41

سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

ریاض(پاکستان اپ ڈیٹس )سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔سعودی فوج کے ایک ذریعے کے مطابق یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں