35

ملی مسلم لیگ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے کارزارسیاست میں آئی ہے: پروفیسر حافظ محمد سعید

تاندلیانوالہ(عثمان صادق) پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے اور ملک دشمن قوتوں کو دندان شکن جواب دینے کے لیے میدان سیاست میں اترے ہیں ۔کرپشن کرنے والوں کے خلاف عدالتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے کارزارسیاست میں آئی ہے ۔کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنے کا اب وقت آچکا ہے ۔الیکشن اور سیاست کو کاروبار بنا دیا گیا ہے ۔ہمیں فرقہ واریت ،لسانیت اورصوبائیت جیسے ناسوروں سے بچ کر چلنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر حافظ محمد سعید نے تاندلیانوالہ میں ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد،سیکرٹری جنرل ملی مسلم لیگ شیخ فیاض احمد ، این اے 103کے امیدوار ملک صدیق اعوان،پی پی 103کے امیدوار ضیاءالرحمن ذکی، پی پی104کے امیدوارڈاکٹر منیر اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماءبھی موجود تھے ۔تاندلیانوالہ کی عوام نے پروفیسر حافظ محمد سعید کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے ہوئے آمد پر دلی خوشی کا اظہار کیا ۔جلسہ عام میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور ملی مسلم لیگ کے حق میں پرجوش نعرے بازی کرتی رہی ۔پروفیسر حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندے گلی محلہ میں جاکر خدمت انسانیت کریں گے ۔لوٹ مار کرنے والوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک بدترین معاشی صورت حال سے دوچار ہوچکا ہے ۔یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے یہ لاالہ الااللہ کی ملکیت ہے ۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ میں اس وقت نوجوانوں میں ایک نیا جذبہ وولولہ دیکھ رہا ہوں ۔پاکستانی قوم کرپشن،لوٹ کھسوٹ اورنظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے ۔ملی مسلم لیگ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے سامنے سینہ سپر ہوکرکھڑی ہوگی ۔ملی مسلم لیگ کے صدر پروفیسر سیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدواران کو ملک بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔انتخابات والے دن کرسی پر مہر لگا کر اللہ اکبر تحریک کو کامیاب کروائیں ۔ہم نے دشمن کی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام کرنا ہے ۔ہماری اخلاقی اقدار پر نظریاتی دشمن بری طرح سے حملہ آورہوچکا ہے ۔ این اے 103کے امیدوار ملک صدیق اعوان،پی پی 103کے امیدوار ضیاءالرحمن ذکی، پی پی104کے امیدوارڈاکٹر منیر نے کہا کہ ملی مسلم لیگ نوجوانوں کے مسائل کا تدارک بخوبی رکھتی ہے اور ان کے حل کے لیے بخوبی کردارادا کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں