78

ملی مسلم لیگ اور متحدہ مجلس عمل نے این اے 130اور پی پی 160میں ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )ملی مسلم لیگ اور متحدہ مجلس عمل نے این اے 130اور پی پی 160میں ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارجماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ ہیں جبکہ پی پی 160میں ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار چوہدری شفیق گجر ہیں۔ اقبال ٹاﺅن میں امیر جماعة الدعوة پاکستان حافظ محمدسعید نے پی پی160میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں این اے130سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار لیاقت بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد بلوچ نے پی پی160سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار چوہدری شفیق گجر کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں