47

لیکشن کمیشن کا انتخابات کے دن عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد( پاکستان اپ ڈیٹس )عام انتخابات کے موقع پر 26 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی کاسٹ کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ 26 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں