63

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی کا مویشی منڈی کا اچانک معائنہ،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے مویشی منڈی کا اچانک معائنہ کیا خریداروں اور بیوپاریوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے موجود لوگوں سے فراہم سہولیات کے بارے میں استفسار کیا ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں باقاعدگی سے صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر مختلف محکموں کی طرف سے قائم کیمپوں میں بھی گئے اور ریکارڈ کا جائزہ لیا لائیو سٹاک کیمپ کے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منڈی میںآنے او رجانے والے ہر مویشی پر کانگو وائرس سے بچاﺅ کیلئے سپرے کیا جائے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی جائے انہوںنے کہاکہ ہر مویشی کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب ہونا چاہیئے ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران مختلف مویشیوں کے نرخ اور خریدوفروخت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف محکموں نے اپنے انتظامات بہتر کر لیے ہیں انسانوں او رمویشیوں کے سایہ کیلئے ٹینٹ لگا دیئے گئے پانی ، بیت الخلاءاوردیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ہر مویشی کی مفت ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس موقع پر جنرل منیجر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین کے علاوہ ڈاکٹر ابوبکر ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن امجد حسین اور دیگر موجو د تھے

پر یس کلب ڈی جی خان میں یو م آزادی کے مو قع پر کیک کاٹنے کی تقریب
ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ہمارے آباﺅ اجداد اور اسلاف نے قیام پاکستان کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہے اس لیے ملک کے تحفظ اور سا لمیت کے لیے پوری قوم کو متحدہو کر اپنا کردار ادا کرناہوگا یہ بات نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے پر یس کلب ڈی جی خان میں یو م آزادی کے مو قع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا یو م آزادی تجدید عہد کا دن ہے اور نو جوان نسل میں حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام فرقہ دار نہ اور باہمی اختلافات کو بُھلا کر معاشرہ میں امن وامان قائم کر کے وطن عزیز پر کوئی آنچ نہ آنے دیں انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرنے ہیںکہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کے عوام کی محرو میوں کا ازا لہ کر تے ہوئے یہاں کے مسائل کو ہر ممکن حل کر یں گے تقریب میں پر یس کلب و انجن صحافیاں کے عہد ید اردن اور صحافیوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی ۔

ڈیرہ غازیخان کھیلوں کے حوالے سے زرخیز خطہ ہے
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے جشن آزادی کے پروگرامز میں کھیلوں کو خصوصی طو رپرفوکس کیاگیا ڈیرہ غازیخان کھیلوں کے حوالے سے زرخیز خطہ ہے کبڈی ، والی بال ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں میں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی کبڈی یہاں کے لوگوں پسندیدہ کھیل ہے انہوںنے یہ بات جشن آزادی سپورٹس گالا کے تحت کبڈی کے میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی ، سابق سپورٹس آفیسر ملک عامر ، پروفیسر جمیل ، خالد محمود اور دیگر موجو دتھے میچ ریفری کے مطابق ڈیرہ غازیخان نے 27کے مقابلے میں 37پوائنٹس سے ضلع مظفرگڑھ کی ٹیم کو شکست دے دی ڈپٹی کمشنرنے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کیے قبل ازیںمہمان خصوصی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایاگیا

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 13 میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 13 میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت جناب سینئر ٹیچر محمد اعجاز قیصرانی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سکول کونسل جناب شیخ احسان الحق تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شرف معاویہ نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول عبدالرحمن طالبعلم جماعت سوم نے پڑھی اور ملی نغمہ ثناءاللہ، مہرین فاطمہ نے پڑھا۔ تقریب میںبچوں سے تحریک پاکستان اور یوم آزادی کے حوالے سے ماسٹر محمد رفیع نے سوالات پوچھے۔ تقریب کے انعقاد میں ناصر محمد ندیم اور عبدالجبار نائب قاصد نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائے خیر کی گئی۔ دعا جناب ہیڈماسٹر ملک محمد رمضان نے کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں