73

معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ،سٹی مئیر کے گارڈ کی فائرنگ ،2افراد شدید زخمی،لواحقین کا روڈ بلاک کر کے سٹی مئیر کے خلاف احتجاج،،،ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال(رانا محمد یحی فاروقی سے) معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ،سٹی مئیر کے گارڈ کی فائرنگ ،2افراد شدید زخمی،لواحقین کا روڈ بلاک کر کے سٹی مئیر کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق باہر والا اڈہ سٹی مئیر کے پٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی پر سٹی مئیر کے گارڈ اور فیصل وغیرہ دو افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا طیش میں آکر سٹی مئیر اسد علی خان بلوچ کے گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فیصل وغیرہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے دو نوں زخمی روڈ پر پڑے رہے کسی نے ان کے پاس جا نے کی جرت نہ کی کچھ دیر بعد ریسکیو اور پو لیس موقع پر پہنچ گئی رسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ اپنی گاڑیاں اور ریڑھیاں چھوڑ کر بھاگ گئے واقعہ کے بعد زخمیوں کے لواحقین نے روڈ بلاک کر کے سٹی مئیر اسد علی خان بلوچ کے خلاف شدید احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سٹی مئیر کے خاص بندوں کو سٹی مئیر نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے اس سے پہلے بھی وہ لوگوں کو ڈراتے رہتے ہیں اور پو لیس سٹی مئیر کے بندوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) انتخابی سرگرمیوں کے خاتمے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام سست روری کا شکار، کچھ علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور گندگی دیکھنے میں آرہی ہے، دوسری جانب شہر بھر کی تمام شاہراہوں اور چوراہوں پر صفائی نہ ہونے سے دھول اور مٹی گزرنے والوں خصوصاً سانس کے مریضوں کیلئے مشکلات کا باعث بننے لگی۔ میونسپل کارپوریشن اہلکاروں کی سستی کے باعث ان علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ میونسپل کارپوریشن سے شکایات کرتے نظر آرہے ہیں۔ اندرون شہر کے ساتھ ساتھ غلہ منڈی ،منظورکالونی ،پیپلز کالونی ،محلہ راجپورہ،موروالا چوک ،ہائی سٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں اکثر جگہوں پر کوڑا کرکٹ اور سیوریج کا پانی نظر آتا ہے، شہری سماجی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)شہر بھر میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، مجسٹریٹ و متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی سے ساہیوال میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ اسلام آباد سے بڑھ گئے، عوام کی دہائی۔ شہر اور گردونواح میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام بلبلا اٹھے۔ آڑھتیوں اور پھل و سبزی فروشوں کی جانب سے من مانے ریٹس وصول کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ساہیوال شہر میں سبزی اور پھلوں کے ریٹس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی بڑھ چکے ہیں،آم پیدا کرنیوالے علاقے میں ہی آم کے نرخ انتہائی بلند ہیں۔ اس ضمن میں دوکاندار و ریڑھی بان پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں خودساختہ اضافے کا ذمہ دار سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو قرار دیتے ہیں۔ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر، مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے اس ضمن میں بار بار کارروائی کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے لیکن ان حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں خودساختہ اضافہ کے خلاف کوئی کارروائی دیکھنے میں نہ آرہی ہے۔ عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹواسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹ، مارکیٹ کمیٹی حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور ساہیوال میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کو کنٹرول کریں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) جعلی دستاویزات تیار کر نے پر 6افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کچہری میںاکبر علی وغیرہ 6افراد نے جعلی دستاویزات تیار کر کے عدالت میں پیش کئے جس پر پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کر نے والے 6افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محلہ فرید گنج میں زوہیب وغیرہ 6افراد نے احسن اعجاز کو جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھے فائر مارے خوش قسمتی سے وہ بچ گیا جس پر پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) نا معلوم عورت کی نہر سے نعش برآمد ۔تفصیلات کے مطابق نئی آبادی جھال روڈ پر نعیم یوسف اپنے مویشی دیکھنے کے لئے گیا تو نا معلوم عورت کی نعش تیرتی ہوئی آرہی تھی جس کو ریسکیو 1122نے باہر نکالا جسے کسی نا معلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھا پو لیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالہ چلا نے والا ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق6/96آر میں علی شان ٹریکٹر ٹرالہ تیز رفتاری لاپرواہی سے چلا یا جس پر پو لیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ میں خرم شہزاد وغیرہ 2افراد نے کوثر پروین کو نشہ آور چیز پلا کر اسکے ساتھ زنا حرام کاری کی جس پر پو لیس نے کوثر پروین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) نا معلوم ملزمان نے شہری سے نقدی و مو بائل فون چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق محبوب الحسن ساہیوال شہر سے اپنے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ جب وہ 9/187ایل کے قریب پہنچا تو 5نا معلو م ملزمان کار پر آ گئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی و مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے پو لیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) خاتون کی عصمت دری کر نے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق 4/56آر میں نثار نے زینب کے گھر زبر دستی داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیں اور عصمت دری کی جس پر پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) سرکاری موگہ توڑنے والے 52افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق 4/64آر میں تنویر وغیرہ 52افراد نے سرکاری موگہ توڑ کر پانی چوری کیا جس پر پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)شہری کو اغواءکر نے پر 15افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق 6/102اے آر میں قدیر احمد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ یاسر جا وید وغیرہ 15افراد نے اسے اغواءکر کے اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر پو لیس نے قدیر احمد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)انتخابی سرگرمیوں کے خاتمے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام سست روری کا شکار، کچھ علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور گندگی دیکھنے میں آرہی ہے، دوسری جانب شہر بھر کی تمام شاہراہوں اور چوراہوں پر صفائی نہ ہونے سے دھول اور مٹی گزرنے والوں خصوصاً سانس کے مریضوں کیلئے مشکلات کا باعث بننے لگی۔ میونسپل کارپوریشن اہلکاروں کی سستی کے باعث ان علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ میونسپل کارپوریشن سے شکایات کرتے نظر آرہے ہیں۔ اندرون شہر کے ساتھ ساتھ غلہ منڈی ،منظورکالونی ،پیپلز کالونی ،محلہ راجپورہ،موروالا چوک ،ہائی سٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں اکثر جگہوں پر کوڑا کرکٹ اور سیوریج کا پانی نظر آتا ہے، شہری سماجی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ) شہر بھر میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، مجسٹریٹ و متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی سے ساہیوال میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ اسلام آباد سے بڑھ گئے، عوام کی دہائی۔ شہر اور گردونواح میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام بلبلا اٹھے۔ آڑھتیوں اور پھل و سبزی فروشوں کی جانب سے من مانے ریٹس وصول کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ساہیوال شہر میں سبزی اور پھلوں کے ریٹس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی بڑھ چکے ہیں،آم پیدا کرنیوالے علاقے میں ہی آم کے نرخ انتہائی بلند ہیں۔ اس ضمن میں دوکاندار و ریڑھی بان پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں خودساختہ اضافے کا ذمہ دار سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو قرار دیتے ہیں۔ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر، مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے اس ضمن میں بار بار کارروائی کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے لیکن ان حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں خودساختہ اضافہ کے خلاف کوئی کارروائی دیکھنے میں نہ آرہی ہے۔ عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹواسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹ، مارکیٹ کمیٹی حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور ساہیوال میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کو کنٹرول کریں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکے۔

ساہیوال(بیورورپورٹ)سٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری صغیر انجم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جدوجہدنے ملکی تاریخ کا رخ موڑ کر باریوں والی سیاست کا خاتمہ کر دیا‘ حق اورسچ کی خاطرعوامی شعوربےدارکرنے مےں مےڈےاکاکردارمثالی ہے۔ پی ٹی آئی کی ملک بھر سے عظیم کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد خواہ وہ دھرنوں کی صورت میں ہو‘ احتجاج کی صورت میں یا انتخابات کی صورت میں پی ٹی آئی کی انتھک محنت اورمسلسل جدوجہد کے نتیجے میں مضبوط ترین مافیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑااس کا کریڈٹ بلا شبہ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے عوام کو اپنا حق چھین کر لینے اور تبدیلی کا شعور دیا‘ عمران خان نے قوم کو ذہنی طور پر کرپٹ اشرافیہ سے نجات کے لئے تیار کیا‘ انہوں نے کہا کہ عوام نے ختم نبوت کے قانون کے ساتھ غداری کرنے والوں‘ بھارتی نظریے کو پروموٹ کرنے اورقومی دولت کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ووٹ دے کر اپنا حق ادا کیا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں