109

متحدہ مجلس عمل این اے 190پر سردار امجد فاروق خان کھوسہ کی حمایت کرے گی ،مولانا فضل الرحمن ،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)الیکشن میں ایک پارٹی کو کمپیئن کی کھلی آزادی دی جارہی ہے جبکہ دوسری جماعتوں کو عدالت میں بلا کرگرفتاریاں کی جارہی ہیں یہ تو ریاستی ادارے خود اپنے اوپر سوالیہ نشان پیدا کرہے ہیں یہ بات ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ غازیخان میں این اے 190پر آزاد امیدوار سردار امجد فاروق خان کھوسہ کی حمایت کے بعد نجی گیسٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایم اے کے ضلعی امیر مولانا قاری جمال ناصر ،جنرل سیکرٹری ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ، (ن) لیگی رہنماذوالفقار بھٹی و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ڈیرہ غازیخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت ہے تمام پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو یکساں آزادی حاصل ہونی چاہیے ایک جماعت کو کمپین کے لئے کھلی آزادی دی جارہی ہے جبکہ دوسری جماعتوں کو عدالتوں میں بلا کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں ایسے فیصلوں سے ریاستی ادارے اپنے اوپر سوالیہ نشان خود پیدا کررہے ہیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ایک لیڈر ہیں جو فیصلے آرہے ہیں وہ عام آدمی کو ٹھیک نہیں لگ رہا ہے وہ ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے چکے ہیں اگران کی پارٹی یا کارکنان ان کا استقبال کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کا جمہوری حق ہے نواز شریف کو پہلے اقامہ پر نااہل کیا گیا اور اب یہ کہہ کر کہ آمدن سے زائد اثاثے ظاہرنہ کرنے پر سزا دی جارہی ہے ایسے فیصلوں سے ہمارے ملک کی عدالت کی عزت میں اضافہ نہیں ہورہا.سالہاسال سے لاکھوں فیصلے التوا کا شکار ہیں اگر یہ فیصلہ ایک دو مہینے کےلئے موخر کردیا جاتا تواس سے عدالت کے معیار اور مقام میں کوئی فرق نہ آجاتا انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کو ئی تو ہے جو اس کی پشت پر کو ئی ایجنڈا ہے یا پالیسی ہے اس کے بغیر ایسا نہیں ہو سکتا ہے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے این اے 190 پرناراض لیگی امیدوار امجد فاروق کھوسہ کی حمایت کا اعلان بھی کیا واضح رہے کہ امجد فاروق کھوسہ نے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرکے کے جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لے رہے ہیں ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے این اے 190پر ان کی حمایت کا اعلان کر تے ہو ئے کارکنوں کو ان کی بھر پور سپورٹ کر نے کی ہدایت کی جبکہ این اے 189پر سابق ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے ایم ایم اے کے امید وار خواجہ مدثر المحمود کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پشاور واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ہارون بلور میرا بھتیجا تھا اور کو ئی ایسا نہیں ہو گا جس نے اس واقعہ پر افسوس نہ کیا ہو انہوں نے کہا کہ دس سالوں سے ریاستی قوت کو جھونک دیا ہے قیام امن کے لئے اور بار بار یہ دعوے کہ ہم کامیاب ہو ئے پھر یہ صورتحال کیوں اور ہمارے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں پر سوالیہ نشان چھوڑ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ فراہم کر نا ریاستی ذمہ داری ہے اور ایسی صورتحال میں کون جا ئے گا الیکشن میں ہم سب کو اس وقت ہدایات ہیں پولیس اور اداروں کی طرف سے کہ اپنی حفاظت کر نی ہے جبکہ جو تھوڑی بہت سیکیورٹی تھی وہ واپس لے لی گئی ہے اس صورتحال میں جب آپ سیاستدانوں کو نہتا کر دیں گے اور دہشت گرد دندناتے پھریں گے تو کون محفوظ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں الیکشن کے عمل سے باہر تو نہیں رہ سکتے آئین کے تحفظ کا ہم نے حلف اٹھایا ہے ہم اپنی جدو جہد جمہوری عمل کے لئے جاری رکھیں گے ۔

تحصیل سطح پرڈومیسائل کے اجراءکا سلسلہ شروع ،تحصیل سنٹر کوٹ چھٹہ کا باقاعدہ افتتاح
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان میں تحصیل سطح پرڈومیسائل کے اجراءکا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل سنٹر کوٹ چھٹہ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محسن اوردیگر موجود تھے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ گھرکی دہلیز پر لوگوں کے ڈومیسائل کا اجراءہو جس کے تحت تحصیل سطح پر ڈومیسائل سنٹرز قائم کیے جا رہے ہےں انہوںنے کہاکہ تحصیل سطح پر ڈومیسائل بننے سے عوام کی معاشی و سفری مشکلات کم ہونے کے ساتھ وقت اور پیسے کی بچت ہو گی ڈپٹی کمشنر نے عملہ کو ہدایت کی کہ بر وقت کاغذات جمع کرانے والوں کو اسی روز ڈومیسائل فراہم کر دیا جائے عوام کی رہنمائی اورکاغذات کی تکمیل کیلئے شیڈول باقاعدہ طو رپر آویزاں ہونے چاہئیں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سائلین سے بھی گفتگو کی اور فراہم سہولیات کے بارے میں استفسار کیا علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹ چھٹہ میں اجلاس طلب کر کے ریونیو عملہ سے با ت چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی یقینی بنائی جائے زیر التواءوراثتی اور تقسیم کے انتقالات بروقت نمٹائے جائیں تحصیل کے تمام مواضعات کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے آن لائن کیا جائے انہوںنے کہاکہ غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ریونیو عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے اس موقع پر بتایاگیاکہ تحصیل کے 100مواضعات کو آن لائن کر دیاگیاہے دیگر کیلئے کام کیا جارہاہے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا سیلاب کے حوالے سے حساس اور نشیبی علاقوں کا دورہ
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے سیلاب کے حوالے سے حساس اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا جے ہیڈسپرجھکڑ امام شاہ اور دیگر علاقوں کے معائنہ کے دوران محکموں کی طرف سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی تونسہ امتیاز محسن ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی معلومات حاصل کیںڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید طریقہ سے پانی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہاہے اس موقع پر بتایاگیاکہ محکمہ انہار کی طرف سے بھاری مشینری موقع پر فراہم کر دی گئی ہے پتھروں کا اضافی ذخیرہ محفوظ کرنے کے ساتھ عملہ کو موجودہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محسن نے انتظامات اورگزشتہ سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کے پولنگ سٹیشنز گورنمنٹ مڈل سکول حاجی کماند ، جھوک اترا اور دیگر کا بھی دورہ کیا سکیورٹی کے مختلف پہلووں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ چار دیواری ، پانی ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی چیک کی علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت جھوک اترا اور تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا بھی اچانک معائنہ کیا لواحقین ، ڈاکٹرز اور سٹاف سے فراہم سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کر کے ضروری ہدایات جاری کیں

چھ لاکھ 12ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم 6اگست سے شروع ہو گی جس میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ 12ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے 1559ٹیموں پر مشتمل 3382افرادی قوت فرائض انجام دے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کی کامیابی کیلئے ممکنہ اقدامات ابھی سے مکمل کیے جائیں گزشتہ مہم کو دیکھتے ہوئے ٹیموں کو تیار کیا جائے مہم کے دوران ضلع کی حدود میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلائے جائیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مہم کی کامیابی کیلئے 1396موبائل ٹیمیں ، 97فکسڈ اور 66ٹرانزٹ ٹیموں کے علاوہ 283ایریا انچارج اور 78یونین کونسل ایم اوز تعینات کیے گئے ہیں گزشتہ مہم میں چھ لاکھ 12ہزار ٹارگٹ سے زائد چھ لاکھ 29ہزار 196بچوں کو قطرے پلائے گئے اور ضلع کے مختلف علاقوں میں 14 ایل کیو ایس ہوئے اور تمام پاس ہوئے علاوہ ازیںخسرہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع میں خسرہ سے بچاﺅ کی 12روزہ مہم 15اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں چھ ماہ سے سات سال تک کے پانچ لاکھ 93ہزار 109بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے جائیں گے جس کیلئے مائیکروپلان ترتیب دیا جارہاہے خسرہ مہم میں 368آوٹ ریچ ٹیم، 422ماہر افراد اور 884ٹیم اسسٹنٹس کے علاوہ 74فکسڈ ٹیمیں اور 10608سوشل موبلائزرحصہ لیں گے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں محمد اقبال مظہر مہار ، فاروق صادق ، اے سی کوٹ چھٹہ امتیاز محسن ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خلیل ، رسالدار خرم کھوسہ ، ڈسٹرکٹ انچارج پی ایچ ایف ایم سی زاہدہ نواز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر عابد ، ایس این اے محمد معظم چشتی ، محمد رضوان جمیل ، سید سجاد حسین نقوی او ردیگر موجو دتھے

انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،21افراد کو شوکازنوٹسز جاری
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان میںانتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تین امیدواروں کو وضاحت کیلئے 14جولائی کو ڈپٹی کمشنر آفس میں بلالیاگیا چیئرمین ضلع کونسل سمیت آٹھ چیئرمین یونین کونسل کا آج 13جولائی کو شوکاز نوٹسز پر موقف سنا گیا مجموعی طو رپر ضلع میں 21افراد کو شوکازنوٹسز جاری کیے گئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہاکہ انتخابات کیلئے مہم چلانا امیدواروں کا حق ہے تاہم غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی انہوںنے کہاکہ ضابطہ اخلاق کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹیمیںکام کر رہی ہیں سوشل اور دیگر میڈیا کی بھی نگرانی کی جارہی ہے دریں اثنا ڈی ایم او علی اکبر بھٹی نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میںچیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر کھوسہ ، یونین کونسلز چیئرمین فہیم اللہ مستوئی ، ایوب خان جروار ، آصف سعید کھوسہ ، رضا خان مریدانی ، سردار صلاح الدین کھوسہ ، سردار محمد خان کھوسہ ، سردار شمائل کھوسہ ، سردار شہباز علی خان کھوسہ سے موقف سنا جبکہ قومی حلقہ کی امیدوار زرتاج گل وزیر اور صوبائی حلقہ کے امیدوار سردار احمد علی دریشک اور سردار محمود قادر خان لغاری کی شوکاز نوٹسز پر سماعت 14جولائی کو ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں گیارہ بجے دن ہو گی

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق 14 جولائی کو ہو گی
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور متعلقہ محکموں کی تیاریوں کو جانچنے کیلئے فرضی مشق 14 جولائی کو نو بجے صبح دریائے سندھ میں غازیگھاٹ کے مقام پر ہو گی جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کریں گے یہ بات سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے یہاں بتائی

تشہیری بینرز ، پینا فلیکس اور ہورڈنگز کی سو فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے علی اکبر بھٹی نے کہاہے کہ ڈیرہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے کا اہم کردار ہے اور نائب قاصد سے لے کر افسر تک سب کو کردارادا کرنا ہو گا تشہیری بینرز ، پینا فلیکس اور ہورڈنگز کی سو فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے انہوںنے یہ بات پی ایچ اے ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈ ائریکٹر جنرل پی ایچ اے علی اکبر بھٹی نے کہاکہ ڈیرہ کے پارکس ، گرین بیلٹس اور لانز کو بہتر کیا جارہا ہے

دو روزہ ڈی جی خان اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 14جولائی سے شروع ہو گا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد کی زیر سرپرستی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی زیر نگرانی دو روزہ ڈی جی خان اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 14جولائی سے شروع ہو گا جس میں ملتان ، لیہ ، راجن پور ، مظفرگڑھ ، بہاولپور او رلودھراں اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی ڈویژنل سپورٹس آفیسر غلام مرتضی کے مطابق ٹورنامنٹ عاصم علی کاکڑ ٹیبل ٹینس کلب کے زیر اہتمام ہو گا آرگنائزر کے فرائض شیخ ہارون سعید اور ایمپائرنگ محمد طفیل بھٹہ ، چودھری غفران ، محمد علی محسن کریں گے علاوہ ازیں صدر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عرفان اللہ ، سیکرٹری شیخ عنبر بشیر ، سید متین شاہ ، ملک احمد شہزاد ایڈووکیٹ ، طارق علی کاکڑ ، حاجی عبدالعزیز اورملک سلیم احمد ایڈووکیٹ مہمانان میں شامل ہو ںگے

مسلم لیگ ن سے بے وفائی کرنے والے اب پی ٹی آئی میں دوغلاپن کررہے ہیں، سردار اویس خان لغاری
ڈیرہ غازےخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کھوسہ سرداروں نے علاقے کی ترقی اور عوام کی عملی خدمت کی ہوتی تو سابقہ الیکشن میں کھوسہ سردار عبرتناک شکست نہ کھاتے ۔مسلم لیگ ن سے بے وفائی کرنے والے اب پی ٹی آئی میں دوغلاپن کررہے ہیں ۔باپ پارٹی ٹکٹ پر اور بےٹا آزاد اُمیدوار دونوں ایک دوسرے کیلئے ووٹ ما نگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر سے ہمدردی ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیاجارہاہے ۔انتخابی مہم میں بھرپور عوا می پذیرائی 25جولائی کو ہماری کامیابی کی نوید ہے ۔لاشاری برادری سمیت دیگر برادریوں کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔لاہور میں میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا تارےخی استقبال ملکی سیاست میں نوازلیگ کی کامیابی کا آغاز ہے۔ان خےالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے این اے 191سے اُمیدوار سابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری پی پی 289سے اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے یونین کونسل نمبر2چاہ سمندری والا چونگی نمبر1پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میزبان سردار نصیر خان لاشاری ،حافظ خادم حسین لاشاری ،ملک غلام رسول کھکھل ،سردار ثناءاللہ وڈانی ،ملک محمد نواز پنوار نے بھی خطاب کیا۔حاجی صادق لاشاری ،سید احمد لاشاری ،عبدالرحمان خان لاشاری ،یاسر وڈانی ،محبوب وڈانی سمیت بڑی تعداد میں برادریوں کے افراد نے جلسے میں شرکت کی ۔ہزاروں افراد نے مسلم لیگ ن کے اُمیداوروں کی حمایت کا اعلان کیا۔سردار اویس خان لغاری ،سید عبدالعلیم شاہ کو چوک چورہٹہ سے جلسہ گاہ تک جلوس کی صورت میں لایا گیا۔

کامیابی ملی تو عوامی مسائل حل کرونگا ،سابق ڈپٹی میئر شےخ اسرار احمد
ڈیرہ غازےخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)انتخابی مہم میں بھرپور عوامی حمایت مل رہی ہے ۔شیخ برادری سمیت دیگر برادریوں کی حمایت حاصل ہے۔کامیابی ملی تو عوامی مسائل حل کرونگا اور ڈیرہ غازیخان کو ڈیرہ پھلاں دا سہرا بناﺅنگا ان خیالات کا اظہار آزاد اُمیدوار سابق ڈپٹی میئر شےخ اسرار احمد ، سابق چیئرمین بلدیہ شےخ لیاقت رفیق، سرفرازاللہ والا نے اپنے حلقہ میں ماچھیاں والی ہٹی پر کارنر مےٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پتافی ،ماچھی برادی کے معززین نے شےخ اسرار احمد کی حمایت کا اعلان کیا شےخ اسرار احمد نے کہا کہ کسی صورت میں بھی الیکشن سے دستبردار نہیں ہونگا۔میری انتخابی مہم میں عوام مجھے بھرپور طریقے سے سپور ٹ کررہے ہیں اور 25جولائی کو کامیابی مجھے ملے گی ۔میں کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور بھرپور عوامی خدمت کرونگا۔

پاکستان تحریک انصاف کو ہائی جیک نہیں کیاجاسکتا
ڈیرہ غازےخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف کو ہائی جیک نہیں کیاجاسکتا ۔پی ٹی آئی کے حامی بلے کے نشان پر مہر لگائےں ۔نودولیتے اُمیدوار کے دھوکے میں نہ آئےں۔25جولائی کو پی ٹی آئی کی کامیابی نیاپاکستان کے قیام کو ممکن بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر محمد اکبر عطائی ترین نے اپنے بیان میں کیاہے ۔انہوں نے کہا جوآزاداُمیدواران پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے اور عمران خان کی فوٹو لگا کر اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ بالٹی یاجیپ سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں یہ دونوں آزاد اُمیدوار ہیں جنہیں عوام مستر د کرچکے ہیں دونوں پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں پی ٹی آئی کے حامی صرف بلے کے نشان پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کے اُمیدوار وں کو کامیاب کرائےں۔

دین اور دنیا میں کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ ﷺ مشعل راہ ہے ،کمشنر ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن راناگلزار احمد نے کہا ہے کہ دین اور دنیا میں کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ ﷺ مشعل راہ ہے قرآن پاک میں نماز کی وقت پر ادائیگی کی تاکید کی گئی ہے انہوںنے یہ بات کمشنر ہاوس میں تزئین وآرائش شدہ مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی قبل ازیں انہوں نے ایئر کنڈیشنڈ مسجد کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی، ایڈیشنل کمشنرزرانا شوکت علی ، اظفر ضیاء، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس ملک محمد رفیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی ، لاءآفیسر چودھری محمد اکرم ، منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی یونس کھتران ، ڈویژنل ناظر محمد فاروق کے علاوہ مظہر شیرانی ، نجم الحسن ، گلزا راحمد ، ڈی بی اے شہزاد قدیر اوردیگر افسران موجود تھے کمشنر رانا گلزار احمد نے کہاکہ مسجد اللہ تعالی کا گھر ہے پانچ وقت کی باجماعت نماز کے علاوہ قرآن خوانی اور دیگر بابرکت سعادتیں حاصل ہوتی ہیں کمشنر ہاوس میں باقاعدہ مسجد نہ ہونے سے ملازمین کو مشکلات درپیش تھیں مسجد کی تعمیر سے پانچ وقت کی باجماعت نماز کی سعادت حاصل ہو گی

دینی تشخص کے تحفظ کے لئے عوام متحدہ مجلس عمل کو انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں
ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اور متحدہ مجلس عمل کے ا±میدوار 289شیخ عثمان فاروق نے کہا ھے کہ پاکستان کے دینی تشخص کے تحفظ کے لئے عوام متحدہ مجلس عمل کو انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں۔غازی کالونی میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے دینی قوتوں کا اتحاد ھے اور الیکشن میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں سابقہ منتخب نمائندوں نے کرپشن اور بدعنوانی کے نئے ریکارڈ قائم کرکے اپنی پراپرٹی اور دولت میں اضافہ کیا جبکہ عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم رھے۔نالی سولنگ اور تعمیراتی منصوبوں میں گھپلوں کے باعث شہر میں سیم اور گندگی پھیل رہی ھے۔ان مسائل کا حل یہ ھے کہ عوام متحدہ مجلس کو کامیاب بنائیں اور کتاب کے نشان پر مہر لگائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر ماڈل ٹاو¿ن میاں فہیم اکبر ایڈووکیٹ ،قاری فہد عزیز بلوچ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان شہر کے عوام بیدار ہرگئے ہیں اور اس بار عوام مجلس عمل کو کامیاب بنائیں گے۔اہل علاقہ نے اس موقع پر حمایت کا اعلان کیا۔

اب ووٹ اسے ملے گا جو ہمارے اس بنیادی حق کو پورا کرے گا،، محمد شبلی شب خیز
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے اب ووٹ اسے ملے گا جو ہمارے اس بنیادی حق کو پورا کرے گا ہمارے ہاں دو سکول ہیں جو کہ حکومتی اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کا شکار ہیں ہمارے سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بڑھانی چاہیے پرائمری کو مڈل ، اور مڈل کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کیا جائے اکیسویں صدی میں بھی ہماری نسل نو ع تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہے اور بھیڑ بکریاں اور کہیں مزدوریاںکرنے پر مجبو رہیں کالو خان بزدار بستی سلیمان میں اعلان عمل تعلیمی بیٹھک میں اپنا مطالبہ پیش کر رہے ہیں ،ریجنل کمپیئن آرگنائزر محمد شبلی شب خیز نے تعلیمی بیٹھک میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے ،تعلیمی نظام جس قدر پختہ اور مضبوط ہوگا قوم اس قدر مضبوط اور ترقی یافتہ ہو گی تعلیم کے بغیر کسی قوم نے ترقی نہیں کرنی ، ڈیرہ غازیخان میں بد قسمتی سے تعلیمی ترقی پر خاص توجہ نہیں دی گئی ، ڈیرہ غازیخان میں 88%گورنمنٹ سکول لائبریری جیسی سہولت سے محروم ہے ڈسٹرکٹ میں 240سکولوں میں بجلی کی سہولت موجود نہیں 50%سکول سائنسی تجربہ گاہوں سے محروم ہیں 506سکول کھیل کے میدانوں سے محروم ہیں اب عوام کو اپنے سیا سی نمائندوں سے سوال کرنا چاہیئے کہ وہ ان کے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کیا اقدامات کریں گے اب ان عوامی نمائندوں کو ڈیلیور کرنا ہو گا دوسری صورت میں عوام ووٹ کی پرچی سے ان کو مسترد کر دے گی عوامی نمائندے عوام کے ووٹ سے اسمبلیوںمیں پہنچتے ہیں اگر وہی اپنے حلقے کی عوام کو تعلیمی جیسے بنیادی حق سے محروم رکھیں گے تو اگلی مسترد کر دیئے جائیں گے

شہر کو خوبصورت بنانا نہ صرف انتظامیہ بلکہ شہریوں کا بھی حق ہے ،سرپرست اعلیٰ پنجاب مرکزی انجمن تاجران
ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) سرپرست اعلیٰ پنجاب مرکزی انجمن تاجران میاں جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانا نہ صرف انتظامیہ بلکہ شہریوں کا بھی حق ہے اپنے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ شہر کی صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ مرکزی انجمن تاجران کا ہر عہدیداران و کارکن جن میں چوہدری ریاض احمد ، فدا حسین ، محمد انور ، ملک ساجد حسین ، حاجی محمد صدیق ، محمد زبیر نظامی ، شیخ محمد بلال ، محمد کلیم ، صادق بانی ، جاوید اسحاق و دیگر شامل ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور عوام الناس میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں آگاہی پھیلائیں گے انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے شہر ڈیرہ غازیخان کو صاف ستھرا رکھنے اور کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کا عزم کیا ہے ہم انکے اس مشن میں بھر پور ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ڈالنے کی بجائے ایک جگہ پر اکھٹا رکھیں بلدیہ کی ٹیم خود آکر وہاں سے وہ کوڑا اٹھائے گی اس سے نہ صرف ہمارا شہر صاف ستھرا ہو جائے گا بلکہ گندگی کے ڈھیر سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوگا ۔

غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر تیار کر نے اور بیچنے والوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کا مطالبہ
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئر مین ملک محمد عرفان کھوکھر نے ایل پی جی ڈیلرز ڈیرہ کے صدر میاں محمد ایوب ،چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ اور سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ناقص سلنڈر کی وجہ سے اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اس کے ذمہ دار گوجرانوالہ میں قائم 400سے زائد ناقص سلنڈر تیار کر نے والے کارخانے ہیں حکومت فی الفور کریک ڈاﺅن کر ے اور غیر معیاری سلنڈر تیار کر نے والے اور بیچنے والے افراد کے خلاف ٹھوس کاروائی کر تے ہو ئے غیر معیاری سلنڈر قبضہ میں لے کر فوری طور پر تلف کرائے اس سلسلہ میں ہماری تنظیم غیر قانونی کاروبا ر کرنے والوں کے مکمل خلاف ہے اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لئے کی جا نے والی کاروائی کا ساتھ دیں گے مرکزی چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں ڈیلرز کو اس سلسلہ میں آگاہی مہم چلائی ہے اور سیفٹی اقدامات پر تربیتی کنونشن بھی کرائے ہیں انہوں نے بتایا کہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور قوت خرید میں کمی کو دیکھتے ہو ئے ہماری تجویز پر اوگرا نے تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 2،4اور 6کلو کے اپنے معیاری سلنڈرز بنانے اور مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کی اور اس کا با ضابطہ سرکلر جاری کیا لیکن ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں نے اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا یہ غریب آدمی کا فیول ہے حکومت غریب آدمی کو سستے ایندھن کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے اور ایل پی جی سیکٹر پر عائد اضافی ٹیکسز کا خاتمہ کرے اور ایل این جی کے برابر اس سیکٹر کو بھی مراعات دی جا ئیں انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کو ہر طرح سے ٹیکسوں میں رعایت جبکہ ایل پی جی پر ٹیکسوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کا ایندھن مہنگا کیا جا رہا ہے جبکہ ہم نے ایل پی جی مافیا کا سر قلم کر کے ایل پی جی کی قیمتوں کو کم کر نے کے لئے اقدامات کے لئے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے فرق کو کم کر کے آج سپلائی 12/1/2لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ دو سال پہلے 5لاکھ ٹن تھی حکومتی ریونیومیں اضافہ اور عوام کو ریلیف دیا گیا ہے تاہم حکومتی سطح پر بھی اقدامات کی ضرورت ہے انہوںنے جنوبی پنجاب میں ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف پولیس کی مداخلت کی سختی سے مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کاروائی کا پولیس کو کو ئی اختیار نہیں یہ صرف اسسٹنٹ کمشنر ز اور سول ڈیفنس محکمہ کاروائی کر سکتا ہے جبکہ یہاں پولیس نے بلاوجہ اس سیکٹر کو حراساں کر کے کمائی ذریعہ بنا لیا ہے ہم بھتہ خوری کی مذمت کر تے ہیں انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ریجنل پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن کے بعد ہمیں وقت دیں اور ہمارے رجسٹرڈ منظور شدہ ڈیلرز کو درپیش مسائل اور حراساں کئے جا نے کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور سب ڈسٹری بیوٹرز ،منظور شدہ ڈیلرز کے علاوہ ایل پی جی کی فروخت غیر قانونی ہے اور سبزی اور ہارڈویئر کی دکانوں پر فروخت ہو نے والے سلنڈر کو قبضہ میں لے کر سخت کاروائی کی جا ئے اور صرف سرٹیفائیڈ سلنڈرز کی فروخت یقینی بنائی جا ئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں