114

تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین سے کھلواڑ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد (پاکستان اپ ڈیٹس )ممتازقادری جیسے عاشق رسول کو پھانسی چڑھانے والوں کے انجام سے پاکستان کے آنے والے حکمرانوں کوسبق حاصل کرنا چاہئے محبت رسول سب سے مضبوط رشتہ ہے نبی سے محبت کرنے والے 25جولائی کو گھروں سے نکل کر نظام مصطفے ﷺ کو ووٹ دیں جمعیت علماءپاکستان ،ملی یکجہتی کونسل اورنظام مصطفےٰ ﷺ محاذ کے صدرامیدوار این اے227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے نواز شریف کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین سے کھلواڑ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ممتازقادری جیسے عاشق رسول کو پھانسی چڑھانے والوں کے انجام سے پاکستان کے آنے والے حکمرانوں کوسبق حاصل کرنا چاہئے یہ پاکستان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام پر حاصل کیا گیا تھایہاں اسلام اور ختم نبوت کے خلاف جو بھی قدم اٹھائے کا دنیا اور آخرت میں ذلیل اور رسوا ہو گاجمعیت علماءپاکستان ،ملی یکجہتی کونسل اورنظام مصطفےٰ ﷺ محاذ کے صدرامیدوار این اے227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جامع مسجد غوثیہ میں نماز جمعة کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول سب سے مضبوط رشتہ ہے نبی سے محبت کرنے والے 25جولائی کو گھروں سے نکل کر نظام مصطفے ﷺ کو ووٹ دیں قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی نے اسمبلی میں پہنچ کرختم نبوت ﷺ کا تحفظ کیاہم نے قومی اسمبلی میںجا کر شناختی کارڈمیںمذہب کا خانہ شامل کرایاعصبیتوں اور فرقہ واریت کے خلاف اسلام کے پرچم کو بلند کیا،مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہے ہیں محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ قوم نظام مصطفےٰ ﷺکےلئے ووٹ دے حیدرآباد شمع رسالت کے پروانوں کا شہر ہے پھلیلی پریٹ آبادکے عوام نے نظام مصطفےٰ کےلئے سینہ پر گولیاں کھائی ہیں ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نظام مصطفےٰ ﷺکو اقتدار میں لانے کی جدوجہد کررہے ہیں جو اس عظیم مقصد کےلئے قربانی دیں گے وہ دنیا اور آخرت میں ضرور سرخرو ہوں گے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم بیدار ہو اور صالح دیانت دار مخلص قیادت کو پارلیمنٹ میں پہنچائے تاکہ وہ اسمبلی میں جا کر ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کے قوانین کا تحفظ کرسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں