ غازی خان کی بیٹی ہوں ڈیرہ غازی خان کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں مجھے معلوم یہاں سیوریج کے ، صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے ، ہارڈ ویسٹ کے تجاویزات کے ، سوئی گیس کی فراہمی کے ، منشیات کی لعنت کے ، ٹریفک کی بے روزگاری کے ، اور ماحولیات کے کتنے گھنبیر مسائل ہیں انشاءاللہ منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا تعین کرونگی اور اہل ڈیرہ غازی خان کے ساتھ ملکر ایک سال کے اندر انشاءاللہ ڈیرہ کو پھلاں دا سہرا بنا دونگی و ہ الیکشن مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور اور شاپ ٹو شاپ کمپئین کر رہی تھیں انکے ساتھ بشریٰ سعید ، آصفہ ، رومیساءنجیب ، ڈاکٹر ادیبہ ، انعم ، فرزانہ ، کاشفہ ، رخشندہ ، کشف ، فاطمہ ، آسماء، مریم ، کنیز ، انیلہ ، اسلم بزدار ، قاسم بزدار ، عبدالکریم ، صابر ، سمیع سلطان ، عابد ، عامر قاضی ، احمد بخش ، رزاق ، وقار چانڈیہ ، عمران بھٹی اور دیگر افراد نے بھر پور طریقہ سے حصہ لیا ۔

ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں بارشو ں کے پیش نظر محکموں کو الرٹ کر دیاگیا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں بارشو ں کے پیش نظر محکموں کو الرٹ کر دیاگیا ہے اربن فلڈ سے نمٹنے کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹ اوردیگر مشینری چیک کر کے فنکشنل کی جائے بارش کے پانی کی نکاسی اولین ترجیح ہونی چاہیئے دریاﺅں اور رودکوہیوں کے ممکنہ سیلاب کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں یہ ہدایات کمشنر رانا گلزار احمد نے سیلاب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں آر پی او محمد عمر شیخ ، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز علی اکبر بھٹی ، قیصر سلیم ، رفاقت علی، اللہ ڈتہ وڑائچ ، ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیاء، رانا شوکت علی ، ڈی پی اوز وقاص حسن ، فیصل شہزاد ، زاہد نواز ، ایس پی عمران جلیل ، چیف انجینئر انہار خاور نذیر ، اے ڈی سی جی فاروق صادق ، ایس ای انہار شیخ فضل کریم ، ایگزیکٹو انجینئرز محمد شریف شاہ ، عرفان کھوسہ ، طارق عزیز ، فیصل مشتاق ، ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک عبدالرشید ، پی ڈی ایم اے کے شہباز بخاری ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن امجد حسین اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں فلڈ بند ، سپرز ، سٹڈز اور نہروں کے پشتوں کا سروے اور کمزور مقامات کو مضبوط کر کے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے فلڈ بند اور حساس مقامات پر قائم تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ رودکوہیوں کے سیلابی چینلوں کی صفائی کی جائے دریائی کٹاﺅ اور شگاف بروقت پر کرنے کیلئے نزدیکی محفوظ مقامات پر پتھروں کا اضافی ذخیرہ موجود ہونا چاہیئے سیلاب متاثرین کی محفوظ منتقلی کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ افراد کی کشتیوں کے مالکان کے رابطہ نمبرز کا ریکارڈ بنایا جائے فلڈ ریلیف کیمپس کی جگہوں کی نشاندہی اور متعلقہ محکموں کی ڈیوٹی لگائی جائے انہوںنے کہاکہ رودکوہیوں اور دریاﺅں کے گزشتہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں علاوہ ازیں کمشنر راناگلزار احمد نے نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے موثر کریک ڈاون کر کے مقدمات کے اندراج اور گرفتاریاں عمل میں لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ پیٹر انجن او ردیگر سامان ضبط کر لیاجائے محکمہ انہار کی معاونت کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئیں کمشنر نے کہاکہ نہری پانی چوری کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی نہیں مل رہا محکمہ انہار فوری اور بلاامتیاز کارروائی کا آغاز کرے اور ایک ہفتہ کے اندر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اجلاس میں بتایاگیا کہ دریاﺅں میں سیلاب کا فی الحال خدشہ نہیں ہے تاہم کوہ سلیمان پر بارشوں سے ڈیرہ او رراجن پور اضلاع کی رودکوہیوں میں سیلاب کا خطرہ ہے دونوں اضلاع میں 13اہم رودکوہیوں میں پہاڑی دروں پر گیجز کے ساتھ پانی کی مقدار کا اندازہ لگایاجائے مٹھاون اور چھاچھڑ رودکوہیوں پر سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے اور آبپاشی کیلئے استعمال میں لانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں اور فزیبلٹی سٹڈی میں دونوں رودکوہیوں کو ڈیمز کیلئے موزوں قرار دیاگیا ہے


ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے نادرا سنٹر کااچانک معائنہ کیا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے نادرا سنٹر کااچانک معائنہ کیا عوامی شکایات پر شناختی کارڈ کی وصولی ، معمولی اعتراضات دورکرنے کے احکامات جاری کیے اور موقع پر موجود رہ کر شہریوں کو شنا ختی کارڈ دلوائے انہوں نے غیر قانونی طو رپر پارکنگ سٹینڈ قائم کر نے اور شہریوں سے 20روپے فی موٹر سائیکل وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پرموجود عملہ کو گرفتار کرا کے مقدمات کے اندراج کی ہدایات جاری کیں اور ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق کو بلا کر پارکنگ سٹینڈ کا معاملہ قانونی طور پر حل کرنے اور کارروائی کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے نادرا انچارج کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے بیٹھنے کیلئے سایہ ، بنچز ، وافر مقدار میںٹھنڈے پانی کی فراہمی اور بیت الخلاءکی سہولیات کیلئے اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نادرا افسران عوام کیلئے مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا کریں انہوںنے لوگوں کواپنا موبائل نمبر بھی دیا اور عوامی شکایات براہ راست ان تک پہنچانے کیلئے کہا انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے وہ موقع پر موجود رہ سکتے ہیں انہوںنے عوام کے زیادہ رش کو دیکھتے ہوئے مزید کاونٹرز بنانے کی ہدایت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آصف مشتاق نے بتایا کہ عمارت میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے کاونٹرز کم ہیں ان کادفتر جلد خیابان سرور میںزیر تعمیر عمارت میں منتقل ہو جائے گا جس کے بعد کاونٹرز سمیت بیشتر عوامی مسائل حل ہو جائیںگے

بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے پر زرتاج گل کو شوکاز نوٹس جاری
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے پر قومی اسمبلی کی امیدوار زرتاج گل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات جولائی کو اپنے آفس طلب کر لیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ ضلع میں عام انتخابات کے انعقاد تک الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر بلاامتیاز عمل کرایاجائے گا

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے علی الصبح مارکیٹ ، بازاروں اور اہم شاہراہوں کادورہ
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے علی الصبح مارکیٹ ، بازاروں اور اہم شاہراہوں کادورہ کیا بارش کے پانی کی نکاسی کے ساتھ صفائی کے عمل کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کے معائنہ کے وقت صفائی عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے چیف آفیسر کو طلب کر کے عملہ کو صفائی اور بارش کے پانی کی نکاسی پر لگایا اور انہوںنے موقع پر موجود رہ کر بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کے عمل کی نگرانی کی اس موقع پر با ت چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈیرہ شہر کی 17یونین کونسلوں کو چار سیکٹرز میں تقسیم کر کے صفائی امو رکی نگرانی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں انہوںنے کہاکہ وہ خود بھی شہر میں صفائی کے معاملات دیکھنے کیلئے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہو ںنے میئر شاہد حمید چانڈیہ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن امجد حسین کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا عملہ شہر میںبھیجیں اور صفائی کو یقینی بنایاجائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار ، فریدی بازار او ردیگر مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کے نرخ بھی چیک کیے اور انہیں سرکاری نرخوں پر اشیاءکی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گرانفروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں

سیاسی جماعتوں کے جلسے ، ریلی اوردیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے مقامات اور روٹس مقرر
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیاسی جماعتوں کے جلسے ، ریلی اوردیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے مقامات اور روٹس مقرر کر دیئے گئے ہیں ان مقامات پر انتخابی سرگرمیوں کیلئے مقامی انتظامیہ سے تین روز قبل تحریری اجازت لینا ہو گی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے نوٹیفکیشن کےمطابق انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل کرایا جائے گا سیاسی جماعتوں کے امیدوار او رحامیوں کو پابند کیاگیاہے کہ وہ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں خلا ف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک میٹنگز اور جلسہ کیلئے تحصیل ڈیرہ میں سپورٹس سٹیڈیم ،غازی پارک کرکٹ گراونڈ اور غازی یونیورسٹی گراونڈ ، تحصیل تونسہ میں کمال پارک ، تونسہ پریڈ گراونڈ ، بی ایم پی وہوا او رتحصیل کوٹ چھٹہ میں مویشی منڈی گراونڈ نزد ریسکیو 1122سٹیشن کو مخصوص کیاگیاہے اسی طرح جلوس ، ریلیوں کیلئے تین روٹس مخصوص کیے گئے ہیں تحصیل ڈیرہ میں گھنٹہ گھر چوک تا ٹریفک چوک ، تحصیل تونسہ میں ہاشمی چوک تا کلمہ چوک اور تحصیل کوٹ چھٹہ میں شمالی بائی پاس روڈ تا جنوبی بائی پاس روڈ براستہ شہر شامل ہیں

ڈویژنل ایگریکلچر ٹاسک فورس کمیٹی، اراکین کو ڈی نوٹیفائیڈ کر دیا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈویژنل ایگریکلچر ٹاسک فورس کمیٹی ڈیرہ غایخان کے 22اور ڈویژنل ٹاسک فورس سب کمیٹی برائے انسداد ملاوٹ کے چھ اراکین کو کمیٹیوں کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اراکین کو ڈی نوٹیفائیڈ کر دیاہے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایم این اے ضلع لیہ صاحبزادہ فیض الحسن ، ایم پی اے ڈیرہ سردار محمود قادرخان لغاری ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ صدر کسان بورڈ ڈیرہ حافظ خالد روف ، صدر کسان اتحاد ضلع ڈیرہ غازیخان چودھری انور گروپ کے عبدالغفور کلاچی ، صدر انجمن کاشتکاران ضلع لیہ کے فدا حسین ، صدر ایگری فورم ساوتھ پنجاب ضلع مظفرگڑھ کے رانا امجد علی اور ضلعی صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر گروپ راجن پور کے مرزا سلطان سکندر ، کھاد ، پیسٹی سائیڈ اور سیڈ ڈیلرز کے نمائندہ ، کوآپریٹو ممبر آف پی سی پی اے ایگزیکٹو ممبر آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد حنیف پتافی ، صدر فرٹیلائزر ڈیلر ایسوسی ایشن لیہ محمد شفیق ، صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر ڈیلر ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رشید احمد ، صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر ڈیلر ایسوسی ایشن راجن پور حاجی محمد اشر ف، صدر پیسٹی سائیڈ اور سیڈ فرم کے نمائندہ کوآرڈینیٹر پی سی پی اے سی ای او بائیو ٹریک پیسٹی سائیڈ کمپنی ڈیرہ فدا حسین گاڈی ، ممبر سیڈایسوسی ایشن آف پاکستان چیئرمین چیمبر آف پرائیویٹ سیڈ انڈسٹری ڈیرہ ، پاکستان فرٹیلائزر ڈیلر ایسوسی ایشن کے حافظ محمد سیف اللہ ، ڈسٹرکٹ سیلز منیجر ریپ آف ایف ایف سی لیہ اور مظفرگڑھ کے بالترتیب وسیم ارشد ، احمد حسن اور انڈس سیڈ کارپوریشن راجن پور کے محمد عارف عزیز ، شوگر ملز کے نمائندہ ، لیہ شوگر ملز کے کین منیجر ، شیخو شوگر ملز کوٹ ادو کے جنرل منیجر کین ، رحمن ہنجرا شوگر ملز مظفرگڑھ کے ڈپٹی جنرل اکاونٹس ، فاطمہ شوگر ملز تحصیل کوٹ ادو کے جنرل منیجر کین ، حسیب وقاص شوگر ملز جتوئی کے جنرل منیجر کین اور انڈس شوگر ملز راجن پو رکے جنرل منیجر کین کو ڈی نوٹیفائیڈ کیاگیاہے علاوہ ازیں ڈویژنل سب کمیٹی ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ کی کمیٹی سے فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ حافظ خالد روف ، صدر انجمن کاشتکاران ضلع مظفرگڑھ راﺅ ظفر اقبال ، پیسٹی سائیڈ ڈسٹری بیوٹرز ڈیلرز کے نمائندہ محمد حنیف پتافی ، حاجی محمد اشرف ،فرٹیلائزرکمپنیز ڈیلرز کے نمائندہ ایف ایف سی ہیڈ سیلز ، ریجن ڈیرہ کے میاں ذکا ءالدین ، صدر فرٹیلائزرڈیلرایسوسی ایشن لیہ محمد شفیق کو بھی کمیٹی سے ہٹا دیاگیاہے

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی از سر نو تشکیل کر دی گئی
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازیخان میں پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی از سر نو تشکیل کر دی گئی ہے اور 38اراکین پر مشتمل نئی اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے جس کےمطابق ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے چیئرپرسن ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سیکرٹری جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے فوکل پرسن ہوں گے دیگر اراکین میں ڈی پی او ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، نمائندہ پاک آرمی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ، ایکسیئن ورکس اینڈ سروسز ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ ، ایجوکیشن ، ایس پی سپیشل برانچ ، ایکسیئنن انہار ، پبلک ہیلتھ ، سول ڈیفنس آفیسر ، میئر ڈی جی خان کارپوریشن ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹیز ، نمائندہ ریڈ کریسنٹ ، چیئرمین ضلع کونسل ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، اسسٹنٹ کمشنرز ڈیرہ ، تونسہ ، کوٹ چھٹہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ، ڈی ایف سی ، ایکسیئن میپکو ، ایکسیئن ایم اینڈ آر، ایکسیئن ہائی ویز ، اے ای این پاکستان ر یلویز ، انچارج سوئی گیس ، بزنس منیجر پی ٹی سی ایل ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، ڈائریکٹر پلاننگ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او سول ڈیفنس اور ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے شامل ہیں

ماہ جون میں کل3951ایمرجنسیوں مےں3949افراد متاثر ہوئے،ریسکیو1122
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے کمیونٹی سے مل کر گرین اینڈ ہیلدی ڈی جی خان پروگرام کے تحت مہم کا آغاز کردیا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے سنٹرل سٹےشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس مےںایمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ،حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرﺅف اور اسٹیشن کوارڈینیٹرزنے شرکت کی۔علاوہ ازیں اجلاس میں گزشتہ ماہ ہونے والے ایمرجنسی واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا بتایاگیا کہ ماہ جون میں کل3951ایمرجنسیوں مےں3949افراد متاثر ہوئے جن میں ٹریفک حادثات کے673میڈیکل کے2539 آگ لگنے کے48 ڈوبنے کے4عمارت منہدم ہونے کا 5سلنڈر پھٹنے کا ایک اورمختلف نوعیت کے559واقعات رونما ہوئے جن میں س1156افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی2723افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ان تمام ایمرجنسیوں میں ریسکیو کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7.10منٹ رہا۔

محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان کی تونسہ شریف میںکارروائی
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان نے تونسہ شریف میںکارروائی کرتے ہوئے آٹھ کھاد ڈیلرز کو گرانفروشی پر 57ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزرمہر عابد حسین نے تونسہ میں کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے انہوںنے بتایاکہ تونسہ شہر میں محمد طارق ، محمد خضر ، محمد ابراہیم، اڈہ کریم والا میںغلام یاسین ، غلام شبیر ، خضر محمود ، محمد زمان اور مشتاق کو مجموعی طور پر 57ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے اکثریت کے پاس یوریا کھاد کے نرخ کی وصولی اور دیگر ریکارڈ موجود نہیںتھا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت منیر احمد بھی ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں