74

پاکستان پھر جیت گیا، ہم وطنوں کا شکریہ: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاکستان اپ ڈیٹس) پاکستان پھر جیت گیا، ہم وطنوں کا شکریہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ، قوم نے ہر قسم کا پراپیگنڈا مسترد کر دیا۔ دنیا نے پاک فوج کے لیے پیار اور احترام دیکھ لیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرکے پاک فوج کے خلاف گھناؤنے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قوم کی جانب سے جوانوں کو پھول پیش کرنے اور محبت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج دنیا نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے عوام کی محبت دیکھ لی اور عوام نے منفی قسم کا پراپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے اور ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کے لیے وقف ہیں، آج ایک بار پھر پاکستان کی فتح ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے ہر حصے میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انتخابی عمل کو سیکیورٹی دینے، اسے شفاف اور محفوظ بنانے کے انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں