43

سیاحوں کا 14اگست کو فورٹ منرو کا رخ،، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے،،کمشنر ڈیرہ،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ 14اگست کو سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے سیاحوں کی سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے بجلی مسلسل فراہم کر کے واٹر سپلائی ممکن بنائی جائے رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے بی ایم پی ، بلوچ لیوی اور ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں انہوںنے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر علی اکبربھٹی ، ایڈیشنل کمشنر رانا شوکت علی ، پولیٹیکل اسسٹنٹ اعجاز خالق رزاقی،ڈائریکٹر جنرل فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسفند یارجنجوعہ،اے سی جی محمد طیب،ایکسئین میپکو عرفان جھکڑ،این ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔کمشنر رانا گلزار احمد نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر فورٹ منرو واٹر سپلائی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے فورٹ منرو تک ٹریفک کی روانی کے بہترانتظامات کیے جائیں ریسکیو 1122 کی سڑک کے اہم مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرنے کے ساتھ موبائل ٹیمیں تعینات کی جائیں، این ایچ اے روڈ کے توسیعی کام کو منصوبہ بندی سے کرے تتاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔پولیس اور بی ایم پی اہم مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرکے متحرک عملہ تعینات کرے ٹریفک مسائل بروقت حل کرے۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے بعد فورٹ منرو میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز اور موثر آپریشن کیا جائے۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام و ترقی کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی پیدا کر کے وطن عزیز کی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے آزادی آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی وطن اورآزادی کی حفاظت کیلئے ملک کے اندر موجود تخریب کار اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا انہوںنے ان خیالات کااظہار آرٹس کونسل میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ فیملی سٹیج شو سے صدارتی خطاب میں کیا انہوںنے کہاکہ ملک کو لسانی اور مذہبی تفریق سے پاک کرنا ہو گا آر پی او محمد عمر شیخ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی فورسز قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہیں ان کا دست و بازو بننے کیلئے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھی جائے مشکوک سرگرمیاں نظر آنے پر انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی جائے ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفر ضیاءاور سٹیج سیکرٹری محبوب حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ زندہ قومیں قومی تہوار شان و شوکت سے مناتی ہیں آج کے پروگرام میں ہر شعبہ زندگی کی نمائندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی کے علاوہ یونس کھتران ، شعیب رضا ، ثنا محمد اور دیگر افسران او رفیمیلیز نے شرکت کی
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)جشن آزادی تقریب کے سلسلے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل میں تحریک پاکستان کے موضوع پر فیملی شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی جی خان آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے فنکاروں شاہدہنی ، آصف خواجہ ، ارشد بزدار ، مجاہد اعجاز ، ایاز شاہ ، زوہا صادق ، ردابلوچ اور سجاد کھوکھر نے میں بھی پاکستان ہوں کے موضوع پر اصلاحی ڈرامہ پیش کیا اسی طرح صائم پروڈکشن مظفرگڑھ کے فنکاروں علی شاہ ، فردوس ، معین رنگ رنگیلا، فہیم عباس ، شاہین اختر ، رضوان شاہ ، قیصر خان ، اسد ، عاقب اور ریاض احمد نے دستک ، مظفرگڑھ آرٹسٹ ایسوسی ایشن اور غازی ایسوسی ایشن کے فنکاروں بلال اعوان ، غضنفر ولیکا، آصف سعیدی ، ظفر ، شیخ اسماعیل ، امجد سلطان ، ندیم طارق، آسیہ مشتاق اور ام ہانی نے ہم سب کا پاکستان کے موضوع پر سبق آموز کہانی پیش کی فنکاروں نے قیام پاکستان ، سے قبل مسلمانوں پر انگریزاور ہندووں کے ظلم ، مسلمانوں کی جدوجہد ،ملک کی موجودہ صورتحال کو کہانی کے ذریعے پیش کیا

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد ڈی جی کینال اور چشمہ رائٹ بنک کینال میں نہری پانی چوروں کے خلاف اپریشن نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران پر برس پڑے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی سربراہی میں ضلع و تحصیل کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔موثر اور بلا امتیاز کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔کمیٹی کچھی کینال پر تجاوزات کا ایک ماہ کے اندر صفایا بھی کرے گی۔ انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ نہری پانی چوروں کے خلاف موثر آپریشن کیا جائے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے خط و کتابت کی بجائے ملکر کام کریں۔تمام نہروں پر غیر قانونی لفٹ پمپ،پیٹر انجن اور دیگر مشینری ضبط کرکے پانی چوری میں ملوث افراد گرفتار کئے جائیں۔آپریشن اچانک کیا جائے تاکی پانی چوروں کو سامان سنبھالنے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ محکمے اور پولیس ملکرمضبوط کیس تیار کریں اور عدالتوں میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی جائے۔مخالف فیصلوں کے خلاف اپیل بھی کی جا سکتی ہے۔کمیٹیوں میںمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،ایکسئین میپکو،انہار،کچھی کینال،ڈی ایس پی،ایس ایچ او،ریونیو آفیسر،تحصیلدار شامل کئے گئے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،اے سی جی،چیف انجنئیر کچھی کینال ذاکر رحمان،ایس ای نجیب اللہ کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کے مقابلے جاری ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے فٹبال کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی فائنل میچ میںضلع لیہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کو شکست دے دی قبل ازیں ضلع ڈیرہ غازی خان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ضلع مظفر گڑھ کو جبکہ ضلع لیہ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے ضلع راجن پور کو شکست دی دریں اثنا بیڈمنٹن کے مقابلے میں نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے بیڈمنٹن اور اوپن سنگل ایونٹ میں پہلی پوزیشن عاصم کاکڑ نے حاصل کی پریس کلب کے مابین بیڈمنٹن مقابلے میں شاہد پرویز خٹک اور سجاد خان چنوں کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی اسی طرح بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ کے مقابلے میں سٹار بلیو نے پہلی اور ایورگرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی مارشل آرٹ کے مقابلوں کے مہمان خصوصی سربراہ ای لائبریری شفقت رفیق تھے جنوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تائیکوانڈو کے مقابلوں میں اسسٹنٹ کمشنر صدر احمد فراز عمان مہمان خصوصی تھے اور کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کیے ہاکی میچ میں مہمان خصوصی سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر جمشید اقبال اور قانون دان ملک سلیم اقبال تھے علاوہ ازیں ٹیم ایونٹ بیڈمنٹن کے مقابلوں کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان علی اکبر بھٹی نے مویشی منڈی اور قربانی کے جانوروں کے لئے قائم سیل پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا اورفراہم سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھترن، اسسٹنٹ احمد فراز اعوان اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کے مویشی منڈی اور سیل پوائنٹس پر پینے کا پانی روشنی صفائی ،سایہ ا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں عیدالاضحی تک کانگوسے بچا کے لئے سپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈرون کیمرے ، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئر کرافٹ ، اڑنے والے کیمرے ، ہیلی کیمز اور ہر قسم کی میڈیا کوریج کیلئے اڑنے والے غبارے اورآلات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے جو 30ستمبر تک موثر رہے گی علاوہ ازیںعوامی مقامات، ہوٹلز ، ریسٹورینٹ ، پارکس ، کیفے ، کلبز او ردیگر مقامات پر شیشہ حقہ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور نافذ دفعہ 144تیس ستمبر تک موثر رہے گا

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)محکمہ جنگلات ڈیرہ غازیخان نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت فاریسٹ کمپلیکس میں اجتماعی طور پر300 سایہ اور پھلدار پودے لگائے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مہر محمد آصف اور دیگر افسران اور عملہ نے بھی پودے لگائے۔ڈی ایف او نے کہا کہ پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ضلع میں ایک لاکھ 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ٹارگٹ کا بیشتر حصہ مکمل کرالیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کو اعتدال پر لانے کے لئے درخت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔پودے انسان کی صحت اور آکسیجن کے لئے ضروری ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہرفرد کم سے کم ایک پودا لگاکر اس کی دیکھ بھال کرے۔ڈی ایف او رینج منیجمنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف خورشید احمد قیصرانی کے علاوہ فیلڈ اور آفس سٹاف نے بھی پودے لگائے

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہارڈیرہ غازیخان میں نابینا افراد بھی یوم آزادی منانے کےلئے پر جوش ،جشن آزادی ریلی کے سلسلہ میں سڑکوں پر نکل آئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب سے کمیٹی گولائی چوک تک جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں درجنوں نابینا افراد اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءالدین ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک ارشد نے خصوصی شرکت کی ریلی میں شریک بچے بڑے سبھی نے ہاتھوں میں سب ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باز کے نعرے لگاتے ہوئے ٹریفک چوک سے کمیٹی گولائی پہنچے.اس موقع پر ریلی میں شریک نابینا افراد کا جوش وجذبہ دیدنی تھابلائینڈ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر حافظ محمد رزاق ، ضلعی صدر محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری محمد صدیق ،انفارمیشن سیکرٹری عبد الرزاق مرتضیٰ ،غلام مرتضیٰ ،غلام اسحاق ،جلیل احمد ،غلام فرید ،غلام اکبر ،محمد عرفا ن و دیگر کا کہنا تھا کہ وہ یوم پاکستان کو ملی جوش جذبے اور ولولے سے مناتے رہیں گے کیونکہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد بنا ہے اور زندہ قومیں اپنا جشن آزدی بھر پورانداز میں مناتی ہیںاور ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے جن کی وجہ سے پاکستان قائم و دائم ہے ۔

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر وفائے پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد طفیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباو¿ اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر حاصل کیا تھا اور ہم ہی اسکے اصل ذرات ہیں ہم نے ہمیشہ پاکستان کے لئے مثبت کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اسکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لئے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے پاکستان سنی تحریک پورا مہینہ وفائے پاکستان کے نام سے منسوب کرتی ہے آخر میں پاکستان کی ترقی سلامتی او ر عالم اسلام کی خیر خواہی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پرمحمد ارشاد قادری ،نعیم رضا،فرہاد شاہ ،محمد افتخار،محمد نور چشتی ،اشرف شاہ ،احسان اﷲلشاری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی طرف سے تجاوزات نہ ہٹوانے پر صدر بازار ،لیاقت بازار کے تاجروں کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاج فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس عملہ کی ملی بھگت سے شہر بھر کے بازاروں ،لنک روڈ اور معروف چوکوں پر تجاوزات مافیا نے قبضے جما رکھے ہیں جس کے خلاف انجمن تاجران صدر بازار ،کریانہ مرچنٹس اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کو صدر بازار ،کالج روڈ ،لیاقت بازار ،ٹیوب ویل مارکیٹ ،الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت تمام بازاروں سے تجاوزات ہٹوانے کا حکم دیا لیکن میونسپل کارپوریشن عملہ نے ملی بھگت کی وجہ سے ان علاقوں میں کوئی کاروائی نہ کی الٹا تجاوزات مافیا کے لوگوں نے دکانداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جس پر انجمن تاجران صدر بازار کے عہدیداران وجاہت حسین ،فرحت اللہ ،احسان احمد ،محمد عرفان قریشی ،محمد ہارون قریشی ،لیاقت بازار کے خرم اسحاق مستوئی اور کریانہ مرچنٹس کے صدر محمود احمد خان ،عرفان احمد، زاہد اور لیاقت بازار ،قائد اعظم روڈ کے تاجر عہدیدار درخواست لے کر کمشنر آفس پہنچے جہاں احتجاج کر تے ہو ئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم لاکھوں روپے مہینہ کرائے اور ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ سڑک کے درمیان میں قائم تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف دکانوں کے سامنے کی پارکنگ ختم ہو گئی ہے بلکہ سڑکیں مکمل بند ہو کر رہ گئی ہیں ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ہمارے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں تاجروں نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات فی الفور ختم کرائی جا ئیں کیو نکہ ان تجاوزات ،پھٹوں پر بیٹھے اوباش افراد شاپنگ کے لئے آنے والی خواتین سے بھی بد تمیزی کر تے ہیں اور جملے کستے ہیں تاجروں نے کمشنر سے معاملات پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے دریں اثناءمرکزی انجمن تاجران کے سٹی صدر جان عالم لغاری، گھنٹہ گھر بازار کے شمیم انصاری ،موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اسحاق مستوئی ،سبزی منڈی کے صدر حاجی محمد دین چوہدری ،جنرل سیکرٹری سجاد کریم رند ،ہسپتال روڈ کے چیئر مین عبد الصمد قریشی ،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالد ریاض ور دیگر نے مشترکہ بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کرایا جا ئے اور ٹریفک کی روانی کے لئے عید کے موقع پر ٹھوس اقدامات کئے جا ئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں