96

قیام پاکستان کے مخالفین کا یوم آذادی نہ منانے کا اعلان غداری ہے: صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف ضمیر کے نہیں کرپشن کے قیدی ہیں۔ قیام پاکستان کے مخالفین کا یوم آذادی نہ منانے کا اعلان غداری ہے۔ محب وطن پاکستانی اس بار پہلے سے بھی زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جشن آذادی منائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کا ہر عہدیدار اور ہر کارکن یوم آذادی کے موقع پر ایک پاکستانی جھنڈا اور ایک پودا لگائے گا۔ شہباز شریف کی یوم آذادی نہ منانے پر فضل الرحمن کی حمایت شرمناک ہے۔ الیکشن میں ہارنے والے بلاوجہ فوج کو تختہ مشق بنا رہے ہیں۔ نظریہ پاکستان پر ثابت قدم رہنا ضروری ہے۔ نواز شریف جیل جانے کے بعد چپ کا روزہ رکھ کے مک مکا کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں یوم آذادی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد تضادات کا شکار ہے۔ کمزور احتجاج نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ معاف کروائے گئے قرضے واپس لے کر ڈیمز تعمیر کئے جائیں۔ کرپشن فری پاکستان کے لئے بلا امتیاز احتساب وقت کا تقاضا ہے۔ نواز شریف کو بھارت سے دوستی کی خواہش لے ڈوبی ہے۔ عمران خان کو روایتی طرز حکمرانی سے دامن بچانا ہو گا۔ سٹیٹس کو کا خاتمہ نہ ہوا تو نیا پاکستان نہیں بن سکے گا۔ اللہ کرے نئی حکومت ملک کے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کر دے۔ فضل الرحمن نے یوم آذادی نہ منانے کا اعلان کر کے کانگریسی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کرپٹ مافیا کے ساتھ مک مکا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ یوم آذادی کے موقع پر ہر شہر میں پاکستان زندہ باد کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان تحریک پاکستان کے راہنماوں کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور پاکستان کو عظیم تر بنانے کی جدوجہد کا تجدید عہد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں