173

وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداءکا لہو شامل ہے: پروفیسر حافظ محمد سعید

گوجرانوالہ(پاکستان اپ ڈیٹس )امیر جماعةالدعوة پاکستا ن پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداءکا لہو شامل ہے۔ حکمرانوںنے قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کئے گئے عہد کو پورا نہیں کیا۔پاکستانی قوم کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد و بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ عوام کا ہر طبقہ ملک و ملت کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کے تحفظ کا مشن لیکر میدان سیاست میں آئی ہے۔ کارکنان ملک کے کونے کونے میں نظریہ پاکستان کو اجاگر کریں اور قوم میں قیام پاکستان والا جذبہ بیدار کیا جائے۔وہ مرکز اقصیٰ گوجرانوالہ میں ملی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کررہ تھے۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، شاہد عبدالحمیدودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ قرآن ہر دور اور ہر قسم کے حالات میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ کہ ہم نے اسلام کو نماز، روزہ تک محدود کر رکھاہے قومی و بین الاقوامی سطح کے معاملات میں اسلامی تعلیمات سے رہنمائی نہیں لی جاتی۔ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری اپنی عقل، سوچ اور فکر کے مطابق فیصلے کرنا نہیں مسلمانوں کو اللہ کے دین پر جمع کرنا ہے اگر ہم ایسا کریں گے تو ہر حال میں اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہو گی۔ اہل پاکستان کو لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر متحد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت جن مصائب اور مشکلات سے دوچار ہے اس کا سب سے بڑا سبب اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی ہے۔ پاکستان بھی ان دنوں جن مسائل میں الجھا ہوا ہے اس کی بڑی وجہ بھی قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے۔ پاکستان بناتے وقت لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں اس مقصد کیلئے دی تھیں کہ ہم انگریز سے آزادی اور ہندو سے علیحدگی اختیار کر کے یہاں اسلامی نظام نافذ کریں گے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ جب نعمت کے طور پر مسلمانوںکو الگ خطہ مل گیا تو اللہ تعالیٰ سے کئے گئے عہد توڑ دیے گئے جس کی سزا پاکستان کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں بھگتنا پڑی۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں منصوبہ بندی کے تحت یہاں باہم لڑائی جھگڑوں کا ماحول پیداکرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں اپنی اندرونی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اورکشمیریوں کی قربانیاں ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد ، شاہد عبدالحمید و دیگر نے کہاکہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں ‘ اسے مضبوط و مستحکم کریں اور مظلوم کشمیری مسلمانوںکی مددوحمایت کی جائے تاکہ ان کی عزتوں و حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں:پروفیسر حافظ محمد سعید
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں اوروطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی اور تمام آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نبی اکرم ﷺ نے جب اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی تو مسلمانوں کو تمام مذاہب کے احترام کا حکم دیا۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی قیام پاکستان کے وقت وطن عزیز میں اقلیتوں کیلئے یکساں حقوق فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ ہم بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھنا اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں