200

ملی مسلم لیگ کے تحت فیصل آباد میں شجرکاری مہم کاآغاز

فیصل آباد(عثمان صادق)ملی مسلم لیگ کی جانب سے فیصل آباد میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا۔سیکرٹری جنرل ملی مسلم لیگ شیخ فیاض احمد نے پودے لگاکر مہم کاباقائدہ افتتاح کیا۔ملی مسلم لیگ کی جانب سے ماحول کی سرسبز وشاداب بنانے اورموحولیاتی آلودگی پر قابوں پانے کے سلسلے میں ضلع بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیاگیا۔اس موقع پر شیخ فیاض احمد کاکہنا تھا کہ ہماری تنظیم کی جانب سے ضلع بھر میں5 لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے۔جس کے سلسلے میں فیاض احمد نے چھوٹی ڈی گراونڈ،چوہدری شبیراصغر سابقہ امیدوارقومی اسمبلی 110سلطانیہ پارک،رابعہ مختار سابقہ امیدوارقومی اسمبلی 107غلام محمد آباد،ملک پور ناصر بٹ،مسلم ٹاون خالد محموداور مدنی چوک تا ناولٹی پل میں پودے لگاکر مہم کا آغاز کیا گیا۔شیخ فیاض احمدنے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے بے حد ضروری ہیں جس سے ماحول پرخوبصورت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورکاربن ڈائی آکسائیڈ میں بھی کمی واقع ہے،پودے لگانے کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں