78

عمران خان اقتدار کیلئے کسی انگلی کے منتظر ہیں، سردار اویس خان لغاری،،،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)میا ںنواز شریف جلد پاکستان آئےں گے مسلم لیگ ن کا راستہ سازشوں اور سزاﺅں سے نہیں روکا جاسکتا۔25جولائی کولگنے والی عوامی عدالت سے نوازلیگ سرخروہوکر نکلے گی ۔عمران خان اقتدار کیلئے کسی انگلی کے منتظر غیرجمہوری قوتوں کا کندھا بھی استعمال کررہے ہیں ۔بری طرح ناکام ہونگے مدمقابل کھوسہ سرداروں کو بھیک میں بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ ملی ۔25جولائی تبدیلی کے دعویداروں کیلئے تبدیلی کا دن ہوگا اس دن پی ٹی آئی کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی ۔پارٹی کارکن متحداور جذبے سے بھرپور الیکشن مہم چلائےں ۔میاں محمدشہباز شریف کواین اے 192 سے کامیاب کرائےنگے ۔ان کی کامیابی سے ترقی کا دروازہ کھلے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کے این اے191سے اُمیدوار سردار اویس خان لغاری پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے صوبائی اسمبلی اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے خیابان سرور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نادراقبال کھنڈوا ،خرم شہزاد،محمد اقبال ،امتیاز،محمد حنیف ،وقاص لغاری ،استاد رمضان ،محمد سلیم ،عمیر لغاری اور قانون دان ملک محمد سلیم سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے سردار اویس خان لغاری ،سید عبدالعلیم شاہ نے کہا ،مسلم لیگ ن انتخابی میدان کو نہیں چھوڑے گی ۔سازشوں اور سزاﺅں سے مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔سپریم کورٹ کے موجودہ فیصلوں میں بھی کچھ نہیں لکھا گیاکہ میاں محمد نواز شریف نے کرپشن کی ہے کرپٹ مافیا پی ٹی آئی کی گود میں بےٹھ گیا۔انہوں نے کہا کہ کھوسہ سرداروں کے بقول کہ انہیں سیاسی جماعتوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہم سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہیں یہ بیان پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگوں کی توہین ہے 25جولائی کو مسلم لیگ ن کی ملک بھر سے کامیابی پی ٹی آئی کے سیاسی غبارے سے ہوا نکال دے گی۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے علی الصبح شہر کے بازاروں اور اہم شاہراہوں کا دورہ کیا صفائی کے معاملات دیکھنے کے ساتھ گوشت اور اشیائے خوردونوش کی دیگر دکانوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر کی صفائی بہتر کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ شہری بھی تعاون کریں انہوںنے کہاکہ عوام شاپر اور دیگر کوڑا شاہراہوں پر پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن میں جمع کریں صفائی مہم کی کامیابی کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی بھی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر نے ساڑھے چھ بجے صبح وقار کنٹین تا فیصل مسجد ، گولائی کمیٹی ، کالج روڈ ، صرافہ بازار ، صدر بازار ، کلمہ چوک اور دیگر شاہراہوں کا دورہ کی ا اور صفائی عملہ کو ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے قصاب مارکیٹ کا بھی دورہ کیا نرخنامے چیک کیے انہوںنے کہاکہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں گوشت کو جالیوں میں ڈھانپ کر رکھا جائے انہوں نے اشیائے خوردو نوش کی دیگر دکانوں کو بھی چیک کیا اور کہاکہ اشیاءمیں ملاوٹ اور گرانفروشی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے شہر میںصفائی کے معاملات کے حل کیلئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا میونسپل کارپوریشن آفس میں جا کر عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کی صفائی کیلئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرو رت ہے شہر کی 17یونین کونسلوں کے مابین صفائی کا مقابلہ کرایاجائےگا اور بہتر کارکردگی کے حامل سنیٹری ورکرز اور عملہ میں کیش ایوارڈا ور اسناد تقسیم کی جائیں گی غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کے حامل افراد کی تنخواہ سے کٹوتی سمیت دیگر کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے سنیٹری ورکرز معاشرے کے فعال اراکین میں شامل ہیں شہر سب کا مشترکہ ہے جس کیلئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے آج سے صفائی کا عمل سنجیدگی سے شروع کردیاجائے کل شہر میں صفائی کے حوالے سے مثبت واضح تبدیلی نظر آنی چاہئیے انہوں نے کہا کہ وہ میئر کے ساتھ صفائی کا جائزہ لیں گے انہوںنے کہا کہ ڈیرہ شہر کی 17یونین کونسلوں کو چار سیکٹرز میںتقسیم کر کے ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنرز ریونیو ، جنرل ، ڈی ایم او اور اسسٹنٹ کمشنرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں کہ وہ اپنے سیکٹر میںصفائی مہم کی نگرانی کریں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سنیٹری ورکرز کیلئے کھانے کا اہتمام کیاگیا اور ڈ پٹی کمشنر نے ان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا میئر شاہد حمید چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کی صفائی کیلئے بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن امجد حسین ، ڈ پٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، ایس این اے محمد معظم چشتی او ر دیگر موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان علی اکبر بھٹی کے نوٹس پر نادرا اسلام آباد کی ٹیم ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی اور ٹیم نے ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ تین مرلہ سکیم کے نادرا سنٹر کا دورہ کیاجہاں سائلین کیلئے پانی، بیٹھنے کیلئے کرسیاں او ربنچز لگانے کے ساتھ شامیانے نصب کر د یئے گئے پنکھے جلد لگانے کی یقین دہا نی کرائی گئی ڈائریکٹر نادرا اسلام آباد کامران لطیف نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ 15روز بعد نادرا سنٹر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گا جہاں اسلا م آباد کے معیارکےمطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی کسی بھی سائل کو باہر کھڑا نہیں ہونا پڑے گا 10کمرے صرف ون ونڈوکیلئے مختص ہوں گے اسلام آباد کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہباز خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسد اللہ شامل تھے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ڈیرہ غازیخان عمران بھی موجود تھے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے دو روز قبل نادرا سنٹر کا اچانک معائنہ کیا تھا سائلین کے بیٹھنے ، پانی اور سایہ کا انتظام نہیں تھا جس پر انچارج کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل نادرا سے بات کی گئی تھی جس پر نادرا اسلام آباد کی ٹیم نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ پر شوکاز نوٹسز کی سماعت کی اپنے آفس میں قومی حلقہ کی امیدوار زرتاج گل وزیر ، صوبائی حلقہ کے امیدوار محمد حنیف پتافی اور چیئرمین یونین کونسل 16ماڈل ٹاون میاں سلطان محمود سے موقف سنا اس موقع پرضلعی فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، اے ایس پی سلیم شاہ ، مانیٹرنگ آفیسرز حافظ محمد مغیث اوردیگر موجود تھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا سائلین کے رش اور عوامی شکایت پر انچارج کو بہتر انتظامات کرنےکی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام کے لیے مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں بار بارچکر لگانے کی بجائے بہتر اور مکمل رہنمائی کی جائے اراضی کی خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے اراضی سنٹر کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور معلومات حاصل کیں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کے پانچ روز کے دوران ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی گئی ہے تمام مسافر بچوں اور خانہ بدوش خاندانوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی زیر صدارت گزشتہ شب جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کے گھروں میں موجود نہ ہونے والے مقامی بچوں کے آنے پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر گھروں کا دورہ اور دروازوں پر وزٹ کا اندراج کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان نسل کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں 6 لاکھ 12 ہزار589 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم ٹیموں نے 6 لاکھ 31ہزار652 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے ہیں جو 102 فیصد بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار ٹیموں نے مارکیٹ سروے کرکے مہم کو کامیاب قرار دے دیا ہے انہوں نے بتایا کہ خصوصی پولیو مہم کے لیے1559ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جن میں 1100 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 3382 افرادی قوت شامل تھی

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن ، شناختی کارڈز کے اجرا ءاور دیگر معاملات کی رہنمائی کیلئے ضلعی و تحصیل سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں کمیٹی کام کر رہی ہے کمیونٹی سے وابستہ افراد سہولت سنٹرز سے رابطہ کر کے رہنمائی لے سکتے ہیں ڈ پٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر محمد ذکاءالدین بزدار کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے انہوںنے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے اور نادرا نے شناختی کارڈکیلئے 12خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن کر لی 45افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے نادرا کو نام دے دیئے گئے ہیں آگاہی مہم کیلئے این جی اوز کی معاونت حاصل کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کمیونٹی کی زیادہ تعداد پر شناختی کارڈکے اجراءکیلئے نادرا موبائل وین موقع پر بھجوائی جاسکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیکرٹری کمیٹی زکاءالدین بزدار نے بتایاکہ تحصیل کوٹ چھٹہ کے نو اور تحصیل ڈیرہ کے تین خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے محکمہ ہیلتھ کے سٹاف کے ذریعے خواجہ سراﺅں کی نشاندہی و آگاہی کیلئے کام کیا جارہاہے اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا محمد اعجاز ، ایڈیشنل ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر گل حسن ، اے ایس پی سلیم شاہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان کے علاوہ خواجہ سراﺅں کے نمائندہ جہانگیر عباس ، سبحان ، آصف او رفرحان موجو دتھے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈ یرہ غازیخان میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیا ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، پرنسپل ادارہ غزالہ قدوس ، سابق پرنسپلز نصرت سیف اللہ ، نگہت طاہر ، ریحانہ راحت ، پرنسپل ڈگری کالج ماڈل ٹاون شاہدہ آفتاب ، پرنسپل سٹی کالج مہرونہ لغاری ، اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی فاخرہ ناز اور ادارہ کے اساتذہ اور طالبات نے پودے لگائے پرنسپل ادارہ غزالہ قدوس کے مطابق کالج میں 1000پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے علاوہ ازیں سابق پرنسپل نصرت سیف اللہ کی خدمات کے اعتراف میں کالج کا مرکزی ہال ان کے نام سے منسوب کیاگیا جس کا انہو ں نے خود افتتاح کیا

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) بورڈ کا مالی سال 2018-19کا بجٹ منظور ، بجٹ کا حجم 76کروڑ روپے رہا ، ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ انکی فلاح کے لیے ہاﺅس بلڈنگ میں 50فیصد جبکہ کار ایڈوانس میں100فیصد اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے کمیٹی روم میں بجٹ2018-19پیش کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے کی انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بجٹ میں بورڈ کے امور کی Auto mationکے حوالے سے فنڈز رکھے گئے ہیں اسی طرح بورڈ ملازمین کی تنخواہ اور انکی فلاح کے لیے ہاﺅس بلڈنگ میں50فیصداور کار ایڈوانسزمیں100فیصد اضافہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں بجٹ میں سپروائزری سٹاف و نگران امتحانات کا معاوضہ بڑھایا گیاہے، بجٹ تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے بجٹ میں بورڈ کے سٹاف کی ٹریننگ کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور سے منظور احمد ،نمائندہ HEDشہزاد علی ناصر، ممبران بورڈ ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہر حسین گشکوری،ایسوسی ایٹ پروفیسر الطاف حسین، ارشاد حسین تارڑ،خلیل الرحمن فاروقی ، مسز جمیلہ ثقلین قاظمی ، مسز راشدہ اشرف ، شرافت علی بسرا، مسز طاہرہ یاسمین ،سیکرٹری بورڈ راﺅ شاہد محمود بھی موجود تھے۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)حلقہ قانونگو کی دھجیاں اڑانے لگا، اہل علاقہ قانونگو کی رشوت ستانی اور بے ایمانی سے بے حال حلقہ سخی سرور کے قانونگو نے غیر قانونی انتقال اور غیر قانونی طور پر زمینوں پر زبردستی قبضہ شروع کرا دیا اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ سخی سرور کے مکینوں نے مقامی حلقہ کے قانونگو سجاد قیصرانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سخی سرور کے حلقہ کا قانونگو سجاد خان قیصرانی رشوت کے عوض ریکارڈ میں ردو بدل کر کے غلط رقبے کی نشاندہی کراتا ہے جس سے علاقہ میں بد امنی پھیل چکی ہے حالات قتل و غارت تک پہنچ چکے ہیں متعلقہ قانونگو کی اپنی کاستیانیوں کی وجہ سے علاقہ میں کئی قتل ہو چکے ہیں اس کے خلاف کئی حلقہ مکینوں نے انٹی کرپشن کے دفتر میں درخواستیں دی ہوئی ہیں کرپشن کی وجہ سے سجاد خان قیصرانی کئی دفعہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے مگر باہر آتے ہی پھر وہی غیر قانونی دھندہ شروع کردیتا ہے حلقہ قانونگو کا کہنا ہے کہ میرے اوپر تک مضبوط تعلقا ت ہیںجس کیوجہ سے میرا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میں یونہی اپنی مرضی کرتا رہوں گا سخی سرور کے علاقہ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران مطالبہ کیا کہ ان قانونگو کو قانون کے کٹہرے میں لا کر غیر قانونی دھندہ کرنے بد امنی پیدا کرنے کی پاداش میں نوکری سے برطرف کیاجائے میوا خان نذر حسین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے احتجاج میں شرکت کی۔

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)اخبار فروش یو نین ڈیرہ غازی خان کے جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد کے والد ملک گل محمد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو تین روز قبل فالج کا شدید حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان زیر علاج رہے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی علاقہ چاہ چیلاں والانزد دانش سکول کوٹلہ سکھانی میں ادا کی گئی مرحوم گل محمد ملک جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین ملک لعل محمد ،ملک ربنواز مٹھا ،ملک کمال ،محمد بلال ،محمد صدام کے والد تھے جبکہ سینئر اخبار فروشوں ملک محمد عیسیٰ اور ملک وزیر احمد کے بھائی اخبار فروش ملک غلام حسن ،ملک محمد سجاد ،ملک اللہ ڈتہ ، ملک اقبال حسین ،ملک اللہ وسایا اور نیوز ایجنٹ ملک غلام سرور اور وائس چیئر مین ملک اللہ وسایا کے چچا تھے مرحوم کی نماز جنازہ میں صدر اخبار فروش یونین سید راشد منیر ،چیئر مین واجد علی جسکانی ،سینئر نائب صدر بابر نسیم ،سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین ،اخبار فروشوں ملک سلیم خان ،محمد نواز ،الٰہی بخش ،غفور احمد ،محمد اصغر ،ہمایوں نسیم اور دیگر کے علاوہ نیوز ایجنٹس حافظ عبد الستار ،ملک محمدجاوید ،شمیم ،صحافیوں طارق اسماعیل ،طارق سعید برمانی ،محمد طاہر معراج ،نعمان طارق ،محمد شاہد ،شیخ فضل الٰہی ،ملک محمد نواز تیرا ،یونین کونسل چیئر مین عبد الکریم ،حاجی موسی جٹ نے شرکت جبکہ اخبار فروش یونین ملتان کے صدر ملک عرفان اتیرا ،شیخ محمد صلاح الدین ،شاہد ثناء،مبین حیدر ،مہر محمد یار نے بھی شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی بروز جمعرات چاہ چیلاں والا میں صبح آٹھ بجے ادا کی جا ئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں