106

اللہ اکبر تحریک ہر قسم کی فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے بالا تر ہے: ڈاکٹر میاں احسان باری

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )اللہ اکبر تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں اتحادویکجہتی کا علم لیکر میدان میں اترے ہیں۔ اللہ اکبر تحریک ہر قسم کی فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے بالا تر ہے۔ حافظ محمد سعید کے خلاف بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار اور کردار کشی کوئی معنی نہیں رکھتی۔وہ پاکستان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جن امیدواروں کو ایک دفعہ ریٹرننگ افسروں اورعدالتوںنے کلیئرنس دے دی ہے ان پر دوران انتخاب مقدمات انکی الیکشن مہم میں مداخلت کے مترادف اور دھاندلیوں کا آغاز سمجھی جائیں گی‘ وہ خواہ کسی کے بھی خلاف ہوں اللہ اکبر تحریک اس کی مذمت کرتی ہے۔انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ اللہ اکبر تحریک کا موقف ہے کہ کوئی خلاف آئین وقانون حرکت نہ کی جائے جس سے انتخابات کا التوا ہو جائے ۔ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہاکہ بیرونی قوتیں منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت ملک میں انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک پاکستان کیخلاف دشمنان اسلام کی سازشیں ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید فخر پاکستان اور قافلہ حریت ہے۔ وہ ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ اللہ اکبر تحریک ملک کو تمام امور میں خودکفیل اور مکمل اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتی ہے۔مہنگائی، بے روزگای اور غربت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کا حل جرا¿تمندانہ اقدامات سے ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں