69

نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں: عمران خان

اسلام آباد (پاکستان اپ ڈیٹس ) عمران خان کا کہنا ہے نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، پاناما کو عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی مشاورت میں شریک ہوئے، جس میں ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو فیصلے کے حوالے سے گائیڈ لائنز دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں