92

مریم نواز نے اپنا اور والد نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردی

لندن( پاکستان اپ ڈیٹس ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنا اور والد نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا، دونوں جمعے کو لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں گے۔مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں وطن واپسی کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق وہ اور ان کے والد نواز شریف 12 جولائی جمعرات کو لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے بعد ازاں 13 جولائی کو ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔مریم نواز کے مطابق ان کی فلائٹ شام ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔نیب نے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی دونوں مجرموں کی گرفتاری کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر سے اپنے کارکنوں کو اپنے قائد کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں