46

حصول اقتدار اورجیت کے لالچ میں پی ٹی آئی الیکشن رولز کی دھجیاں اُڑارہی ہے،،،ڈیرہ غازی خان مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)دولت کے بل بوتے پر غیور عوام کا ضمیر خریدا نہیں جاسکتا۔تحریک انصاف کا بلا پارٹی والا اُمیدوار لے اُڑا۔حصول اقتدار اورجیت کے لالچ میں پی ٹی آئی الیکشن رولز کی دھجیاں اُڑارہی ہے ۔پی ٹی آئی کی خاتون اُمیدوار سے ہمدردی ہے لیکن پی ٹی آئی میں دولت خرچ کرکے ہر تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں کو کارنر کردیاگیا۔کیا لوٹے اور لیٹرے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بناکردینگے ۔پیپلز پارٹی ہر غیرجمہوری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے پی پی 289 ڈیرہ غازیخان شہر سے اُمیدوار علی مراد خان کھتران ،پی پی سٹی صدر باباطاہر شاہ ،محمود اختر پرویز نے کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ25جولائی کو جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کی شکست اور واحد نظریاتی جماعت پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔

ڈویژن میں 468منصوبوں پر پونے اڑتیس ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں صوبائی محکمہ کی سڑکوں کے 468منصوبوں پر پونے اڑتیس ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں 333منصوبوں کو مکمل کر لیاگیاہے یہ بات کمشنر رانا گلزار احمد کی زیر صدارت پراونشل ہائی ویز کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی کمشنر نے کہا کہ منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میںالیکشن کمشن کی ہدایات پر عمل کریں ایس ای پراونشل ہائی ویز حافظ سہیل اکرم نے بتایاکہ 30جون 2018تک صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 12ارب روپے کے جاری 64منصوبوں میں سے 52مکمل کر لیے گئے اسی طرح 22ارب روپے سے زائد مالیت کے 241 نئے منصوبوں کیلئے جاری فنڈز خرچ کر لیے گئے ہیں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے چوتھے اور پانچویں فیز میں دو ارب 67کروڑ روپے کے تمام 19منصوبے مکمل کیے گئے ہیں چاروں اضلاع میں پرائم منسٹر ایس ڈی جیز پروگرام کے پہلے اور دوسرے فیز کے تحت تقریبا 90کروڑ روپے کے 142منصوبوں میں سے 141مکمل کر لیے گئے ہیں اضافی گرانٹ کے تحت 18کروڑ 60لاکھ روپے کے دو منصوبوں میں سے ایک مکمل کر لیاگیاہے ایس ای نے بتایا کہ ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں 99.54فیصد ،ر اجن پور او رلیہ اضلاع میں 99فیصد جبکہ ضلع مظفرگڑھ میں 97فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک رفیق احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی ، ڈی بی اے شہزاد قدیر سمیت دیگر موجود تھے

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان میں ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کر دی گئی ہے 17رکنی ضلعی امن کمیٹی میں سید ظفر عباس نقوی ، سلیم الیاس ، پرویز قمر واسطی ، عبدالباسط، سید ندیم حیدر نقوی ، انور حسن قریشی ، حافظ احمد حسن ، سیٹھ اوم پرکاش ، حافظ احمد حسن ورک ، ندیم غوث ، قاری شاہنواز ، حسنین عباس کوریجہ ، محمد حسین ، عبدالمالک مکی ، قاری ذوالفقار حسین ، نصیر احمد اور امر لعل چند شامل ہیں اسی طرح 13رکنی تحصیل ڈیرہ کی امن کمیٹی میں سید ظفر عباس نقوی ، انور حسن قریشی ، حافظ احمد حسن ورک ، بیرسٹر عباس علی نصوحہ ، مولانا عبدالرحمن غفاری ، حافظ عبدالجبار ربانی ، سید اقبال حسین شاہ ، محمد اسماعیل ، حاجی محمد سلیم ترین ، ندیم حیدر نقوی ، قاری اعجاز احمد ، سردار احمد شاہ او رملک ارشاد حسین کو شامل کیاگیا ہے اسی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ کی سات رکنی کمیٹی میں محمد اقبال رشید ، حسنین عباس کوریجہ ، سیف اللہ ، عبدالمالک مکی ، سید صفدر حسین نقوی ، بشیر احمد احمدانی اور قاری ذوالفقار حسین شامل ہیں تحصیل تونسہ کی چھ رکنی کمیٹی میں سید صفدر عباس شاہ ، مولانا عبدالعزیز قطبی ، محمد شریف ، عبداللطیف تونسوی ، سعید احمد بزدار اور محسن رضا ہاشمی کو شامل کیا گیا ہے

عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں آگاہی واک
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازیخان میںآگاہی واک کا انعقاد کیاگیا ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان سے شروع ہونے والی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری ، جمال عبدالناصر سمیت مختلف محکموں کے نمائندے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی علاوہ ازیں تحصیل تونسہ شریف میں بھی آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا شرکاءنے وسائل کےمطابق خاندان کی تشکیل اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اٹھائے ہوئے تھے

جس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ پارٹی کا نام اور پرچم استعمال کررہے ہیں،، ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)صوبائی حلقہ پی پی 289سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا جھوٹی افواہیں پھیلانے والے کچھ بھی کر لیں 25جولائی کو جیت پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہوگی 25جولائی کا پاکستانی قوم کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا یہ بات انہوں نے نجی ہوٹل میں ضلعی صدرپی ٹی آئی ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہمارے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کچھ لوگ مال و زر کے بل بوتے پر ٹکٹ لینے کی کوشش میںچلے تھے جنہیں بری طرح ناکامی ہوئی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کارکنوں کی کبھی بھی حوصلہ شکنی نہیں کرتی اور ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں اب پی ٹی آئی ورکرز کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ایسے عناصر جن میں ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہیں انہیں ایک بار ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا آزاد امیدوار ہاریں یا جیتیں ان کا پاٹی سے ہوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہیں تاہم ڈی جی خان میں پی پی 289 پر ہمیں کچھ تحفظات بھی ہیںضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے کہا اس حلقے میں روپے پیسے کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے۔ انہوں نے ووٹرز کو لالچ دیا جارہا ہے اور بعض مقامات پر ہمارے حمایت کرنیوالوں کو ڈرایا دھمکیاں بھی دی جارہا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہینہ اور ملک اقبال ثاقب نے بتایا کہ ایک آزاد امیدوار جس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ پارٹی کا نام اور پرچم استعمال کررہے ہیں جس کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے انہوں نے بتایا کہ وہ الیکشن لڑنے کے لیے پورے جذبے کے ساتھ سیاسی میدان میں ہیںاور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ الیکشن مہم میں متحرک نہیں اور کوئی دلچسپی نہیں لے رہا انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں ہیں اور 25 جولائی کو اپنی جیت کا جشن منائیں گی

آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کا ساتھ دیں
ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اور متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار 289شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے وکلاءآئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کا ساتھ دیں۔انہیں راہنماوں نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ دستور دیا اور اس دستور کی حفاظت تمام جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں پاکستان کی نظریاتی اساس اور شناخت کی حفاظت کی اور اب ایک بار پھر ضرورت ہے کہ قوم متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ناکام معاشی،تعلیمی اور خارجہ پالیسی کے باعث ملک ایک بحران سے دوچار ہے۔ماضی کی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ہونے والی بدترین کرپشن کا محاسبہ اورآئندہ کی تعمیر وترقی اسی صورت میں ممکن ہے کہ عوام باکردار اور حقیقی نمائندے کو ووٹ دیں۔اس موقع پر صدر بار ندیم غوث،سیکرٹری بار محمد بلال گوپانگ،ایم ایم اے کے راہنماوں سید ندیم حیدر نقوی،سرداراسلم خان چانڈیہ اور میاں محمد فہیم اکبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءاچھے نمائندوں کے انتخاب کے لئے عوام کی راہنمائی کریں۔اس موقع پر سینئر وکلاءپرویز خان ترین،عظمت اسلام،فہیم سعید چنگوانی اور مردوخواتین وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کٹھ پتلیاں اپنے سیاسی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں،سردار اویس خان لغاری
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور ائیرپورٹ پر تارےخی استقبال ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے استقبال کیلئے بے چین ہیں۔انتخابی مہم میں بھرپور عوامی پذیرائی ہماری کامیابی کی نوید ہے ۔کھوسہ سرداروں کی سیاست دم توڑ رہی ہے ۔انہیں سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ کے حصول کیلئے گھٹنے ٹیکنے پڑ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے دورا قتدار میں جنوبی پنجاب مےں ماضی کے مقابلے تعمیر وترقی صحت اور تعلیم کے منصوبے پایہ تکمیل ہوئے متحدہ صوبہ محاذ کی کٹھ پتلیاں اپنے سیاسی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں ۔مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کی حمایت میں مسلسل اضافہ 25جولائی کو شیر کے نشان کی کامیابی کا دن ہوگا۔ان خےالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے این اے191 سے اُمیدوار سردار اویس خان لغاری سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے شاکر ٹاﺅن کے شہدا چوک پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عرفان خان وڈانی ،ثناءاللہ وڈانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سردار اویس خان لغاری،سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ 25جولائی کو عوامی عدالت کافیصلہ نوازلیگ کے حق میں آئے گا ۔جبکہ آج لاہور میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز کا تارےخی استقبال ملکی سیاست میں تبدیلی اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام ہوگا۔ہمارے مدمقابل مسلم لیگ ن کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ہماری سچائی اور عوامی خدمت اور ملکی تعمیر وترقی کا سفر ہماری بھرپور کامیابی کی نوید لائے گا۔

تعاون مانگا تو آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے گی
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ملکی مفادمیں ڈیمز کی تعمیر کیلئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم ،مالی امداد سمیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ڈیمز کی تعمیر کیلئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن اپنا مثبت اہم کردار ادا کرے گی ۔کیونکہ یہ ملک سے توانائی بحران کو نکالنے کیلئے اعلی عدلیہ کا احسن اقدام ہے ۔ہمیں زندگی کے جملہ شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے محب وطن عوام کو اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے قربانی دینا ہوگی۔آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سکیل 1تا16تک کے سرکاری ملازمین بخوشی ملک کی خوشحالی استحکام کی خاطر ڈیمز کی تعمیر کیلئے مالی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالے گی ان خےالات کا اظہار راہنما آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن و قائمقام ڈویثرنل صدر شےخ سرفرازاللہ والا نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ انہوں نے کہا جملہ سرکاری ملازمین اہلکاران آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن محب وطن ہیں ملکی ترقی سالمیت خوشحالی ،ڈیمز کی تعمیر کیلئے مالی امداد سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔حکومتی سطح پر جو بھی تعاون آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن تنظیم سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مانگا گیا تو آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے گی ۔کیونکہ ڈیمز کی تعمیر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ناگزیر ہے ۔ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے ہمےں ایک قوم بن کر ملکی ترقی کیلئے سوچنا ہوگااور عملی طورپر قربانیاں دینا ہونگی ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پاک آرمی کی ڈیمز کی تعمیر ی جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

پشاور کے علاقہ یک توت میں خود کش حملہ کی شدید مذمت،،ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسردار عباس علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر عطا شفیع تنویر اے شیخ، نائب صدر مرزا محمدآصف اقبال، سابق صدورخواجہ محمد یونس، خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمداقبال، خواجہ محمد جلال الدین رومی ، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سابق سینئر نائب صدور طارق اسماعیل قریشی، محمد حنیف خان پتافی ، زاہد نظام قریشی ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد ارشد، خواجہ محمد اصغر، شہباز علی نصوحہ، ملک غلام قاسم، عبدالکریم خان، حمید اختر، عامر سلیم شیخ، ڈاکٹر محمد حارث، سردار خلیل احمد خان علیانی، محمد لطیف خان پتافی، جان عالم خان لغاری، ملک غلام مصطفی عارف کھنڈوا ،خواجہ محمد عثمان غنی ،میاں محمد ایوب ،جاوید اسحق خان مستوئی، شیخ محمد راشد،مرزا محمد اقبال، رانا حاجی نذیر احمد ،محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبراور مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین شیخ معراج الدین قریشی اور دیگر اراکین چیمبرنے پشاور کے علاقہ یک توت میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں اے این پی کے سینئر رہنما بشیر احمد بلورشہید کے فرزند، سینیٹرو سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیا س احمد بلور کے بھتیجے اور اے این پی کے امیدوار ہارون بلور اور ان کے ساتھ بڑی تعداد میں معصوم لوگ شہید اور زخمی ہوئے جس پر پوری قوم دل گرفتہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کوکمزور کرنا چاہتے ہیںملک کو دہشت گردی سے محفوظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کے ساتھ متحد ہیں انہوں نے زور دیا کہ حکومت لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کو مستحکم کرے اور تمام اہم عوامی مقامات پر سخت سیکورٹی تعینات کی جائے اور حفاظتی اقدامات کو موثر ترین بنایاجائے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر شدید افسوس ،شہدا کے لواحقین خاص طور پر الیاس احمد بلور ان کی فیملی کے دیگر ورثا اور پسماندگان کےلئے حوصلہ اور صبر کی دعا کی اور زخمی ہونیوالوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کوجلد صحت یای عطا فرمائے۔ حکومت پاکستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو جلد از جلدکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

پیپلزپارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کی چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن فہد بھٹی کی چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فہد بھٹی نے ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا جنوبی پنجاب آج بھی پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے جنوبی پنجاب کی عوام نے میرا تاریخی استقبال کرکے ثابت کردیا کہ جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی بڑے مارجن سے جیتے گی اور پی ٹی آئی اور ن لیگ کو برے طریقے سے شکست ہوگی پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی خوشحالی کے لئے بڑے پروگرام ہیں الیکشن جیت کر پیپلزپارٹی صحت اور تعلیم پر توجہ دے گی جبکہ بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگارالاونس دیا جائے گا کسانوں کو کسان کارڈ جبکہ خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کی رقم دوگنی کردی جائے گی انہوں نے کہا عوام 25 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرے گی

290 سردار احمد علی خان دریشک کی فورٹ منرو میں مختلف کار نر میٹنگز
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 290 سردار احمد علی خان دریشک نے کہا ہے عوام کی امیدیں تحریک انصاف سے وابستہ ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز عوام پی ٹی آ ئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے ،اقتدار میںمحرمیوں کا ازالہ کریںگے یہ بات انہوںنے فورٹ منرو میں مختلف کار نر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نور خان زنگلانی ،حاجی ربنواز ولیدآنی،ڈاکڑ گل حسن،نور خان زنگالانی،میر محمد،فاروق خان زنگالا نی،احمد وزیر ولیدانی،شاہ جہاں خان ولیدانی،تمامی برداری،ولیدانی بردادری،بجری برداری،جاجرانی برداری،جوئناونی برداری،حیدوانی بردادری کے افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سردار احمد علی خان دریشک نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی اور کہاکہ ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی فورٹ میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں