105

زراعت کو ترقی دیئے بغیر ملک اقتصادی خودکفالت کی منزل حاصل نہیں کر سکتا: ڈاکٹر فرح مسعود ،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ زراعت کو ترقی دیئے بغیر ملک اقتصادی خودکفالت کی منزل حاصل نہیں کر سکتا ،ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے ضروری ہے ہے کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کا پورا معاوضہ ملے اور انہیں معیاری ادویات اور کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے تا کہ پیداوار میں اضافہ ہو -وہ اپنے دفتر میں ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ،ڈی سی اوکاڑہ رضوان نذیر ،ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ،ڈائریکٹر زراعت ساہیوال محمد فاروق جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راﺅ محمد اشفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری کلیم نثار کے علاوہ محکمہ پولیس اور پراسیکیوشن کے افسران نے بھی شرکت کی -انہو ںنے محکمہ زراعت پر زور دیا کہ وہ اپنی مہم میں تیزی لائیں اور جعلی ادویات اور کھادوں کا کاروبار کرنے والے زراعت دشمن عناصر کی سرکوبی کریں جس کے لئے انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی -انہو ںنے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے جلد فیصلے کے لئے محکمہ پراسیکیوشن او رپولیس کو قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عدالتوں میں مقدمات بھجوانے سے پہلے تمام تیاری مکمل کی جائے تا کہ سخت سے سخت سزا دلائی جاسکے -کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ ایسا گھناﺅنا کاروبار کرنے والے افراد چھوٹے قصبات اور دیہات میں زیادہ سرگرم ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بڑے بڑے ڈیلروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کے سٹاک کو مسلسل چیک کیا جاتا رہے -اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر راﺅ اشفاق نے بتایا کہ موجودہ سال کے پہلے 6ماہ میں محکمے نے اپنے ٹارگٹ سے زائد چیکنگ کی ہے جبکہ 18افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جا چکے ہیں –

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر بلا تفریق عمل در آمد کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور تمام حلقوں کے لئے مقررہ کردہ مانیٹرنگ افسران روزانہ کی بنیاد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ بھیج رہے ہیں جن پر فوری عملدر آمد کیا جا رہا ہے -یہ بات ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے ضابطہ اخلاق پر پابندی کے حوالے سے اپنے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی -انہو ںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مقررہ کردہ معیار سے زائد کے تمام ہورڈنگز اور بل بورڈ کو ہٹادیا گیاہے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک امیدوار کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے -انہو ںنے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری مکمل غیر جانبداری سے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کروانے اور انتخابات کے پر امن انعقاد کے انتظامات یقینی بنانا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا -ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے بتایا کہ تمام امیدوار وں اور ان کے نمائندوں کو بھی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیدی گئی ہے تا کہ امیدوار بذات خود اس پر عمل کریں – انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت ریلیں نکالنے ،آتشی اسلحے اور لاﺅڈ سپیکر کا استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں اور خلاف ورزی پر فوری سخت کاروائی کی جائے گی -انہو ںنے سرکاری افسران اور ملازمین کو بھی خبردار کیا کہ وہ کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں –

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ)ساہیوال بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق عارضی الحاق شدہ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ فیروز فاﺅنڈیشن ہائی سکول طارق بن زیاد کالونی ساہیوال کا بورڈ سے عارضی الحاق منسوخ کر دیا گیا ہے ،اب مذکورہ ادارہ بورڈ کے نام پر کسی بھی طالبعلم کو اپنے ادارہ میں داخل کرنے اور بورڈ رجسٹریشن و امتحانی داخلہ بھیجنے کا مجاز نہیں رہا ہے –

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان موٹرسائیکل اور دو بکرے چراکر لے گئے۔ چور ی کی واردات جیون سٹی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عبدالواحد کی موٹرسائیکل مالیتی67ہزارروپے مسجد کے باہر سے چرالی، شاداب ٹاﺅن میں ساجد وغیرہ تین ملزمان نے احمد سعید خان کے گھرکے باہر سے دو بکرے مالیتی 90ہزارروپے چرالی۔پولیس نے ایک ملزم ساجد کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ)تیزرفتار ڈرائیونگ کرنے والے 3ڈرائیور گرفتار ‘مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نیو غلہ منڈی کے قریب پک اپ نمبری2155/LS کے ڈرائیور محمد شہباز ‘ اڈا نورشاہ کے قریب مزدا نمبری1065/FDB کے ڈرائیور محمد ممتاز اور 84/12-Lمیں مزدا نمبری4825/LWC کے ڈرائیور محمد طاہر کو تیزرفتاری اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے پر پٹرولنگ پولیس نے روک کر گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ) بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار ‘ملزم سے 2120گرام چرس برآمد ‘ملزم گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کی طرف سے منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈاﺅن کے حکم کے بعد تھانہ یوسف والا کے ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار ورک نے ایک اطلاع پر 58/5-Lمیں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش نور احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2120گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف تھانہ یوسف والا میں ابتک 6 ‘ تھانہ فتح شیر میں 2 اور تھانہ غازی آباد میں منشیات ‘چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی شاندار کارکردگی پر غلام مبشر میکن نے انہیں انعام دینے کااعلان کیاہے۔پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں