50

ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کی نامزد امیدوار حلقہ 149سائرہ بانو نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کی نامزد امیدوار حلقہ 149سائرہ بانو نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی۔157کے امیدوار محمد شعیب شیرانی کے حلقہ میں بہار شاہ روڈ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر طاہر ربانی،حاجی محبوب عالم و دیگر بھی موجود تھے۔سائرہ بانو نے مسلم گنج کے علاقہ میں ڈور ٹوڈور مہم کی اور خواتین سے گھروں میں جا کر 25جولائی کو اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی پر مہر لگانے کی درخواست کی۔اس موقع پر خواتین نے انہیں بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی۔مزنگ ،بیگم روڈ ،جناز گاہ،چاہ پچھواڑا و دیگر علاقوں میں بھی سائرہ بانو نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر سائرہ بانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوا م با شعور ہو چکی ہے اس بار صادق و امین امیدواروں کو ووٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں عوام بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔بہار شاہ روڈ پر دفتر کے افتتاح کے موقع پر محمد شعیب شیرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر میدان سیاست میں آئی ہے۔ہم صرف الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ قوم کو خدمت کریں گے۔ہماری سیاست خدمت انسانیت کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام کرسی پر مہر لگائیں اور محب وطن امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں