34

ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے

لاہور( پاکستان اپ ڈیٹس )ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے،نامزدامیدواروں میں ڈاکٹرز،انجینئر، ایڈوکیٹ،دینی سکالراورحافظ قرآن شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 اور این اے 243 سے امیدوار مزمل اقبال ہاشمی ایم ایس سی کی ڈگری رکھتے ہیں۔ این اے 244 سے امیدوار مدثر اقبال چوہدری ایل ایل ایم کرچکے ہیں اور ہائی کورٹ میں وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ این اے 250 سے امیدوار میاں عطاءاللہ ظہیر ایم اے کرچکے ہیں اور اسکول کے پرنسپل ہیں۔ این اے 251 سے خاتون امیدوار اقراءمزمل بھی ایم اے ہیں۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے امیدوار عبید خلیل ایسوسی ایٹ انجینئر ہیں۔ایم بی بی ایس ڈاکٹرز بھی ملی مسلم لیگ کے امیدوار ہیں ان میں این اے85میں ڈاکٹر یاسر صدیقی ،ننکانہ این اے117ڈاکٹر ہارون اشفاق،این اے122شیخوپورہ سے ڈاکٹر عتیق،پی پی115فیصل آباد سے ڈاکٹر جاوید اقبال،پی پی113سے ڈاکٹر ظفر چیمہ شامل ہیں ۔این اے125 سے محمد یعقوب شیخ نے ایم اے کیا ہوا ہے ،وہ کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب سے بھی فارغ التحصیل ہیں اور کئی کتابوںکے مصنف بھی ہیں۔پی پی157سے حافظ شعیب شیرانی،عالم دین ہیں۔پی پی167سے حافظ خالد ولید حافظ قرآن ہیں۔اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں میں وکلاءکی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔جن وکلاءکو مختلف حلقوں سے ٹکٹ دیئے گئے ان میں پی پی133عبداللہ رفیق ایڈوکیٹ ننکانہ،این اے146پاکپتن،احمد ذیشان ایڈوکیٹ،پی پی172قصور ،ابوبکر ایڈوکیٹ،پی پی148نور نعیم خان ایڈوکیٹ،پی پی242چوہدری فاروق ایڈوکیٹ،این اے244مدثر چوہدری ایڈوکیٹ،این اے161چوہدری وسیم ایڈوکیٹ اورپی پی180سے چوہدری ابوبکر ایڈوکیٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں