38

اللہ اکبر ٹاسک فورس کے زریعے زمینوں کو آباد کر کے ملک کو خود کفیل بنانا منشور کا اہم نقطہ ہے: ڈاکٹر احسان باری

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )اللہ اکبرتحریک کے چیئرمین ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ ہم 5ایکٹر تک زرعی زمین کے مالکوں کو 3سال تک بیج ،کھاد ،زرعی ادویات اورٹیوب ویل سمیت ہر قسم مشینری اور پانی مفت فراہم کریں گے جبکہ 3ایکڑزمین کے مالکان کو یہ سبھی سہولتیں مسلسل مفت مہیا ہوتی رہیںگی ۔تمام مستحق کسانوں کو بلا سود قرضوں کی ادائیگی ہوگی اور وہ اسے آسان قسطوں میں واپس کر سکیں گے۔ اسی طرح کسانوں کو 3سال لگان او ر مالیہ کی بھی معافی ملے گی ۔5ایکڑ سے زائد زمین کے مالکان کو ٹیوب ویل کے پانی کی فراہمی 1/2حصہ خرچ (لگان) دیکر مہیا کی جائے گی ۔یونین کونسلوں کی سطح پرچھ”اللہ اکبر کسان سنٹرز“ بنائے جائیں گے اورکسانوں کی تمام فصلوں کی نقد قیمت پر خریدکا سرکاری سطح پر انتظام کیا جائے گا۔ منشور میں درج کسانو ں کی مراعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اللہ اکبر ٹاسک فورس کے زریعے زمینوں کو آباد کر کے ملک کو خود کفیل بنانا منشور کا اہم نقطہ ہے۔تمام بنجر اور غیر آباد زمینیں موروثی مزارعین ،مستحقین اور بے زمین افراد بالخصوص نوجوانوں کو الاٹ کی جائیں گی تاکہ تمام زمینیں 2سال کے اندر آباد ہو کر وہاں لہلہاتی فصلیں پیدا ہوں تاکہ ملک زرعی طور پر خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک برآمدات بھی کرسکے ۔یونین کونسل کی سطح تک کاشتکار ٹیموں کے کھلاڑیوں ایسوسی ایشنز،کلب کے عہدیداران کو گیم الاﺅنس اور ریٹائرمنٹ پر تاحیات پینشن ملے گی ۔یونین کونسلر،وارڈ،چک ،ڈیرہ اور گوٹھ تک جراثیم اور تمام کثافتوں سے پاک جدید ترین مشینوں سے فلٹر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق منرل واٹر مفت پہنچایا جائے گا ۔ڈاکٹر احسان باری نے کہاکہ ابتدائی طور پر ہر یونین کونسل کے 16مقامات پر فلٹریشن پلانٹ نصب کر کے گھر گھر بذریعہ پائپ صاف پانی پہنچانے کا انتظام ہوگا ۔تمام نہریں،راجباہیں اور کھالے پختہ ہونگے تا کہ کھیتوں تک مکمل پانی پہنچے اور ایک بوند بھی ضائع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک کی حکومت بڑے اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے علیحدہ وافر رقوم مہیا کرے گی تاکہ ہر صورت ان کی تعمیر 5سال میں ہنگامی بنیادو ں پر مکمل کی جاسکے ۔ہر پچاس ایکڑ زرعی زمین کے لئے ایک ٹیوب ویل گہرے اور میٹھے پانی کی تہہ تک جدید ترین مشینوں کے زریعے لگایا جائے گا کسانوں کو ہمہ قسم تیل نصف قیمت پر سبسڈی کے ذریعے دستیاب ہوگا اور انہیں تمام کھانے پینے کی اشیاءبمعہ ادویات وغیرہ اللہ اکبر ریلیف سنٹروں سے نصف قیمت پر مہیا ہونگی تمام جانوروں کا چارا ،ونڈا اور دیگر خوراک بھی اسی قیمت پر مہیا ہو گی محنت کشوں ،مزدوروں کھیتوں ِمیں کام کرنے والوںکو ماہانہ تنخواہ ایک تولہ سونا کی قیمت کے برابر ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں